• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بری سہیلیوں سے ،بری صحبت سے دور رہنا۔۔ اسعد الزوجین

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بری سہیلیوں سے ،بری صحبت سے دور رہنا۔
ہر بیوی کی کچھ سہیلیاں ہوتی ہیں کسی کی پڑھائی کے زمانے کی اور کسی کی دفتر کی اور کسی کی دوستی پڑوسنوں یا اس کی رشتے دار لڑکیوں سے ہوتی ہے ۔بیوی کوچاہیئے کہ صرف نیک اور صالح لڑکیوں کو اپنادوست بنائے کیونکہ بری عورتیں اس کے کسی کام نہیں آئیں گی بلکہ والعیاذ باللہ ہوسکتا ہے کہ اسکے اخلاق خراب کردیں ۔اور اگر اس کے اخلاق خراب ہوگئے تو اس کا شوہر اس کو چھوڑ دے گا اور طلاق دے دے گا۔

اس لئے صرف ایسی لڑکیوں کی صحبت اختیار کیجئے جو آپ کو نیکی کی ہدایت دیں۔اپنے قول وعمل سے آپ کو نصیحت کریں اور آپ کو ذکر و وعظ کی مجالس میں لے جائیں۔لیکن ایسی سہیلیاں جن کے پاس فیشن، اداکاروں اور گلوکاروں کے تذکروں کے سوا کوئی اور بات ہی نہ ہو ایسی سہیلیاں دوست بنائے جانے کے لائق نہیں ۔ایسی سہیلیاں آج آپ کو گانے اور فیشن کی تعلیم دیں گی کل آپ کو شوہر پر چڑھائی کرنا سکھائیں گی پھر اس کے بعد دوستوں کے ساتھ باہر نکلنا سکھائیں گی یہاں تک کہ پھر آپ والعیاذ باللہ ایک ایسی کھائی میں جاکر گریں گی جس سے اگر آپ نکل بھی گئیں تو آپ کی واپسی اپنے میکے کی طرف ہی ہوگی ۔
 
Top