• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انکار حدیث کرنے والوں سے 50 سوالات

منصور

مبتدی
شمولیت
جولائی 21، 2012
پیغامات
25
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
0
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک اہم کتاب ’’انکارِ حدیث کرنے والوں سے 50 سوالات‘‘ لے کر حاضر خدمت ہوں۔ اُمید کرتا ہوں کہ ہر شخص اس سے فائدہ حاصل کرے گا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
انکارِ حدیث کرنے والوں سے
50
سوالات

ناشر
دائرہ نورُالقرآن
وقاص سینٹر شاپ نمبر 8 محمد بن قاسم روڈ نزد اُردو بازار کراچی


{بسم اللہ الرحمن الرحیم}

نام کتاب : انکارِ حدیث کرنے والوں سے 50 سوالات

تالیف : شیخ حماد اقبال حفظہ اللہ

کمپوزنگ : محمد آصف فون 0321-2031277

اشاعت اوّل : ربیع الاوّل ۱۴۲۸ھ بمطابق مارچ 2007ء

{مفت ملنے کا پتہ}

محمد سعید ٹیلررحمانیہ مسجد نزد بوہرہ پیر کراچی پوسٹ کوڈ 74200





بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد ﷲ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین نبینا محمدا و علی الہ و صحبہ اجمعین۔ اما بعد!
آج کے اس پرفتن ماحول میں جہاں قدم قدم پر نت نئے فتنوں کا سامنا ہے ان فتنوں میں عوام الناس اس لئے مبتلا ہو جاتے ہیں کہ ان فتنوں کا داعی اپنے باطل مقصد کو قرآن و سنت سے زبردستی ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے مثلاً منکرین حدیث کا کہنا کہ ہمیں کتاب اللہ کافی ہے، دلیل یہ ہے کہ جناب عمررضی اللہ عنہ نے ایک موقع پر کہا تھا: ’’حسبنا کتاب اﷲ‘‘۔ یعنی ہمیں کتاب اللہ کافی ہے۔ (بحوالہ بخاری)۔ نیز صحیح مسلم کے حوالے سے کبھی اس حدیث کو بھی نقل کر دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھ سے قرآن کے علاوہ کچھ اور نہ لکھو، اب کون کج فہم منکرین حدیث معلوم کرے کہ جناب بخاری و مسلم کی جن دو حدیثوں کا آپ نے حوالہ دیا ہے کیا ان احادیث کی صحت کی اطلاع انہیں جبرئیل امین نے آکر دی ہے؟ یہ وہ خبط ہے جس میں منکرین حدیث ملوث ہیں۔ نہ ان کے پاس کوئی اصول ہے نہ ہی کوئی ٹھوس بنیاد اور نہ ہی کوئی دلیل۔ بس سرسری کانٹ چھانٹ کر حدیث و قرآن کو پیش کرنا اور سمجھ لینا کہ ہم نے کوئی قلعہ فتح کر لیا ہے۔
اور یوں عوام الناس دھوکہ کھا جاتے ہیں اور ان کے دام فریب میں آجاتے ہیں۔ لیکن ان کی یہ سازش اہل علم پر مخفی نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ منکرین سنت/حدیث علماء کو تو جاہل کہہ کر خود ان کے سامنے آنے سے کنی کترا جاتے ہیں یہ ہے ان کا مبلغ علم کہ عوام کو قائل کرنا ان پر محنت کرنا اور علماء سے دور بھاگنا۔ عوام الناس کو حقائق سے آگاہ کرنے کے اس سلسلہ میں علماء نے ماضی میں بڑی ضخیم و مختصر کتب اس موضوع پر لکھیں اور اس فتنہ کی سرکوبی کی رب کریم ان کی ان کاوشوں کو قبول فرمائے آمین۔ اور اس سلسلہ میں ایک مختصر مگر جامع کاوش بنام ’’انکارِ حدیث کرنے والوں سے 50 سوالات‘‘ حماد اقبال صاحب جو کہ اچھا مطالعہ رکھتے ہیں اور علم دوست ساتھی ہیں نے کی ہے۔
رب کریم اس کتاب کو منکرین حدیث فتنہ کے لئے بھی اور جو اس حوالے سے شکوک و شبھات میں گرفتار ہیں ان سب کے لئے ہدایت کا سبب بنا دے۔ آمین اور جملہ معاونین کو بھی اجر عظیم سے نوازے آمین۔

کتبہ :
حافظ محمد سلیم
مدرس المعھد السلفی گلستان جوہر کراچی
۲۲۔صفر ۱۴۲۸ھ
 
Top