• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام زركشى  اور ان كى مايہ ناز تاليف البُرہان

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
امام صاحب ايك فن كے مختلف موضوعات كا تذكرہ كرتے ہوئے اس فن كے ائمہ كے اقوال سے بهى استفادہ كرتے ہيں اور كبهى تو ان ائمہ كا نام ذكر كرتے ہيں اور كبهى ان كى كتابيں، ليكن وہ ان كے اقوال كو اپنے انداز اور اُسلوب سے بيان كرتے ہيں- ہم ديكهتے ہيں كہ اكثر وہ سلف صالحين كے لمبے كلام كو اپنے الفاظ ميں مختصراً ذكر فرماديتے ہيں-
امام زركشى نے البرہان ميں علومِ قرآن، لغت، حديث اور فقہ كے اَكابر علما اور بڑى بڑى كتب كا تذكرہ كيا ہے- نيز قرآن كريم، حديث، عربوں كى ضرب الامثال اور اشعار وغيرہ سے خوب استفادہ كيا ہے، گويا يہ كتاب علومِ قرآن كا ايك ايسا دائرة المعارف بن گئى ہے جس نے قرآنِ مجيد كے متعلق متعدد علوم كا احاطہ كر ليا ہے-
امام صاحب نے البرہان كے شروع ميں ايك جامع مقدمہ تحرير كيا ہے جس ميں قرآنِ كريم كے فضائل اور اس كے متعلق علما كے اقوال ذكر كرديے ہيں، پهر علومِ قرآن كے آغاز وارتقا كا ذكر كيا ہے اور ہر فن كے جيد علما كا ذكر بهى كيا ہے اور اس كے بعد اس كتاب كا سبب ِتاليف ذكر كيا ہے اور مقدمہ كے آخر ميں اس كتاب كے تمام موضوعات كى فہرست بيان كى ہے-
پهر علم تفسير پر ايك فصل قائم كى ہے جس ميں تفسير كى تعريف اور اس كے مباديات كا ذكر كيا ہے اور اس كى مختلف انواع پر كتب كا تذكرہ كيا ہے اور پهر تفسير كى اہميت پر بہت قيمتى اور وقيع بحث كى ہے-
اس كے بعد علومِ قرآن كى تعداد اور اقسام پر ايك فصل قائم كى ہے اور اس كے متعلق علما كے اقوال كا تذكرہ كيا ہے- اس كے بعد اصل كتاب كا آغاز ہوتا ہے جس ميں قرآن كريم كے مختلف انواع كا تفصيلى تذكرہ كيا ہے اور پہلى نوع اَسبابِ نزول كى معرفت كے بارے ميں ہے اور آخرى يعنى سنتاليسويں نوع مفرد اَدوات كے بارے ميں ہے-
امام زركشى نے البرہان ميں قرآنِ كريم كے علوم كى ٤٧/انواع واقسام ذكر كى ہيں- ان كى بيان كردہ تمام انواع و تفصيل اور صفحات كے اعتبار سے برابر نہيں،بلكہ ان ميں بہت تفاوت ہے-مثلاً چهياليسويں نوع جو كہ قرآنِ كريم كے اُسلوب اور فصاحت وبلاغت كے متعلق ہے، وہ دار المعرفة بيروت كے طبع كے مطابق ٧٧٩ صفحات پر مشتمل ہے، جبكہ چهبيسويں نوع جو قرآن كريم كے فضائل پر مشتمل ہے، صرف ٢ صفحات پر مشتمل ہے- اور باقى انواع ٢ اور ٧٧٩ صفحات كے مابين ہيں- نيچے ہم ايك جدول ميں البرہان كى تمام انواع كے نام اور ان كے صفحات كى تعداد ذكر كرتے ہيں ،تاكہ البرہان في علوم القرآن كا مختصر سا خاكہ ذہن ميں آجائے :
