• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اپنے ماضی سے لپٹتا ہوں تو رو دیتا ہوں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اپنے ماضی سے لپٹتا ہوں تو رو دیتا ہوں
منور رانا
رمضان روزے داروں کے حساب سے بہت مختصر مہینہ ہوتا ہے ، بہت چھوٹی سی پونجی کی طرح ، جو بہت جلد خرچ ہو جاتی ہے ، غریبوں کیلئے تو یہ سمٹ سکڑ کر کچھ اور چھوٹا ہو جاتا ہے ، کیونکہ اس کے پاس تو کوئی پونجی ہوتی ہی نہیں۔ اعمال کی پونجی جو کمپنی قبول کرتی ہے ، اس کی دنیا کے بازار میں کوئی برانچ نہیں ہوتی ، لیکن اعمال کی پونجی کے سہارے غریب لوگ زندہ رہتے ہیں ، کیونکہ انہیں یہ یقین ہوتا ہے کہ جس جگہ اعمال کی ہونجی چلے گی وہاں دنیا کی ہر کرنسی ردّ کر دی جائے گی۔
۔۔۔۔
کل اگر عید کا دن ہوگا تو کیا پہنیں گے
چاند سے کہنا کہ تیار نہیں ہیں ہم لوگ​
یوں تو یہ شعر حضرت معراج فیض آبادی کا ہے لیکن درحقیقت شعر اسی کا ہوتا ہے جس کی کہانی شعر کے ارد گرد گھومتی ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ شعر خواہ وہ کسی شاعر کی تخلیق ہو ، ہر اس شخص کی ملکیت ہو جاتا ہے جس شعر کے مصرعوں کے درمیان اپنے آپ کو پھڑپھڑاتا محسوس کرتا ہے۔
میری ایک کتاب کا عنوان ہے "بغیر نقشے کا مکان"۔ میں نے اس کتاب کے ابتدائیے میں لکھا ہے کہ غریب آدمی کی زندگی بغیر نقشے کا مکان ہوتی ہے ، پھر میں نے تفصیل سے بغیر نقشے کے مکان کی تصویر کھینچنے کی کوشش کی ہے۔
خاندان کے تتر بتر ہوتے ہی ابو کے ہاتھوں میں ٹرک کا اسٹیرنگ تھا۔ آنکھوں میں ہم لوگوں کا مستقبل تھا ، تصور میں آدھے ادھورے خواب تھے اور سامنے تارکول کی چمکتی ہوئی ایک لمبی چوڑی سڑک تھی۔
لیکن ایک ٹرک ڈرائیور کو سڑک بھی اس آئینے کی طرح لگتی ہے جس میں اسے ہر وقت اپنا ڈرا سہما خاندان دکھائی دیتا ہے۔ بظاہر تو ٹرک ڈرائیور کی شبیہ بہت ظالم اور جابر دکھائی دیتی ہے لیکن اپنے لڑکپن کے زمانے میں جب میں نے ایک بہت عمر رسیدہ ڈرائیور صاحب سے ایک بار ازراہ تجسس پوچھا تھا :
دادا ، کیا ٹرک والے بہت ظالم اور قاتل ہوتے ہیں؟
تو انہوں نے مجھے سمجھایا تھا کہ بیٹا ! ٹرک ڈرائیور بھی عام انسانوں کی طرح مٹی کا بنا ہوتا ہے ، ایک بار تو وہ سڑک پار کرتے ہوئے سانپ کو بچانے کی بھی کوشش کرتا ہے کیونکہ وہ بھی اپنے بال بچوں کو گھر پہ چھوڑ کر مارا مارا پھرتا ہے۔
***​
 
Top