ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,378
- پوائنٹ
- 635
امریکی عدالت کا فیصلہ اورایک انتہا پسند کا نقطہ نظر
عطاء اللہ صدیقی
امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوجس انداز میں ۸۶ سال کی سزا سنائی ہے، اس پر پاکستان میں اسلامی حلقوں کے علاوہ تمام قومی اور سیکولر طبقوں کی طرف سے بھی سخت احتجاج کیا جارہا ہے، وہ اسے بجاطور پر انصاف کاقتل قرار دے رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے بیان دیا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں ہوتے تو اس فیصلہ کے بعد امریکہ سے سفارتی تعلقات منقطع کردیتے۔ اے این پی کی قیادت نے بھی اس فیصلے کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ ’انسانی حقوق آف کمیشن پاکستان‘ کے اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے بھی ایک ٹاک شو میں اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف، چودھری شجاعت حسین، راجا ظفر الحق اور مسلم لیگی قیادت نے بھی قوم کی بیٹی کوملنے والی سزا پرقوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ عمران خان کا نقطۂ نظر بھی قوم کے سامنے ہے؛ مختصر یہ کہ پاکستانی قوم پرایک سوگ کی کیفیت طاری ہے۔ ایسی جذباتی فضا میں بھی کچھ بدبخت ذ ہنی مریض اور فکری مرتد ایسے بھی ہیں جو قوم کے زخموں پر نمک پاشی کرنے سے باز نہیں رہتے اور اپنی گندی فکرکا اظہار اخباری کالموں کی صورت میں کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