• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہم سعودی ویب سائٹس پر الجزائر کا پرچم لگا دیا گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اہم سعودی ویب سائٹس پر الجزائر کا پرچم لگا دیا گیا​
دی نیوز ٹرائب 26 مئی 2013 :Areeb Hasni


ریاض : ہیکرز نے سعودی عرب کی اہم ویب سائٹس کے ہوم پیچز کے عین وسط میں الجزائر کا پرچم لگا دیا۔

گزشتہ روز کیے جانے والے اس سائبر حملے میں جن سعودی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ان میں ’’کھیل، خبروں، قرآن ریڈیو، کنگ فہد ثقافتی سنٹر، ام القرآن، چینل ون، وزارت اطلاعات اور مرکز برائے وزارت کی ویب سائٹس شامل ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے تحقیق کارعادل الغامدی نے بتایا کہ یہ حملہ ایک ہی سرور پر کیا گیا ہے جس پر 9 ویب سائٹس ہوسٹ تھیں۔ اس حملے میں ان ویب سائٹس کے متعدد صفحات کو نقصان پہنچا کر بعض اہم معلومات بھی چوری کرلی گئی ہیں تاہم ان ویب سائٹس کو مکمل طور پربند نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایک حالیہ سائبر حملے میں سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔

الغامدی نے کہا کہ ہیکرز کا حملہ بھرپور تھا مگر اس سے ہیکرز کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔

انہوں نے صرف الجزائر کا جھنڈا ان ویب سائٹس پر لگایا ہے۔ ممکن ہے کہ یہ جھنڈا لگانا ہیکرز کے الجزائر سے ہونے کی نمائندگی کرتا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہیکرز کا تعلق کسی اور ملک سے ہو اور یہ خاص ای میل مائیکروسوفٹ کمپنی میں فرانسیسی زبان میں رجسٹرڈ ہے۔

الغامدی کے مطابق سرور وزارت کےاندر ہی موجود تھا لہذا ظاہری سی بات ہے کہ جس کسی نے اس تک رسائی حاصل کی ہے کہ اچھی طرح جانتا تھا کہ کب سرور میں داخل ہونا ہے اور سرور پر حملہ کا کیا راستہ ہے۔
 
Top