• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انتہا پسند پھر بھی میں .........؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انتہا پسند پھر بھی میں .........؟
.
میں اگر کلمہ بھی با آواز بلند پڑھ لوں
ہاں میں اگر کبھی سر بازار اللہ اکبر بول اٹھوں
میں اگر داڑھی کو بڑھا لوں
میں اگر ٹوپی سر پر سجا لوں
میں اگر برقعہ بیوی کو اوڑھا دوں
تو میں انتہا پسند ، بنیاد پرست ، بیک ورڈ ، دہشت گرد ، اقلیتوں کا دشمن ، نیرو مائنڈڈ ، ملا ، جاہل مولوی ، عورتوں کے حقوق کا غاصب ، اور اور اور بہت کچھ
.
تم کے درجن بھر ممالک اپنے جھنڈوں کو صلیب سے سجائیں
.......تو پھر بھی بیاد پرستی سے کوسوں دور -
تمہاری مذہبی عورتیں نن بن جائیں شادی نہ کر پائیں
......تو بھی معزز ٹھہریں -
پھر خود کو باحجاب کر لیں
.....تو جنت کی حور ٹہریں -
تم کہو کہ مسلمانوں کو ملک سے نکل دیں گے
....تو پھر بھی صدر تک بن جائیں
تم دس بیس لاکھ بچے بھی قتل کر لو
....تو انسانی حقوق کے محافظ رہو
تمہارے مذھبی پیشواء مجھ سے بڑی داڑھی رکھ لیں
....تو تم ان کے ہاتھ چومو
تم عورتوں کو گھر سے نکال برائے فروخت لگا دو
....پھر بھی ان کے حقوق کے ٹھیکے دار
بچوں کی گندی فلمیں تمہارا ذریعہ روزگار
....تم پھر بھی بچوں کے محافظ
....مذھب کے نام پر تم ملین ملین بندے قتل کر دو
....تم پھر بھی روشن خیال
رہا میں
تو میں بنیاد پرست ہی بھلا ، منافق تو نہیں

.......ابو بکر قدوسی
 
Top