• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مہدی اور دجال کی حقیقت یا فسانہ؟

شمولیت
نومبر 20، 2016
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
3
خطبہ حجتہ الوداع کا لنک
میں نے اس خطبہ کو اور بھی بہت سے قرآنی آیات کو سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔ خصوصی طور پر ان موضوعات والی جس میں اللہ تعالی کی ذات کے علاوہ کسی اور کو مکھی کے پر کا اختیار اور اس جیسی دوسری قرآنی آیات اور احادیث۔
اور سب سے آخر میں اوپر دیا گیا ہمارے ہی محدث فورم کا لنک جس میں خطبہ حجتہ الوداع میں کافی صاف اور واضح الفاظ میں بیان ہوا ہے۔کہ
لوگو! نہ تو میرے بعد کوئی نبی ہے اور نہ کوئی جدید امت پیدا ہونے والی ہے۔ خوب سن لو کہ اپنے پروردگار کی عبادت کرو اور پنجگانہ نماز ادا کرو۔ سال بھر میں ایک مہینہ رمضان کے روزے رکھو۔ خانہ خدا کا حج بجا لاؤ۔
میں تم میں ایک چیز چھوڑتا ہوں۔ اگر تم نے اس کو مضبوط پکڑ لیا تو گمراہ نہ ہوگے وہ کیا چیز ہے؟ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ۔
ایک اور جگہ پر
﴿اَلْیَوْمَ أکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَأتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ وَرَضِیْتُ لَکُمُ الاِسْلَامَ دِیْنًا﴾ (المائدۃ:۳)

’’آج میں نے تمہارا دین مکمل کردیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کردی اور تمہارے لئے اسلام کو بحیثیت دین پسند کرلیا۔‘‘

اوپر دیئے گئے حوالہ جات ذہن میں رکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ صرف کتاب اللہ اور سنت ہی سب کچھ ہے اور جو بھی دجال اور امام مہدی کے بارے میں روایات ہیں۔ ان اوپر دیئے گئے حوالہ جات سے معتبر نہیں لگتیں۔ اگر ان کو مان لیا جائے تو پھر ان قرآنی اور خطبہ حجتہ الوداع اور دوسری معتبر روایات کو کس کھاتے میں ڈالا جائے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
حضرت عیسی علیہ السلام ، امام مہدی اور دجال کے متعلق وارد صحیح احادیث اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ پیشین گوئیاں بھی زبان نبوت کا ایک معجزہ ہے ۔ سارا دین خطبہ حجۃ الوداع میں بیان نہیں ہوا ، جس طرح قرآن مجید حجت ہے ، خطبہ حجۃ الوداع حجت ہے ، اسی طرح احادیث سے ثابت ہونے والی دیگر سنتیں اور پیشین گوئیاں بھی حجت ہیں ۔ کسی کو یہ حق نہیں کہ دین کو یا سنت کو دو حصوں میں تقسیم کرے اور پھر بعض قبول اور بعض مردود ہو ۔
 
Top