اگر مجھے اسی طرح مخاطب کرنے سے آپ کے جذبات کو تسکین ملتی ہے تو ٹھیک ہے آپ اسی طرح ہی کہا کریں
یہ نام تو آپ کا تجویز کنندہ ہے"ارسلان طوطا" ہمارے ہاں طوطے کی دو اقسام ہیں کاٹھا اور رہا ۔کاٹھا جو باتیں نہیں کرتا ور "رہا"ہم اس طوطے کو کہتے ہیں جو باتیں کرتا ہے ،تو آپ کو ہم رہا طوطا کہے گے ،جب بھی آپکے نام کیساتھ طوطا لکھے گے تو آپ سمجھ جانا کہ ہم نے آپکو "رہا"طوطا کہا ہے نہ کہ "کاٹھا" ۔
اور اب آپکا نام یوں ہو گا "محمد ارسلان طوطا" اور تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ اسی نام سے آپکو یاد کیا کریں انشاء جی نئ بھی طوطے پر کچھ لکھا وہ تو یوسف ثانی صاحب بتائیں گے۔
طوطا بڑا خوبصورت جانور ہے۔ بعض طوطوں میں انسان کی بعض خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں مثلا آنکھیں پھیر لینا، خصوصاً مطلب نکل جانے کے بعد، طوطے آپس میں ایسے طوطے کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کیسا انسان چشم واقع ہوا ہے۔
طوطا بہت فصیح البیان جانور ہے لیکن اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا جو کچھ اس کا مالک یا چوگا دینے والا سکھاتا ہے