• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بشار الاسد کا حامی سنی عالم رمضان البوطی شام میں فدائی حملے میں ہلاک

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
یہ بوطی صاحب وہی ہیں جن کا حوالہ ہمارے یہاں کے دیوبندی بہت کثرت سے دیتے ہیں۔ خاص طور پر طاہر گیاوی اور ابوبکر غازیپوری صاحب۔ ان غازیپوری صاحب نے تو غالبا بوطی صاحب کتاب وقفات مع اللا مذہبیۃ کا اردو ترجمہ بھی کیا ہے ۔
وقفات مع اللامذہبیہ غازیپوری صاحب کی اپنی کتاب ہے۔ جس کا اردو ترجمہ پاکستان میں" کچھ دیر غیرمقلدین کے ساتھ "کے شائع ہواہے۔بوطی صاحب کی کتاب "اللامذہبیہ اخطربدعۃ تھدد الشریعۃ الاسلامیۃ" ہے ۔
ان بوطی صاحب کا ایک مناظرہ امام الالبانی سے بھی ہوا تھا۔
شیخ عدنان العرعور سے منقول ہے کہ امام البانی نے ان کے لیے بددعا کی تھی، جو آج 45 سال بعد صادق آئی ۔
نکتہ نظرکا فرق بھی کیاچیز ہے۔ اگرالبانی صاحب کی اس طرح دھماکہ میں موت ہوئی ہوتو پوراحلقہ غیرمقلدین ایک آواز میں شہادت شہادت کی رٹ لگارہاہوتا۔لیکن مخالفین کیلئے یہ البانی کی بددعاہے اور وہ بھی 45سال بعد صادق آنے والی بددعا۔
اس کو دیکھ کر حسن بن صباح کی چالاکی یاد آگئی۔
وہ بحری جہاز میں تھا۔جہاز کو طوفان نے گھیر لیابچنے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔اس نے پیش گوئی کہ جہاز گرداب سے بچ نکلے گا۔ ایساہی ہوا۔ پھرتوتمام لوگ اس کے عقیدت مند ہوگئے۔ اس نے یہ سوچ کر پیشگوئی کی تھی کہ اگرجہاز ڈوب گیاتومیراگریبان پکڑنے والاکون ہوگا۔ اوراگربچ گیاتوبلے بلے ہے۔
کہئے توآج ہی میں آپ کے بارے میں ایک پیش گوئی کرتاہوں اوراس کیلئے 45سال تک انتظار کیجئے۔(ابتسامہ)ایک شخص کی موت مسجد میں آئی ہے نماز کی حالت میں یانماز کےا نتظار کی حالت میں اس سے زیادہ نیک بختی اورکیاہوسکتی ہے لیکن لوگ اس کوبھی البانی کی بددعاقراردیتے ہیں۔ یعنی مسجد میں بم دھماکہ کرنے والاالبانی کے مشن پوراکرنے کی راہ پر گامزن تھا؟

