• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امريکہ – دوست يادشمن ؟ کچھ حقائق

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52


امريکہ – دوست يادشمن ؟ کچھ حقائق



گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران ایک مضبوط، مستحکم، اور فعال پاکستان بنانے کے لیے امريکی جاری کردار اور عزم


&[URL=http://www.kitabosunnat.com/forum/usertag.php?do=list&action=hash&hash=x202b]#x202bامريکہ - دوست يا دشمن؟America - Friend or Foe&#x202c‎ - YouTube[/url]



تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov

U.S. Department of State

USUrduDigitalOutreach - Government organisation - Washington, DC | Facebook
 

allahkabanda

رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
174
ری ایکشن اسکور
568
پوائنٹ
69
صرف پوسٹیں کر کے کیوں بھاگ جاتے ہو -
ہمارے سوالوں کا کیوں جواب نہیں دیتے ؟

جہاں تک امداد دینے کا تعلق ہے تو ١٩٤٧ سے اب تک جتنی امداد تم نے دی اول تو کرپٹ اور بدکردار حکمرانوں کو دی اور امداد کا اکثر حصہ ان کی جیب میں چلا گیا اور تم نے جانتے بوجھتے ان کی جیبوں میں پیسہ جانے دیا کیونکہ تم نے انسے اپنے کام جو نکلوانے تھے
باقی جب نیٹو سپلائی پاکستان کے ذریعے ہوئ تو روس کا مہنگا رستہ چھوڑ کر پاکستان کے ذریعے سپلائی کا جتنا فائدہ تم نے اٹھایا وہ پچھلے ٦٥ سالوں کی امداد سے زیادہ تھا
اس سپلائی کی وجہ سے پاکستان کی سڑکوں کا ٣٥ ارب کا نقصان علیحدہ ہوا

دو تھریڈ ابھی بھی تم پر قرض ہیں
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم سے سوال - امریکا اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے یا نہیں ؟
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/ڈيجيٹل-آؤٹ-ريچ-ٹيم-سے-سوال-امریکا-اسلام-اور-مسلمانوں-کا-دشمن-7101/index2.html

کرنل میتھیو ڈُولے! تیرا شکریہ
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/کرنل-میتھیو-ڈُولے-تیرا-شکریہ-6960/#post46299

آگا دوڑ پیچھا چھوڑ نہ بنو پہلے ان کا جواب تو دو
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ڈرون حملوں کی صورت میں بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام غالباً اسی دوستی کا خمیازہ ہے جو ہم آئے روز بھگت رہے ہیں۔

ہوئے تم دوست جس کے۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
دوست ہو تو ڈی وی لاٹری میں دوبارہ پاکستان کا نام شامل کرو۔۔۔
سفارتخانے کو احکامات جاری کئے جائیں کے پاکستانیوں کو ویزے بلا کسی امتیاز دیئے جائیں۔۔۔
چھوڑیں چاول کا ایک دانہ دیغ کا حال بتا دیتا ہے۔۔۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
پاکستان ميں جاری امريکی کردار


پاکستان ميں جاری امريکی کردار

محترم دوست

السلام عليکم،

میں کہیں نہیں جا رہا، میں یہاں فورم پر ہمیشہ آپ کے سوالات کا جواب دینے اور ان جھوٹی خبروں کی نشاندہی کے ليۓ موجود رہونگا جو يہ سازش فروش عناصر پھلارہے ہيں جو پاکستان کيلۓ امريکی حکومت کی طرف کی گئی کوششوں کو نظر انداز کرتے ہيں۔ آپ نے بڑے ايسے مسائل کو اٹھایا ہے جس کا میں انفرادی طور جواب دينا ضروری سمجھتا ہوں۔ تاہم، آج ميں پاکستانی عوام کيلۓ امريکی امداد کا قيادت اور منتخب افراد تک محدود رہنے کے متعلق آپ کے نقطہ نظر پر کچھ کہنا چاہونگا۔

ميں آپ کی تبصرے کو قدر سے ديکھتا ہوں۔ ليکن اس يہ کہنا ضروری ہے، يہ کوئ پہلی بار نہیں ہے کہ آپ نے اس ايشو پر بات کی ہے، حقيقت يہ ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ديۓ جانے والے امدادی پيکج کے حوالے سے کئی بيانات اور خدشات ہم نے مختلف اردو کے فورمز پر پڑھے ہيں، يہ ايک عام تاثر بن چکا ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے دی جانی والی امداد ہميشہ پاکستان ميں چند افراد کے جيبوں ميں جاتی ہے۔ ہم پاکستان کے عوام کی حقیقی تحفظات سے اچھی طرح واقف ہیں۔

ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت اور متعلقہ حکام نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کو کئی مواقع پر ملک میں بڑھتی ہوئی سنگین کرپشن کے بارے میں اپنے تحفظات سے ہميشہ اگاہ کرتے رہے ہيں، لہذا ہم امريکہ کی طرف سے دی جانے والی امدادی پروگراموں اور پراجيکٹس کو باقاعدگی سے مانيٹر کر رہے ہيں۔ حال ہی میں امريکی سفارتخانے کی جانب سے ايک پريس ريليز بھی جاری کی گئی اور لوگوں سے کہا گيا کہ اگر يو ايس ايڈ کے کسی منصوبے ميں کرپشن ہو رہی ہے تو اس فون نمبر پر اطلاع دے سکتے ہيں۔