نمبر نوع كا نام صفحات نمبر نوع كا نام صفحات
١ اسبابِ نزول 13 2آيات كى باہمى مناسبت ١٨
٣ علم الفواصل ٤٩ ٤ وجوہ ونظائر ٩
٥ متشابہ القرآن ٤٤ ٦ مبہمات القرآن ٩
٧ سورتوں كے مطالع كے اسرار ١٨ ٨ سورتوں كا اختتام ٥
٩ مكى ومدنى سورتيں ١٩ ١٠ شروع و آخر ميں نازل ہونيوالى آيات ٥
١١ قرآن كريم كى لغات ١٨ ١٢ قرآن كے نازل ہونے كى كيفيت ٤
١٣ قرآن كريم جمع وتدوين اورحفاظ صحابہ كرام ١١ ١٤ سورتوں اور آيات كى تقسيم ٢٩
١٥ قرآن كريم كے نام ١٠ ١٦ قرآن ميں لغت ِقريش كے علاوہ الفاظ ٤
١٧ قرآن كريم ميں معرب الفاظ ٤ ١٨ قرآن كے مشكل الفاظ ٦
١٩ تصريف كى معرفت ٤ ٢٠ قرآن كريم كى بلاغت ١٠
٢١ قرآن كريم كى فصاحت ٧ ٢٢ قرآن كريم كى قراء ات ٢١
٢٣ قراء اتِ قرآنيہ كى توجيہ ٣ ٢٤ وقف وابتداء ٣٤
٢٥ رسم الخط ٥٦ ٢٦ قرآن كريم كے فضائل ٢
٢٧ قرآن كريم كے خواص ٤ ٢٨ بعض سورتوں كى فضيلت ١١
٢٩ تلاوتِ قرآن كے آداب ٣٢ ٣٠ قرآن كريم سے اقتباس ٥
٣١ قرآن كريم كى مثاليں ٩ ٣٢ قرآن كريم كے فقہى احكام ٢١
٣٣ قرآن كريم كا اندازِ جدل ٤ ٣٤ ناسخ اور منسوخ ٥
٣٥ موہم اور مختلف ٢٣ ٣٦ محكم اور متشابہ ١٠
٣٧ صفات كے سلسلے ميں متشابہ آيات ١٢ ٣٨ اعجازِ قرآن كى معرفت ٣٥
٣٩ قرآنِ كريم كے تواتر كا وجوب ٢٢ ٤٠ سنت كى قرآن سے مخالفت ١٨
٤١ قرآن كريم كى تفسير وتاويل ٧٠ ٤٢ مخاطبات كے وجود كى معرفت ٣٨
٤٣ قرآن ميں حقيقت ومجاز ٤٥ ٤٤ كنايہ اور تعريض ١٦
٤٥ كلام كے معنى كى اقسام ٦٦ ٤٦ قرآن كريم كا اُسلوب ٧٧٩
٤٧ بعض ادوات كى معرفت ٢٧٠
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
البُرہان كے مصادر
جيسا كہ پہلے ذكر ہو چكا ہے كہ امام زركشى نے البرہان كى تصنيف ميں علمائے متقدمين كى قرآنِ كريم كے عليحدہ عليحدہ علوم پر مستقل كتب سے بہت استفادہ كيا ہے - امام زركشى علوم قرآن كى ہر نوع كو بيان كرتے ہوئے اس كے مصادر اور ان كے موٴلفين كا تذكرہ بهى كرتے ہيں اور بعض اوقات وہ متقدم علما كى بعض كتب كى نصوص ان كا حوالہ ديے بغير بهى ذكر كرديتے ہيں-امام زركشى نے البرہان ميں جن مصادر كى تصريح كى ہے،وہ ٣٠١ ہيں- اور وہ مصادر جن كى اُنہوں نے تصريح نہيں كى يا پهر جن كے صرف موٴلفين كے نام بتلائے ہيں، وہ بهى تقريباً اِتنے ہى ہيں- مصادر كى اتنى بڑى تعداد ان كى علم كے ساتھ محبت، محنت ِ شاقہ اور مطالعہ كى وسعت پر دلالت كرتى ہے۔
ان مصادر ميں سے بعض تو علومِ قرآن،مثلاً تفسير، اسبابِ نزول اور ناسخ ومنسوخ كے متعلق ہيں، بعض احاديث ِ مباركہ، مثلاً صحيحين اور سنن اَربعہ وغيرہ كے متعلق، جبكہ بعض متنوع قسم كے فنون مثلاً كلام وجدل، فقہ واُصول فقہ، لغت اور ادب وغيرہ كے متعلق ہيں۔
