• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اَولاد نیک کیسے ہو؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
مصعب بن زبیر﷜ بیان کرتے ہیں کہ امام مالک کا بیٹا چھت سے نیچے اترا اور اس کے ہاتھ میں کبوتر تھا جس کو اس نے ڈھانپ رکھا تھا۔ (لوگوں پر یہ بات ناگوار گزری کہ امام صاحب کا صاحبزادہ کبوتر باز ہے) مصعب کہتے ہیں کہ حضرت امام مالک  نے لوگوں کی اس کیفیت کوبھانپ لیا۔ چنانچہ فرمانے لگے: حقیقی اَدب، اللہ کا ادب ہے، یعنی وہی اس کی توفیق دیتا ہے ناکہ ماں باپ اس کا اختیار رکھتے ہیں۔ اسی طرح حقیقی بھلائی اور خیر بھی اللہ کی طرف سے ہے ناکہ والدین اس کا کچھ اختیار رکھتے ہیں۔ (المحدث الفاصل للرامھرمزي، ص:۱۴۸)
اللہ تعالیٰ تمام اہل اسلام کو ان اسباب پر عمل پیرا ہونے کی توفیق دے اور ان کی اولادوں کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
 
Top