• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اٹارنی جنرل پتہ کرکے بتائیں اسامہ وحیدکہاں ہیں،سپریم کورٹ

شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
اٹارنی جنرل پتہ کرکے بتائیں اسامہ وحیدکہاں ہیں،سپریم کورٹ
اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے سماعت چارہفتوں کے لیے ملتوی کردی، جبکہ اوگرا کرپشن کیس کی سماعت چیئرمین نیب کی تعیناتی کے بعد کی جائے گی۔گذشتہ روزلاپتہ افرادکے حوالے سے کیس کی سماعت جسٹس انورظہیرجمالی اور جسٹس عظمت سعید شیخ پرمشتمل سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منیر اے اے ملک کا دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ وحیدکے لاپتہ ہونے کا الزام وفاقی پولیس پر ہے خفیہ اداروں کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔ اس پر جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ ہم آپ کو نوٹس جاری کرتے ہیں کہ پتہ کرکے بتائیں اسامہ وحیدکہاں ہیں۔ وفاقی پولیس نے فضل ربی گمشدگی کیس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے مہلت مانگ لی، جسکے بعد عدالت کے کیس کی سماعت چارہفتے کے لیے ملتوی کرتے ہوئے وفاقی پولیس ،خفیہ اداروں کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب اوگرا کرپشن کیس کی سماعت بغیرکسی کارروائی کے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔
 
Top