• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تکفیر!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
مجھے تو اس میں کہیں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تکفیر والی کوئی بات سنائی نہیں دی۔۔!
نہیں بھائی میں یہ کہنا چھا رہا تھا کہ یہ جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کی کیا حقیقت ہیں ؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
یہ نادان شیر کی طرح جنگل میں ہی دھاڑتا رہے گا (ویسے مجھے لگتا ہے کہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ کی نقل کرنا چاہ رہا ہے)
اس پڑھے لکھے فراڈیے سے سوال
آپ ہمارے امام کے واقعے کا سہارا لے کر کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں
اس پڑھے لکھے فراڈیے کا لازمی جواب یا خواہش
میں چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس واقعے کو دیکھ کر شرک کو شرک کہنا چھوڑ دیں

نتیجہ
اس کے فراڈیا ہونے کا یہ ثبوت ہی کافی ہے کہ جب یہ ہمارے امام کے ایک واقعے کو ہمارے لئے حجت بنا کر ہمارے اوپر فراڈ سے جال پھینک رہا ہے تاکہ ہم بھی اپنے اماموں کی غلط بات میں تقلید کے نظریے کو اپنا لیں تو اگر ہم نے اس کی بات کو اپنے امام کی تقلید کی وجہ سے مان لیا تو پھر تو یہ ہمارے اپنے عمل کو ہی ہمارے تقلید نہ کرنے کے خلاف دلیل بنا لے گا کہ دیکھو یہ اپنے امام کے واقعے کی وجہ سے قرآن و سنت کو چھوڑ کر اسکی تقلید کرنے لگے ہیں مگر نادان ڈاکٹر ایسا فراڈ آپ اپنی نادان طوطا نما بھیڑوں کے ساتھ تو کر سکتے ہیں مگر فمن یرد اللہ بہ خیرا یفقہہ فی الدین کے تحت آنے والوں کو گمراہ نہیں کر سکتے
پس ہمیں تو خود ہمارے امام کہ گئے ہیں کہ ہماری باتیں قرآن و حدیث کے خلاف ہوں تو انکو دیوار پر دے مارے تو جاہل ڈاکٹر کسی عقل والے سے پوچھ لو کہ کیا اسکو آباء کا طعنہ دیا جا سکتا ہے جس کا رات دن ہی قرآن و حدیث کا نعرہ ہو اور جن کے آباء بھی انکو یعقوب علیہ السلام کی طرح اچھی طرح پکا کر گئے ہوں کہ ما تعبدون من بعدی قالوا نعبد الھک والہ ------
ویسے تو اس روایت کا آگے پیچھے نکال کر بھی بات کو سمجھایا جا سکتا ہے مگر مجھے جب آسان طریقہ پتا ہے تو اس سے رد کیوں نہ کروں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شاکر بھائی نے صحیح کہا ہے اس میں بریلوی مولوی امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی تکفیر نہیں کر رہا بلکہ وہ دو باتیں زیادہ اچھال رہا ہے:
  • ایک تو یہ کہ فوت شدہ کی میت سے تبرک کا حاصل ہونا
  • دوسرا یہ کہ عورتوں کا امام ابن تیمیہ کو چومنا

مولوی کی بات کا رد
فوت شدہ سے تبرک حاصل کرنا​
اہلحدیث کے نزدیک حجت قرآن و حدیث ہے، پہلی بات تو یہ کہ یہ کون سی کتاب ہے، اس کا مصنف کون ہے، دوسری بات یہ ہے اگر ایسا واقعہ ہوا بھی ہے تو محض چند لوگوں کے ذاتی عمل کو پورے مسلک کا موقف بنا کر پیش کرنا غلط ہے، جن لوگوں نے تبرک حاصل کرنے کے لیے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا جسم چوما انہوں نے غلط کیا، ان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، ان کے پاس اس کی کیا دلیل تھی، ہم ان کے عمل سے بری ہیں، وہ اپنا حساب دیں گے ہم اپنا۔ لہذا چند لوگوں کے ذاتی عمل کو ڈھال بنا کر اپنے فرقے کے باطل و شرکیہ عقائد پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے مولوی صاحب نے، مولوی صاحب قرآن و حدیث کو ماننے والوں کو قیامت تک چیلنج دینا آپ کو مہنگا پڑ سکتا ہے، آپ میرے سامنے اس کتاب کو لے کر آئیں، میں آپ سے سوال و جواب کرتا ہوں پھر دیکھیں کہ اہلحدیث کا موقف کیا ہے اور اہل حدیث کس کو حجت مانتے ہیں۔ آپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ ان شاءاللہ


عورتوں کا امام ابن تیمیہ کے جسم کو چومنا
شریعت اسلامیہ کی رو سے یہ بھی غلط ہے، اگر عورتوں نے ایسا کیا ہے تو غلط کیا ہے، لہذا اس کو بھی ڈھال بنا کر پیش کرنا محض اپنے شرکیہ عقائد کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ، ایسا کر کے آپ صرف نفس کو تو مطمئن کر سکتے ہیں ، لیکن اپنے موقف کو صحیح ثابت نہیں کر سکتے۔

میں جب بھی ایسی ویڈیو دیکھتا ہوں مجھے مسلک اہلحدیث کی حقانیت پر اور زیادہ یقین ہو جاتا ہے کہ اہل باطل کے پاس سوائے ادھر ادھر کی ہانکنے کے اور کوئی چارہ نہیں، کتاب و سنت کی دلیل دینے سے رہے۔
 
Top