یہ بوطی اپنی آخری عمر اس حد تک گر گئے کہ بشار کی تصویر کو سجدہ تک کرنا جائز قرار دے دیا۔
اس طرح کی بے تکی ہمارے لئے بھی ہانکنابہت آسان ہے۔انٹرنیٹ پر اس طرح کی تحریریں بہت مل جاتی ہیں۔ البانی کے بارے میں اس طرح کی بھی تحریریں موجود ہیں کہ اس نے مدینہ منورہ میں قبہ شریفہ کو ڈھادینے کی بات کی تھی۔ لیکن سوال ثبوت کاہے؟
اس تحریر کاثبوت پیش کیجئے اورمصدقہ ثبوت۔فلاں خطیب صاحب نے یہ کہاہے۔ امام حرم نے وہ فرمایاہے۔ ان چیزوں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔
اور جمشید صاحب کا کہنا ہے کہ یہ بشار کم بخت سعودی کے غیور موحدین دونوں ایک جیسے ہیں ۔
انتظارکیجئے عنقریب سعودی بروزن یہودی کا فرق معلوم ہوجائے گا۔(اس کو بھی پیش گوئی سمجھ کر 45سال تک انتظارکیجئے)
افمن کان مومنا کمن کان فاسقا لا یستوون[/QUOTE]
میراکہنایہ ہے کہ اقتدار کیلئے کوئی بھی حکمراں کسی حدتک جاسکتاہے۔اس میں بشارالاسد اورشاہ عبداللہ کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔ یزید نے اقتدار کیلئے امام حسین رضی اللہ کو قتل کرنے سے پس وپیش نہیں کیا۔اورکربلاکا واقعہ وجود میں آیا۔ عباسیوں نے علویوں پر اقتدار کیلئے دردناک مظالم ڈھائے۔ تواقتدارایسی چیز ہے جس کے آگے ہرچیز چھوٹی پڑجاتی ہے۔کون کہہ سکتاہے کہ اگرکل کلاں کو شاہ عبداللہ یاکسی دوسرے سعودی کو کسی سنی عالم اورسنی عالموں اورافراد سے خطرہ پیداہوگیاتو وہ ان سے وہی سلوک نہیں کریں گے جوآج بشارالاسد کررہاہے۔ویسے بھی سعودی جیلوں میں علماء کی ایک معتدبہ تعداد ہی یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ اقتدار پر خطرہ کی صورت میں سعودی حکمراں بھی کس حد تک جاسکتے ہیں ۔والسلام
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
نکتہ نظرکا فرق بھی کیاچیز ہے۔ اگرالبانی صاحب کی اس طرح دھماکہ میں موت ہوئی ہوتو پوراحلقہ غیرمقلدین ایک آواز میں شہادت شہادت کی رٹ لگارہاہوتا۔لیکن مخالفین کیلئے یہ البانی کی بددعاہے اور وہ بھی 45سال بعد صادق آنے والی بددعا۔
میں آپ کی بیشتر باتوں سے اتفاق کرتا ہوں سوائے شاہ عبداللہ کا دوسروں سے موازنہ کے معاملے میں :)
اور مجھے بعضوں کے رویے پر افسوس ہے ، مرنے والا مسلمان تھا ، اس کی مغفرت کی دعا کرنی چاہیے یا پھر خاموشی اختیار کرنا چاہیے۔ دیندار طبقے کا یہی متشددانہ رویہ آج کے نوجوان کی مذہب سے دوری یا انکار حدیث سے رغبت کا سبب بن رہا ہے۔
شیخ رمضان بوطی حادثے میں وفات پا گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت اور ہم سب کی اصلاح فرمائے۔ آمین۔
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
میں آپ کی بیشتر باتوں سے اتفاق کرتا ہوں سوائے شاہ عبداللہ کا دوسروں سے موازنہ کے معاملے میں :)
اور مجھے بعضوں کے رویے پر افسوس ہے ، مرنے والا مسلمان تھا ، اس کی مغفرت کی دعا کرنی چاہیے یا پھر خاموشی اختیار کرنا چاہیے۔ دیندار طبقے کا یہی متشددانہ رویہ آج کے نوجوان کی مذہب سے دوری یا انکار حدیث سے رغبت کا سبب بن رہا ہے۔
شیخ رمضان بوطی حادثے میں وفات پا گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت اور ہم سب کی اصلاح فرمائے۔ آمین۔
شام کے ہزاروں مقتولین میں اگر آپ کے گھر کا ایک فرد بھی ہوتا تو کیا آپ ایک ایسے شخص کی موت پر افسوس کرتے جو مذمت کے لیے دو لفظ تو بول نہیں سکا ، الٹا قاتلکی تائید کے لیے دلیلیں دیتا رہا؟
اللہ کے شکر ہے کہ اس نے ایسے شخص سے امت کو نجات دی جو ان کی دین و دنیا کے لیے فتنہ بنتا جارہا تھا۔
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
یہ شیخ البوطی صاحب ویسے ہی "اہل سنت والجماعت نصیریہ" تھے جیسے قادیانی خود کو "اہل سنت والجماعت احمدی" کہلاتے ہیں ! کیا خیال ہے کل کو کوئی کسی قادیانی فرمانروا کی ایسی ہی حمایت کرے گو تو ہم اس کے لیے بھی دعائے خیر کا گوشہ وا رکھیں گے؟؟ یا "دلی رضامندی" کی شرطیں لگائیں گے ؟؟ تب شاید ہم کچھ اور طرح سوچیں ۔۔۔۔۔۔

