• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلویت پر علامہ اقبال کا جامع تبصرہ

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم بھائی جزاک اللہ خیرا
ویسے آپس کی بات ہے مجھے بریلویت پر جامع تبصرہ اس میں سمجھ نہیں آیا (ابتسامہ)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محترم بھائی جزاک اللہ خیرا
ویسے آپس کی بات ہے مجھے بریلویت پر جامع تبصرہ اس میں سمجھ نہیں آیا (ابتسامہ)
بھائی! اگر آپ کو سمجھ نہ آیا تو کیا آیا پھر؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بھائی! اگر آپ کو سمجھ نہ آیا تو کیا آیا پھر؟
جزاک اللہ محترم بھائی میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ الفاظ کی سمجھ نہیں آئی بلکہ ان الفاظ میں واضح طور پر بریلویوں کا رد نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ واضح تو قرآنی آیات مل جاتی ہیں
اصل میں علامہ اقبال کی ذات کی ہی مجھے صحیح طور پر سمجھ نہیں آئی کہ انکا اصل موقف کیا تھا کیونکہ انکے کلام میں کثرت سے مولانا رومی کے خیالات پائے جاتے ہیں کیونکہ وہ انکو استاد سمجھتا ہے
مولانا رومی کے خیالات کے بارے ابھی محترم بھائی کنعان کا یہ دھاگہ نظر سے گزرا ہے جس پر فرصت سے لکھوں گا ان شاءاللہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
جزاک اللہ محترم بھائی میرا مطلب یہ نہیں تھا کہ الفاظ کی سمجھ نہیں آئی بلکہ ان الفاظ میں واضح طور پر بریلویوں کا رد نہیں بلکہ اس سے کہیں زیادہ واضح تو قرآنی آیات مل جاتی ہیں
اصل میں علامہ اقبال کی ذات کی ہی مجھے صحیح طور پر سمجھ نہیں آئی کہ انکا اصل موقف کیا تھا کیونکہ انکے کلام میں کثرت سے مولانا رومی کے خیالات پائے جاتے ہیں کیونکہ وہ انکو استاد سمجھتا ہے
مولانا رومی کے خیالات کے بارے ابھی محترم بھائی کنعان کا یہ دھاگہ نظر سے گزرا ہے جس پر فرصت سے لکھوں گا ان شاءاللہ
عبدہ بھائی کی مصروفیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ابتسامہ
ابھی بہت موضوعات پر ان کے علم سے استفادہ حاصل کرنا ہے۔۔۔۔ان شاء اللہ
اللہ تعالی آپ کے لیے آسانیاں کر دے۔آمین
 

123456789

رکن
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
88
پوائنٹ
43
بریلوی کا نام و نشان تک نہیں ملا ارسلان۔ علامہ اقبال پر بات نا تھوپیں
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
لیکن بریلوی تو علامہ اقبال کے شعر اپنی تائید میں بھی پیش کر سکتے اور کرتے ہیں، مثال دوں

کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں


کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح و قلم تیرے ہیں

--------------------------------------------------
علامہ اقبال کے بیٹے جاوید اقبال کی کتاب "اپنا گریبان چاک" کے شروع کے چند ابواب کا مطالعہ کریں تو یہ معلوم پڑتا ہے کہ اقبال اول و آخر ایک صوفی تھے۔

اپنی پیدائش کے عمل کو کوئی دیکھ تو نہیں سکتا- اس بارے میں خبر پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔ میں کب اور کہاں پیدا ہوا؟ میری معلومات میرے والد کی ایک تحریرپر مبنی ہیں جس سے ظاہر ہے کہ میں 5 اکتوبر 1924 کی شب 9 بجکر 30 منٹ پر سیالکوٹ شہر میں پیدا ہوا۔اتنی تفصیل کے ساتھ اپنی تاریخ ولادت تحریر کرنے کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ میرے والد کے ایک ہندو دوست راجہ سر نریندر ناتھ نے انہیں میری جنم پتری بنوانے کی صلاح دی اور اس سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کیں کیونکہ وہ خود بھی جوتش یا ستارہ شناسی کے علم میں دلچسپی رکھتے تھے شاید اسی پس منظر میں میرے والد نے میری ولادت کی تاریخ کے ساتھ صیح وقت کی تفصیل بھی انہیں مہیا کر دی۔ راجہ صاحب نے نہ صرف اپنا تخمینہ لگایا بلکہ ان کی وساطت سے میری جنم پتری میسور کے ایک معروف منجم (جوتشی) بی-آرسر ینوسیہ نے ترتیب دی۔ یہ زائچہ 25 مارچ 1928 ء کو مکمل ہوا جبکہ میری عمر ساڑھے تین برس تھی۔
------
------------------
------------------------
مثلا سرنیواسیہ کے تحریر کردہ میرے زائچے پر راجہ نریندر ناتھ میرے والد کو لکھتے ہیں: "مجھے قطعا تعجب نہ ہو گا کہ اٹھائیس برس گزرنے کے بعد یہ لڑکا انڈیا یا انڈیا سے باہر کسی نہایت اہم محمڈن ریاست کا چیف منسٹر بن جائے۔ نریندر ناتھ 2-اپریل 1928 ء (تحریر انگریزی میں ہے)
اب ملاحظہ کیجئے اخبار دی نیشن بتاریخ 18 جولائی 1993 ءکی خبر : "صدر اسحاق نے جسٹس جاوید کو کئیر ٹیکر پرائم منسٹر بنانے کی تجویز رد کر دی"
-----------------
-----------------------
البتہ ایک اہم سوال ضرور اٹھایا جاسکتا ہے، میرے والد، انسانی خودی کے استحکام کے داعی اور جبریت کے شدید مخالف ہونے کی حیثیت سے، میری جنم پتری بنوانے پر کیسے راضی ہو گئےِ؟
انہوں نے تو فرما رکھا ہے

ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخیء افلاک میں‌ہے خوار و زبوں
علامہ اقبال ایک شاعر تھے ان کے کلام میں رطب و یابس سب کچھ ملے گا۔ توحید بھی اور صوفیت بھی۔ اسلام بھی اور اشتراکیت بھی۔۔۔۔
 
Top