• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک طالبعلمانہ سوال :

شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
اذا صح الحدیث فھو مذہبی ، کا حوالہ درکار ہے
اور : کیا اس صحۃ سے صرف سند کا صحیح ہونا مراد ہے ؟
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
سند کا اس میں لفظ ہی نہیں بلکہ حدیث کا لفظ ہے۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,477
پوائنٹ
964
اذا صح الحدیث فھو مذہبی ، کا حوالہ درکار ہے
اور : کیا اس صحۃ سے صرف سند کا صحیح ہونا مراد ہے ؟
اول :
إذا صح الحديث فهو مذهبي
یہ قول انہی الفاظ کے ساتھ امام شافعی رحمہ اللہ کے بارے میں مشہور ہے ۔ ( المجموع للنووی (1/63)
جبکہ ابن عابدین شامی اور ان سے پہلے ابن عبد البر نے اس کو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی طرف بھی منسوب کیا ہے ۔ ( حاشية ابن عابدين 1/67و مقدمۃ تحقیق التلخیص الحبیر 1/20 )
البتہ آئمہ اربعہ سے الفاظ کی تقدیم و تاخیر اور کمی بیشی کے ساتھ ایسے اقوال مروی ہیں جو یہی مفہوم ادا کرتے ہیں ۔
تفصیل کے لیے امام فلّانی کی تصنیف لطیف ’’ إیقاظ ہمم أولی الأبصار ‘‘ کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے ۔
جبکہ علامہ سبکی نے شافعی کے اس قول کی شرح و وضاحت میں ایک مستقل رسالہ تصنیف فرمایا ہے ۔
ثانی :
اس کا مختصر جواب تو ’’ ہاں ‘‘ میں ہے ۔ البتہ کسی حدیث کا منسوخ ہونا ثابت ہو تو پھر معاملہ ایسا نہیں ۔
گزارش : یہ مسئلہ ایسا ہے کہ اس پر علماء نے بہت زیادہ بحث کی ہے ۔ لیکن ایک طالبعلمانہ سوال کے جواب میں ایک دوسرے طالبعلم نے جو درست سمجھا لکھ دیا ۔
مزید سنجیدگی کے ساتھ بحث ہوگی تو مسئلہ نکھر کر سامنے آجائے گا ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
مذکورہ جملہ کا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے صدور ناممکن ومحال لگتا ہے واللہ اعلم۔
ہم تو اب تک امام صاحب تک اس کی سند نہیں پاسکے کسی کے علم میں ہوتو ہمیں بھی آگاہ کریں ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
تو کفایت بھائی : پھر حضر حیات بھائی کے بقول ابن عبد البر اور ابن عابدین رحمہما اللہ نے کیوں نقل کیا ہے ، چلو ابن عابدین رحمہ اللہ کے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ حنفی ہونے اور فقہ کے ساتھ زیادہ مناسبت کی وجہ سے (حالانکہ یہ بھی محل نظر ہے ) آپ نے سندی حیثیت کو نظر انداز کیا ، لیکن ابن عبد البر رحمہ اللہ تو مالکیہ میں اس شان پر فائز ہے جس پر شافعیہ میں امام بیہقی رحمہ اللہ فائز ہے ، دونوں کا اوڑھنا بچھونا ہی حدیث شریف اور رجال سے اعتناء کرنا تھا اس کو بھی صحیح سند نہیں ملا ؟!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
 
Top