ان کا بشار کی تصویر کو سجدہ کرنے کا فتوی کسی دیوانے کی بڑ نہیں ان کی سائٹ پر موجود ہے کہ وہ شخص جسے یہ کام کرنے کو کہا جائے دل میں اللہ کا تصور رکھ کر سجدہ کر سکتا ہے !

اور حیرانی یہاں ہے کہ یہاں مقلد اور غیر تقلید کی بحثیں ہو رہی ہیں جبکہ اس سے کہیں آگے بڑھ کر یہ شخص سخت قسم کا قبوری تھا اور اخوان سے آغاز کرنے والے بہت سے لوگوں کی طرح بعد میں بہت خلط کا شکار ہو چکا تھا۔

علوی نصیری فرقے کی حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اثنا عشریوں کے نزدیک بھی کافر ہیں ! اس سے ان کے کفر میں اعلیٰ "درجات" کا حساب لگایا جا سکتا ہے ، اور اس فرقے کے بارے میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے زمانے سے ہی اتفاق چلا آتا ہے۔ یہ لوگ حضرت علی کو اللہ اور حاضر حکمران کو اس کا حلول کردہ روپ مانتے ہیں ( العیاذ باللہ)

ایسے عقائد کے ساتھ ساتھ جو کچھ اس فرقے اور اس کے سرخیلوں حافظ الاسد اور بشار الاسد نے گزشتہ 2٥ ٣٠ سالوں میں اہل سنت کے ساتھ بلاتفریق مقلد غیر مقلد کے شام میں کیا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ پھر بھی ان کا ساتھ دینے والے کے بجا طور پر ایسے انجام کی توقع کرنی بھی چاہیے اور اللہ سے دعا بھی کہ

رب العالمین طواغیت کے ایسے کھلے حامیوں اور ان کے حلفاء کا انجام بھی ان کے ساتھ ہی فرما دے۔ آمین

والسلام
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میراکہنایہ ہے کہ اقتدار کیلئے کوئی بھی حکمراں کسی حدتک جاسکتاہے۔والسلام
میں آپ کی اس بات سے متفق ہوں۔۔۔
لیکن یزید والے معاملے بھی آپ ہمارے موقف کی تائید کیجئے۔۔۔
یعنی سکوت۔۔۔ جو موضوع چل رہا ہے اس پر بات کیجئے۔۔۔
ورنہ خود آپ کیا کررہے ہیں۔۔۔ اس تھریڈ میں۔۔۔
یہ بھی ایک جائز سوال بنتا ہے؟؟؟۔۔۔
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
چاہے شام کابشارالاسدہو،لیبیاکا معمرقذافی ہو،مصرکاحسنی مبارک ہو،سعودی کے جہاں پناہ شاہ عبداللہ ہوں،قطر،عرب امارات اورچھوٹی چھوٹی ریاستوں کے والیان ہوں۔ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے اورایک ہی حمام میں ننگے ہیں۔اس میں فلاں ملک اورفلاں ملک کی کوئی تخصیص نہیں ہے اس کے باوجود لوگ ایک کی حمایت میں قلم اورزبان کی پوری طاقت جھونک دیتے ہیں اوردوسرے کی حمایت پر نفریں کرتے ہیں۔ فیاللعجب
آپ نے جن کے نام لیے ہیں ہم انکو بھی کفار کا ساتھی سمجھتے ہیں
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
ان کا بشار کی تصویر کو سجدہ کرنے کا فتوی کسی دیوانے کی بڑ نہیں ان کی سائٹ پر موجود ہے کہ وہ شخص جسے یہ کام کرنے کو کہا جائے دل میں اللہ کا تصور رکھ کر سجدہ کر سکتا ہے !
والسلام
باربروسا بھائی اس پیج کا لنک دے سکتے ہیں ؟
 
Top