• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ کو ہم بھی مطلوب تھے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
امریکہ کو ہم بھی مطلوب تھے

جب ہمیں سرکاری ملازمت ملی تو ہم نے امریکن سنڑ لاہور"لائبریری" کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے اپنے محکمہ سے تصدیق نامہ لے کر امریکن لائبریری میں داخل دفتر کیا۔ اور یوں ہم بھی اس لائبریری کے معزز رکن بن گئے۔ وہاں سے کتابیں لے کر گھر میں لا کر پڑھتے رہے۔ مگر اپنی لا ابالی طبیعت کےماتحت کبھی کبھی کتابیں مقررہ وقت کے بعد واپس کرتے۔ ایک دفعہ اسی طبیعت کی وجہ سے کافی عرصہ تک کتابیں واپس نہ کی۔ سنڑ کی طرف سے یکے بعد دیگرے دو خط موصول ہوئے کہ جناب کتابیں واپس کر جائیں مگر ان دنوں طبیعت کچھ زیادہ ہی کھلنڈری ہورہی تھی اس لیے اس کو نظر انداز کردیا۔ کچھ عرصہ گزر گیا۔ ایک مہینہ میری تنخواہ نہیں آئی۔ اپنے متعلقہ شعبہ سے استفسار کرنے پر معلوم ہوا کہ ہماری تنخواہ امریکن سنڑ کے کہنے پر بند کردی گئی ہے اور ہم ان کو مطلوب ہیں کہ جب تک کہ آپ وہاں حاضر ہو کر ان کی کتابیں واپس نہیں کرتے۔ پھر کیا تھا جناب ہمیں تو اپنی تنخواہ کے لالے پڑگئے۔ سارا کھلنڈرا پن رفو چکر ہوگیا اور طبیعت میں لا ابالی پن کافور ہوگیا۔ بھاگم بھاگ گھر پہنچے، کتابیں لیں اور امریکن سنٹر میں جاکر ہی سانس لیا۔ کتابیں جمع کروائیں، رسید حاصل کی اور واپس دفتر کی جانب رواں دواں ہوگئے۔ رسید دفتر جمع کروائی اور پھر تنخواہ پائی۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شکر ہے محکمہ پنجاب کی سکول لائبریریز پر امریکن سنٹر کا سایہ نہیں پڑا ۔۔
سوچ رہی ہوں سال ہو نے کو ہے، اب توخالہ جان کے سکول کی کتب واپس کر ہی دوں۔۔۔۔ابتسامہ
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اصول، اسی بہانہ سبق سکھا دیا امریکن سینٹر لائبریری اڈمنسٹریش نے۔ یہاں اگر ایسا کوئی مسئلہ ہو جائے تو لیٹ فیس جرمانہ اور ساتھ کورٹ فیس بھی ادا کرنی پڑتی ھے۔

والسلام
 
Top