علوم قرآن كے مصادر … جن سے امام زركشى نے بہت استفادہ كيا ہے اور تصريح كى ہے كہ ”يہ وہ كتب ہيں جو علومِ قرآن پر مجھ سے پہلے لكهى گئى ہيں اور ان كے موٴلفين نے انہيں اپنى تفاسير كے مقدمات ميں ذكر كيا ہے يا وہ ايسى كتب ہيں جو قرآنِ كريم كے بعض علوم پر مستقل تصنيف كا درجہ ركھتى ہيں … ايسى كتب درج ذيل ہيں :
مقدمة تفسير جامع البيان للإمام الطبري٣١٠ھ
مقدمة مفردات القرآن للإمام راغب الأصفہانى٥٠٥ھ
مقدمه تفسير المحرر الوجيز للإمام ابن عطية الغرناطي٥٤١ھ
مقدمة تفسير الجامع لأحكام القرآن للإمام القرطبى٦٧١ھ
البرهان في متشابه القرآن لأبي المعالي ابن عبد الملك٤٩٤ھ
فنون الأفنان لابن الجوزي ٥٩٧ھ
المغني في علوم القرآن لابن الجوزي ٥٩٧ھ
جمال القرآء للسخاوي٦٤٣ھ
المرشد الوجيز لأبي شامة المقدسي ٦٦٥ھ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
وہ تفاسير جن سے امام زركشى نے بہت استفادہ كيا، درج ذيل ہيں:
تفسير الكشاف للزمخشري٥٣٨ھ
المحرر الوجيز لابن عطية ٥٤١ھ
إعجاز القرآن للباقلاني ٤٠٣ھ
الانتصار للباقلاني ٤٠٣ھ
فضائل القرآن لأبي عبيد القاسم بن سلام الهروي٢٢٤ھ

البرہان ميں فقہ كے مصادر
أحكام القرآن لابن العربي٥٤٣ھ
الرسالة للشافعي ٢٠٤ھ
روٴوس المسائل للنووي ٦٧٦ھ
فتاوىٰ لابن الصلاح ٦٤٣ھ

البرہان ميں لغت كے مصادر
كتاب سيبويه
فقه اللغة لابن فارس ٣٩٥ھ
منهاج البلغاء لحازم القرطاجني
مفتاج العلوم للسكاكي ٦٢٦ھ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
حواشى
(1) طبقات الشافعية: ٤/١٣٩،الدرر الكامنة: ٣/٣٩٧،شذرات الذهب: ٦/٣٣٥
(2) البداية والنهاية: ١٤/١٤ وما بعده، النجوم الزاهرة: ٧/٤٧
(3) إنباء الغمر: ٣/١٣٩
(4) طبقات المفسرين: ٢/١٦٢،الدرر الكامنة: ٣/٣٩٧،طبقات الشافعية: ٤/٣١٩،
إنباء الغمر: ٢/١٣٩
(5) طبقات الشافعية: ٤/٣١٩
(6)الدرر الكامنة: ٣/٣٩٨
(7) السلوك لمعرفة دول الملوك للمقريزى: ٣/٢/٧٧٩
(8) طبقات الشافعية: ٤/٣١٩
(9) بدائع الزهور: ١/٢/٤٥٢
(10) طبقات المفسرين: ٢/١٦٢
(11) مقدمة البرهان فى علوم القرآن: ١/١٧
(12)طبقات الشافعية: ٤/٣٢٠، الدرر الكامنة: ٣/٣٩٧، إنباء الغمر: ٣/١٤٠، الرسالة المستطرفة:١٩٠
(13) الدرر الكامنة: ٣/٣٩٨، إنباء الغمر: ٣/١٤١
(14) إنباء الغمر: ٣/١٤٠
(15)حسن المحاضرة: ١/٤٣٧، الإتقان: ١/١٠
(16)طبقات المفسرين: ٢/١٦٣،كشف الظنون: ١/٢٤٠،تاريخ الأدب العربي: ٢/١٠٨
(17) البرهان في علوم القرآن: ١/١٠٢
(18) الإتقان في علوم القرآن: ١/٤
 
Top