• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام سفیان بن عیینہ کی تدلیس

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
بھت بھت شکریہ!
اسی سے متعلق میرا ایک اور سوال ہے کہ، کیا امام سفیان بن عیینہ کی تدلیس غیر مضر ہے؟؟ اور جو حافظ زبیر علی زئ دلائل پیش کرتے ہیں ان کی تدلیس کو مضر ثابت کرنے کے لیے، کیا وہ صحیح ہے، براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔
جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
1۔اس قسم کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے ابھی انتظامیہ کی طرف سے ایک اجتماعی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے اس وقت علم اور جذبات کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور عموما جذبات ، علم سے دو میل آگے دوڑ رہے ہوتے ہیں۔ ایسے ماحول میں کوئی معتدل بات بھی بعض اوقات کچھ ساتھیوں کے نزدیک ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہوتی ہے۔
2۔ لہذا ایک تو سائلین سے گزارش ہے کہ وہ سوال میں کسی ایسے شیخ کا نام ذکر نہ کیا کریں کہ جن کے ساتھ لوگوں کی جذباتی وابستگی ہو کیونکہ ایسے سوال کا جواب اگر ان شیخ صاحب کے حق میں نہ ہو تو ان کے جذباتی معتقدین خواہ مخواہ اس اعتبار سے سوئے ظن کا شکار ہو جاتے ہیں کہ شاید ان کے شیخ صاحب کی شخصیت کو عیب لگایا جارہا ہے۔
3۔ بعض اوقات سوالات ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس فورم پر دو فریقین کے مابین ہونے والی علمی کشمکش سے پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے میں کسی ایسے سوال کا جواب دینے کانتیجہ یہ نکالا جا سکتا ہے کہ جس فریق کے حق میں وہ جواب ہو وہ خوش ہو گا اور جس کے مخالف ہو گا، وہ ناراض ہو گا۔
4۔ اس بارے ابھی پالیسی طے کی جائے گی تو پھر کوئی جواب دیا جائے گا۔
 
Top