• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایک عجیب دعاء ۔۔۔!

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
ایک عجیب دعاء

آج بروز اتوار مولانا کا ویکلی لکچر بذریعہ انڑنٹ سن کر فارغ ہوا تو ایسے ہی بیٹھا ہوا سوچوں میں گم تھا ۔۔۔ اور اللہ سے سچی ہدایت کی دعائیں کررہا تھا ۔۔ اچانک میرے ذہن میں ایک خیال آیا ۔۔۔ دعاء جیسی کیفیت بن رہی تھی ،گھر میں ماءزمزم رکھا ہواتھا ۔۔۔ دل میں خیال آیا کہ زمزم پیتے ہوئے دعاء کرتے ہیں ۔۔۔ میں ایک گلاس بھر کر ماء زمزم لیا اور دعاء کرتے پینے لگا ۔۔۔ بہت سی دعائیں کی میں نے ۔۔۔ انہیں میں سے ایک عجیب دعاء میرے ذہن میں آئی ۔۔۔ میں نے اپنی پوری زندگی میں اس قسم کی دعاء کبھی نہیں کی تھی ، اور نہ ہی ایسا کبھی سوچا تھا ۔۔۔ خیر ۔۔۔ وہ عجیب دعا یہ تھی ۔۔۔ میں اللہ سے اس کی معرفت کے لئے دعاء کررہا تھا کہ میں نے اللہ سے کہا کہ ائے خدا ! میں ایک نچلا اور گرا ہوا انسان ہوں ،میری کچھ بھی حیثیت نہیں ہے ۔ نہ لوگوں میں نہ کسی اور میں ۔۔۔ یعنی میں ایک ذلیل انسان ہوں جو کسی بھی چیز کے قابل نہیں ۔۔۔ یعنی میں ایک غیر لائق انسان ہوں ۔۔۔۔۔ (دماغ کی اس وقت کی کیفیت ، میں بیان نہیں کرسکتا ۔۔۔ یہ شعوری طور پر بس جانا جاسکتا ہے ) لیکن اس کے باوجود یہ ایک حقیقت ہے کہ میری ماں میری اس حیثیت کے باوجود بھی ایسا نہیں کرےگی کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دئے ، وہ مجھے پریشان حال دیکھے پھر بھی انجان بنی رہے ۔۔۔ میری ماں کی یہ حالت ہوگی کہ وہ بلک کر، لپٹ کر مجھے اپنے سینے سے لگا لےگی ۔۔ میرا بیٹا ۔۔۔میرا بیٹا ۔۔۔ میرا بیٹا ۔۔۔۔ بول بول کر روئےگی اور مجھے بھی رلائےگی ۔۔ یہ ایک ماں کا حال ہے ۔۔۔
پھر میں خدا سے کہا کہ ۔۔۔۔۔۔ بے شک میں تیری معرفت کے لائق انسان نہیں ، میرے پاس وہ اہلیت نہیں جو تیری معرفت کے لائق ہو ۔۔۔ لیکن ایک ماں کا یہ حال ہوتا ہے تو، تو ستر ماں سے زیادہ محبت کرتا ہے ۔۔۔۔۔ تو کیا تو مجھے اپنی معرفت سے نہیں نوازےگا ۔۔۔۔ ؟؟؟ کیا تو مجھے اس لئے اپنی معرفت سے محروم رکھےگا کہ میں اس لائق نہیں ؟؟؟ ۔۔۔۔ میرا دل یہ کہہ رہا تھا کہ ۔۔۔۔ ایسا نہیں ہوسکتا ۔۔۔ ایسا نہیں ہوسکتا ۔۔۔ ایسا نہیں ہوسکتا ۔۔۔۔ یہ سوچ سوچ کر میں رو رہا تھا اور اس کی معرفت کے لئے دعاء کررہا تھا ۔۔۔ یہ سلسلہ تقریبا دس منٹ تک جاری رہا ۔۔۔ میں نے موقع کو مناسب سمجھ کر اللہ سے اور بھی دعائیں مانگی ۔۔۔جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ ائے اللہ الرسالہ مشن خالص اللہ کی دریافت پر کھڑا ہوا ۔۔۔ لوگ اسے چیر پھاڑ کررہے ہیں ۔۔۔۔ کیا تو اس کی حفاظت نہیں کرئےگا ؟؟؟ کیا تو نہیں بولےگا ؟؟؟ پھر میرے دماغ میں خیال آیا کہ ان لوگوں کیا قصور ہے ۔اے اللہ یہ تو تیری ہاتھ کی بات ہے ۔۔۔ اگر تو انہیں سمجھ دئے تو یہ سمجھ جائیں گے ۔۔۔ ائے اللہ تو ان سب کو ہدایت دئے ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔

اس طرح میری دعاء چلتی رہے ۔۔۔ اور جب ختم ہوئی تو دل نے بار بار یہ کہا کہ اپنی اس دعا کو اور لوگوں سے شئیر کرو ۔۔۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ دوسروں کو سچی دعاء کیسے ہوتی ہے سمجھ میں آئےگا ۔۔۔ اور وہ بھی اللہ سے مانگنے کی ہمت کریں گے ۔۔۔ بہر حال فائدہ ہوگا ۔۔۔
تو دوستو یہ میری زندگی میں پہلی مرتبہ کی گئی عجیب دعاء تھی ۔۔۔ اللہ مجھے نظر بد سے بچائے ۔۔۔ مزید تعلق باللہ میں مضبوطی اور زیادتی عطا فرمائے ۔۔۔ آمین
اگر آپ کو میری اس دعاء کے بارے میں جھوٹ کا گمان ہو تو میں کہوں گا کہ اللہ کی ذات موجود ہے ۔۔۔ بےشک آپ اس سے رجوع ہوکر جو کچھ کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ۔۔۔ اللہ آپ کی مدد و نصرت فرمائے آمین ۔۔۔
 
Top