0800-84700

U.S. government anti-fraud measures ensure development aid reaches the people (June 6, 2012) | Embassy of the United States Islamabad, Pakistan


یہ واضح طور پر ایک عام پاکستانی کی زندگی کو بہتر بنانے کی سمت ميں ہماری سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کو واضح کرتی ہيں۔ لیکن میں آپ کو يہ بھی یاد دلاتا ہوں کہ پاکستان میں ایسے بہت سے امریکی امدادی کارراوائيوں کی ظاہر مثالیں مجود ہیں جس سےعام پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

آخر ميں، ميں دوہرانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے تمام بے بنیاد الزامات کا جواب دينے کے ليۓ مجود ہونگا جو بیکار میں پاکستان کی طرف اور خطے ميں امریکی حقیقی عزم کو نظر انداز کرتے ہيں۔ اسی دوران، مجھے بڑی خوشی ہونگی اگر آپ کچھ حقائق اورثبوت پیش کريں جو پاکستان اور مسلم دنیا میں امریکی کردار کے بارے میں آپ کے بے بنیاد دعووں کو ثابت کرسکيں۔


 
شمولیت
جون 29، 2012
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
0
آخر ميں، ميں دوہرانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے تمام بے بنیاد الزامات کا جواب دينے کے ليۓ مجود ہونگا جو بیکار میں پاکستان کی طرف اور خطے ميں امریکی حقیقی عزم کو نظر انداز کرتے ہيں۔ اسی دوران، مجھے بڑی خوشی ہونگی اگر آپ کچھ حقائق اورثبوت پیش کريں جو پاکستان اور مسلم دنیا میں امریکی کردار کے بارے میں آپ کے بے بنیاد دعووں کو ثابت کرسکيں۔
قرآن کی بات آنکھوں دیکھی بات سے زیادہ سچی ہے اور قرآن کا ثبوت اس تھریڈ میں پیش کیا جا چکا ہے
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/ڈيجيٹل-آؤٹ-ريچ-ٹيم-سے-سوال-امریکا-اسلام-اور-مسلمانوں-کا-دشمن-7101/index2.html

اور یہ تھریڈ بھی ابھی تمہارے ذمہ ہے
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-مغرب-535/کرنل-میتھیو-ڈُولے-تیرا-شکریہ-6960/#post46299
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
پاکستان ميں امریکی جاری کوششيں – اور آپ کے بے بنیاد الزامات

پاکستان ميں امریکی جاری کوششيں – اور آپ کے بے بنیاد الزامات

محترم رحمان صاحب،

السلام عليکم،

آپ نے قرآن پاک کے بہت سے ايسے آیات کريمہ کا حوالہ دیا ہيںجو زیر بحث موضوع کے دائرے سے بالکل باہر ہے۔ آپ کیوں جان بوجھ کر سیاق و سباق سے باہر قرآن پاک کی مقدس آیات کا حوالہ دے کرفورم پر موجود دوسرے ارکان کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ آپ کچھ ٹھوس ثبوت اور حقائق کو سامنے کيوں نہيں لاتے آپ کے ان بے بنیاد دعووں کو ثابت کرسکيں جو بیکار میں پاکستانی عوام کی بھلائی طرف گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران کی گئی امریکی عزم اور کوششوں کو نظر اندازکرتے ہيں؟ مجھے اس کے بارے ميں بات کرنے سے بڑی خوشی ہونگی اگر آپ کچھ منطقی حقائق اور ٹھوس ثبوت پیش کريں جو آپ کے بے بنیاد اور غلط مفروضوں کو ثابت کرسکيں جو بيکار ميں پاکستان کی طرف امریکی حقيقی کردار کے بارے میں شک کی فضا پيدا کررہا ہے۔

ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے امریکہ پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں رہا ہے۔ امریکی انتظامیہ اور حکومت اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ صرف ایک سیاسی اور اقتصادی اعتبار سے مستحکم اور فعال پاکستان ہی خطے میں اپنا ايک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔امریکی انتظامیہ اور حکومت تمام شعبہ ہائے میں پاکستان کو اپنے موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے کے ليے مدد کرنے کے جاری ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پيرا ہے۔

میں اپنے گزشتہ پوسٹنگز میں ايسے ویڈیوزپیش کرتا رہا ہوں جوپاکستان کی ترقی کی طرف امریکی حکومت کی وسیع پیمانے پر جاری کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ آپ عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لئے ملک بھر میں امریکہ کی طرف سے ان مکمل اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے کیسے انکار کر سکتے ہيں؟

آخر ميں، ميں آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں کہ براہ مہربانی ان بے بنیاد سازشی کے نظریات کو پھیلانےسے پاکستان کی بیگناہ عوام کو گمراہ کرنے سے باز آئيں، کيونکہ آپ کے يہ سازشی نظريات زمينی حقائق سے بہت دور ہے۔ براہ مہربانی ان غيور عوام کو امریکہ کے ساتھ پاکستان کی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کو تعمیر کرنے کے لیے جاری کوششوں میں شامل ہونے کا موقع دیں۔
 
Top