• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بُک پرنٹنگ معلومات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
محترم رضا بھائی!
اور مزید یہ کہ اپنےسوال میں "کم از کم یا "زیادہ سے زیادہ" وغیرہ، کا اضافہ کر لیں۔۔۔
کیونکہ اگر کوئی پوچھے کہ ایک موبائل پاکستان میں کتنے کا آتا ہے؟ تو سوال نامکمل تصور کیا جائے گا۔۔ابتسامہ!
ویسے ایک پرنٹر کتنے کا آتا ہے پاکستان میں؟
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
چلیں، "کم سے کم کتنے کا آتا ہے" کر لیں۔ "زیادہ سے زیادہ" پوچھنے کی گنجائش نہیں ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
چلیں، "کم سے کم کتنے کا آتا ہے" کر لیں۔ "زیادہ سے زیادہ" پوچھنے کی گنجائش نہیں ہے۔
جواب تو بہرحال محترم یوسف بھائی ہی دیں گے۔۔
میں تو صرف اُن کے لیے آسانی کر رہا ہوں اور آپ کے ساتھ دوستانہ گفتگو۔۔ابتسامہ!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چین نے ڈیجیٹل آفسیٹ انٹروڈیوس کی ہے ۔ اسکی انک بہی چین میں ہی بنی ہوئی ہے ۔ فور کلر پروسس سسٹم ہے ۔ ایک سال فل گارنٹی ہے۔ پارٹس وغیرہ کافی سستے ہیں ۔
ویسے انکجٹ پرنٹرس آگئے ہیں جو 600 ڈی پی آئی تک ریزولوشن دیتے ہیں ۔ اگر کم تعداد میں کتابیں چہپوانا هو تو سب سے مناسب یہی ہیں ۔
اگر زیادہ تعداد ہیں مثلا هزار کتابیں تو آفسیٹ پرنٹنگ سے سستا اور اچہا کوئی متبادل فی الحال نہیں هے ۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
”کتاب“ کی پرنٹنگ میں صرف ”پرنٹر“ (ڈیجیٹل ہو یا غیر ڈیجیٹل) ہی کافی نہیں ہوتا۔ ایک کتاب کے ”چھپنے“ کے بہت سے ”مراحل“ ہوتے ہیں۔ اور بہت سے بڑے بڑے اشاعتی مراکز میں بھی ان سارے مراحل کی سہولیات نہیں ہوتیں۔ چیدہ چیدہ مرحلوں کا بالترتیب ذکر ذیل میں کیا جاتا ہے۔
  1. مصنف کا کتاب لکھنا
  2. اگر مصنف نے کتاب کمپیوٹر پر نہیں ”لکھی“ تو اس کی کتابت یا کمپوزنگ کرانا۔
  3. کپمیوٹر پر کمپوزڈ میٹر کو کتاب کی لمبائی چوڑائی کے حساب سے ”پیج میکنگ“ کرنا۔
  4. کتابت یا کمپوزنگ کی پروف ریڈنگ کرنا یا کرانا (اخبارات اور میگزین وغیرہ میں باقاعدہ پیشہ ور ”پروف ریڈر ہوتے ہیں)
  5. اگر روایتی کتابت ہاتھ سے بٹر پیپر پر نہیں کی گئی ہو تو کمپیوٹر سے بٹر پیپر پر ”عام کمپیوٹر لیزر پرنٹر“ سے تمام صفحات کو پرنٹ کرنا۔
  6. ”پرنٹیڈ بٹر پیپر “ کی ”دوبارہ پروف ریڈنگ“ کرنا اور غلط، مدھم یا کٹے پھٹے ”پرنٹس“ والے صفحات کو دوبارہ پرنٹ کرنا۔
