• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب و سنت

مصنف کا نام
ابو عدنان محمد منیر قمر

ترتیب و تخریج
شکیلہ قمر صاحبہ

ناشر
توحید پبلیکشنز،بنگلور


تبصرہ

کسی مسئلہ کی تفہیم و توضیح میں اختلاف ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں کہ یہ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بہترین زمانہ میں بھی تھا اصل بات یہ ہے کہ جب قرآن وحدیث کی نصوص سامنے آجائیں تو سرتسلیم ضم کر دینا چاہیے یہی اہل ایمان کا وطیرہ ہے۔لیکن جب حق کی پیروی مقصود نہ ہو بلکہ محض اپنے فرقے اور گروہ کی بالا دستی ہی فتہائے نگاہ ٹھہرے تو انسان کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھ جاتی ہے اور وہ قرآن و حدیث کو ماننے کے بجائے اپنے مقصد کی خاطر ان میں تحریف و تبدل پر ہی اتر آتا ہے جوکہ انتہائی خطرناک رویہ ہے۔بعض تقلیدی گروہوں میں یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ وہ آیات قرآنی اور احادیث کی لفظی ومعنوی تحریف سے بھی نہیں چوکتے گویا بقول اقبال:
’’خود بدلتے نہیں قرآن کو بدل دیتے ہیں‘‘زیر نظر کتابچہ میں باحوالہ اس امر کو ثابت کیا گیا ہے کہ بعض افراد نے قرآن وحدیث میں دانستہ و نادانستہ لفظی یا معنوی تبدیلیاں کی ہیں۔امید ہے کہ ٹھنڈے دل سے اس پر غور وفکر کرکے اس کی اصلاح کی کوشش کی جائے گی اور محض مناظرانہ پچ میں آکر حق کا انکار نہیں کیا جائے گا۔
اس کتاب اندھی تقلید و تعصب میں تحریف کتاب وسنت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاك الله واحسن الجزاء في الدنيا والآخرة
اگر کسی بھائی کے پاس یہ کتاب یونیکوڈ صورت میں موجود ہو تو وہ یہاں شیئر کردے۔ورنہ اس کتاب کو یونیکوڈ صورت میں بھی پیش کرنے کو کوشش کی جائے گی۔
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جزاک اللہ خیرا
یہ کتاب میں ڈاونلوڈ کر چکا ہوں۔اور اس کو یونی کوڈ میں لکھنے کا ارادہ بھی تھا۔
جزاک اللہ بھائی
بہت عمدہ جلد ہی اپلوڈ کریں یونی کوڈ میں۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top