• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکہ کی حقیقت (کردار، ایڈز، زوال)

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
پس منظر:
ایک دوسرے دھاگہ میں امریکہ کے نمائندہ تاشفین سے پاکستان اور اسلام کے خلاف امریکہ کے کردار پر بحث چل رہی تھی لیکن وہاں چونکہ موضوع اور تھا اسلئے سوچا کہ نیا دھاگہ بنا کر انکو یہاں بلایا جائے

بنیادی مقصد:
اگرچہ میں طالبان کے پاکستان میں جہاد کے منہج کو غلط سمجھتا ہوں مگرچاہتا ہوں کہ پاکستان اور طالبان کا آپس میں پیچ اپ ہو جائے
لیکن میری یہ بھی رائے ہے کہ اس میں بنیادی رکاوٹ امریکہ ہے جب تک امریکہ کا کردار اس اختلاف میں نہیں تھا طالبان اور پاکستان اکٹھے تھے مگر جب سے امریکی مفاد پیدا ہوا ہے ان میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے پس میرے نزدیک یہ اختلاف ختم ہونے کی امید تب لگائی جا سکتی ہے جب یہاں امریکہ کے کردار کو ختم کیا جائے کیونکہ پاکستان اور طالبان کے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے یا تو اختلافات کی وجوہات کو ختم کرنا پڑے گا (جس میں زیادہ تر امریکہ کی پیدا کردہ ہیں) یا پاکستان کو طالبان کو مکمل ختم کرنا پڑے گا جو اس علاقے کی تاریخ کے لحاظ سے بہت مشکل ہے ویسے بھی باہر والے کا کسی جگہ کے رہائشیوں کو مستقل فتح کرنا طاقت سے ممکن نہیں اس کے لئے ہم امریکہ کے افغانستان میں حالات سے دیکھ سکتے ہیں یا کشمیر میں انڈیا کے حالات سے اندازہ لگا سکتے ہیں یا سعودی حکومت کے بار بار سقوط کے حالات کو دیکھ سکتے ہیں حتی کہ بریصغیر میں انگریز کی حکومت کے زوال کو دیکھ سکتے ہیں
اس سلسلے میں دیکھا گیا ہے کہ اب امریکہ اپنے کردار کو یہاں بہتر بنانے کے لئے بھی بہت کوشش کر رہا ہے اور اپنے کرتوتوں کو مختلف تلبیسات کے ذریعے چھپانا چاہ رہا ہے تاکہ راہ عامہ ہموار رہے
چنانچہ اس دھاگہ میں اپنے بھائیوں کے سامنے امریکہ کا کردار رکھنا چاہوں گا پھر اسکی طرف سے آنے والی ایڈز کی حقیقت کا جائزہ لینا ہو گا اور ساتھ ساتھ امریکہ کے زوال کے امکانات پر بھی بات ہو سکتی ہے

نوٹ: یہ ایک سیکھنے اور سکھانے کے لئے شروع کیا ہے اسلئے تمام بھائی اصلاح کی نیت سے میری ہر بات پر بغیر جھجک رائے دیں کیونکہ میری رائے کا انحصار میرے علم کی ہی بنیاد پر ہو گا جس پر اس معاملے میں راسخ العلم بھائی زیادہ بہتر رائے دے سکتے ہیں
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
امریکی کردار

1-امریکہ کی تاریخ کو اٹھسائیں تو پتا چلتا ہے کہ یہ اصل میں ریڈ نڈیئنز کا ملک تھا پھر سفید فاموں نے طاقت کے بل بوتے پر اس پر قبضہ کر لیا اور کہا جاتا ہے کہ اس قبضہ کو برقرار رکھنے کے لئے دو کروڑ ریڈ انڈیئنز کو قتل کیا چنانچہ اس بات کا اعتراف امریکہ کی ہی ایک ممتاز دانشور سوسن سونٹیگ نے برطانیہ کے قومی اخبار گارجین میں کیا کہ امریکہ کی بنیاد نسل کشی پر رکھی ہوئی ہے

2-چومسکی امریکی ماہر لسانیات فلسفی اور مورخ ہیں انکی وجہ شہرت انکی امریکہ خارجہ پالیسی پر وجہ تنقید ہے وہ کہتے ہیں کہ امریکہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی بدمعاش ریاست ہے
اسامہ بن لادن کی موت پر چومسکی کہتے ہیں
"ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا چاہیئے کہ ہم کیا محسوس کرتے اگر عراقی کمانڈوز جارج ڈبلیو بش کے احاطے میں اترتے، اسے قتل کرتے اور اسکی لاش اٹلانٹک سمندر میں پھینک دیتے۔ اس میں کوئی اختلاف رائے نہیں کہ بش کے جرائم بن لادن کے جرائم سے کہیں زیادہ ہیں۔ اور بش مشتبہ نہیں بلکہ یقینی طور پر فیصلہ کرنے والا اور وہ احکام دینے والا رہا ہے جس سے بدترین بین الاقوامی جرائم کیئے گئے۔ ایسے ہی جرائم میں نازیوں کو پھانسی دی گئی تھی یعنی لاکھوں کی موت، کروڑوں کی ملک بدری، ملک کے بیشتر حصے کی تباہی، اور بد ترین فسادات۔"

3-اس وقت دنیا میں امریکہ کی وہی حالت ہے جو برطانیہ کے عروج کے دور میں تھی کہ برطانیہ کی نا انصافی بھی انصاف تصور کی جاتی تھی پس آج جو امریکہ کہ دے یا کر دے وہ انصاف کا اصول بن جاتا ہے
مزے کی بات ہے کہ یہ اصول بھی ہر وقت قائم نہیں رہتا بلکہ جہاں شاہ بہادر چاہتے ہیں وہاں لاگو ہو گا اور جہاں نہ چاہیں وہاں یہی انصاف کا اصول ناانصافی بن جائے گا اور کتنی دفعہ یہ تبدیلی ہو اس کا بھی نہیں پوچھا جا سکتا مثلا جہاں اپنی مرضی ہو وہاں جمہوریت انصاف ہے مگر الجزائر یا مصر وغیرہ میں جہاں اپنے مفادات کو مسئلہ ہو وہاں یہ نا انصافی ہے
 
Top