  7. کاپی جوڑنا۔ کتاب کے صفحات کا ”سائز بہت مختصر ہوتا ہے۔ ”پرنٹنگ پریس“ میں چھپنے والا ”صفحہ“ بہت بڑے سائز کا جیسے ایک اخبار کا سائز (23 ضرب 36 انچ یا 20 ضرب تیس انچ وغیرہ کا ہوتا ہے۔ اس سائز کے کاغذ کے دونوں طرف کتاب کے عموماً آٹھ آٹھ صفحات پرنٹ ہوتے ہیں۔
  8. کاپیاں جڑ جائیں تو ان جڑی ہوئی کاپیوں کی ”پلیٹس“ بنانا۔
  9. اب ”پرنٹنگ پریس کا عملہ“ ان پلیٹس کی مدد سے اخباری سائز کاغذ پر کتب کے تمام صفحات کو ”پرنٹ“ کرتا ہے۔
  10. بائنڈنگ: اس کی کئی قسمیں ہیں۔ جیسے سلائی والی یا گم بائنڈنگ۔ بائنڈرز اخباری سائز کے چھپے ہوئے صفحات کی فولڈنگ، کٹنگ، کرکے اسے سلائی کرتا ہے یا گم سے جوڑتا ہے۔
  11. ٹائٹل: کتاب کے ”ٹائٹل اور بیک ٹائٹل“ کو کسی مصور سے یا کمپیوٹر پر سوفٹ ویئر کی مدد سے ”ڈیزائن“ کرایا جاتا ہے۔
  12. ڈیزائن شدہ ٹائل کی فور کلر ”فلمیں“ بنائی جاتی ہیں۔ ان فلموں کی مدد سے ”پرنٹنگ پریس کا عملہ“ آرٹ پیپر“ پر رنگین پرنٹ کرتا ہے۔
  13. جلد سازی : یہ بھی دو قسم کی ہوتی ہے۔ گتے والی موٹی جلد اور ”آرٹ کارڈ“ والی جلد۔ آرٹ کارڈ والی جلد سستی ہوتی ہے۔ جلدسازی ایک الگ پیشہ ہے، جو اشاعت گھروں سے منسلک ہوتا ہے
اگر کسی کو کبھی کبھار چند کتابوں کی محض سو دو سو نسخے چھاپنے ہوں تو وہ یہ ساری سہولیات کا انتظام از خود نہیں کرتا یا نہیں کرسکتا۔ اس کے لئے بہتر یہی ہوتا ہے کہ کسی تجارتی پرنٹنگ پریس سے رابطہ کرے۔ البتہ اگر کسی کو کسی بھی کتاب کے چند ایک نسخے درکار ہوں تو اس کی ایک آسان سی ترکیب ہے۔ پہلے اس کتاب کی کمپیوٹر پر سافٹ کاپی اے فور سائز میں تیار کرلے۔ اپنے گھریلو کپمیوٹر پرنٹرز سے تمام صفحات کو کاغذ کے ایک طرف یا دونوں طرف پرنٹ کرلے۔ اے فور سائز میں ہی کتاب کا رنگین یا بلیک اینڈ وہائیٹ ٹائٹل ڈیزائن کرلے۔ اب یہ تمام صفحات کسی کمرشیل جلد ساز کو دے کر ”بک بائنڈنگ“ کروالے۔ ایک تا دس کتب کو تیار کرنے کا یہ نسبتاً سستا نسخہ ہے۔ لیکن اس طرح تیار ہونے والی ”کتاب“ کافی موٹی، لبی چوڑی اور وزنی ہوتی ہے۔ کتب بین ایسی کتب کو پسند نہیں کرتے۔ الا یہ کہ کوئی نادر کتاب کا اس طرح نسخہ تیار کیا جائے۔ میں اپنی بیشتر کتب کا ایسا ایک دو ماڈل نسخہ ضرور تیار کرتا ہوں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
یوسف صاحب نے مرحلہ بہ مرحلہ مکمل وضاحت کی کسی بهی کتاب کی تیاری میں بالکل درست هے ، مجہے اتفاق هے ۔
تعداد زیادہ یا کم ، تخمینہ سب سے زیادہ اسی سے متاثر ہوتا هے ۔ تمام مراحل وہی هونگے خواہ ہمیں ایک کتاب چهپوانی ہو یا هزار ۔
 
Top