• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بچپن کی نظمیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
میرا خدا

جس نے بنائی دنیا
جس نے بسائی دنیا
ہاں وہ مرا خدا ہے

مجھ کو بھی زندگی دی
تجھ کو بھی زندگی دی
ہاں وہ مرا خدا ہے

اُس نے بنائے سارے
یہ چاند اور تارے
سورج کو روشنی دی
پھولوں کو تازگی دی
ہاں وہ مرا خدا ہے

لیتا ہوں نام اُس کا
کرتا ہوں اُس کی پوجا
وہ میرا رہنما ہے
وہ میرا آسرا ہے
ہاں وہ مرا خدا ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
چندا ماموں

چندا ماموں دور کے
بڑے پکائیں بور کے
آپ کھائیں تھالی میں
ہم کو دیں پیالی میں
پیالی گئی ٹوٹ
چندا ماموں گئے روٹھ
پیالی لائیں اور
چندا ماموں آئیں دوڑ
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
سوہنی دھرتی

سوہنی دھرتی ! اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے، قدم قدم آباد

تیرا ہر اِک ذرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے، قدم قدم آباد

دھڑکن دھڑکن پیار ہے تیرا قدم قدم پر گیت رے
بستی بستی تیرا چرچا نگر نگر اے میت رے
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تجھے، قدم قدم آباد

تیری پیاری سج دھج کی ہم اتنی شان بڑھائیں
آنے والی نسلیں تیری عظمت کے گُن گائیں
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد
قدم قدم آباد تُجھے، قدم قدم آباد
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
چندا ماموں

چندا ماموں دور کے
بڑے پکائیں بور کے
آپ کھائیں تھالی میں
ہم کو دیں پیالی میں
پیالی گئی ٹوٹ
چندا ماموں گئے روٹھ
پیالی لائیں اور
چندا ماموں آئیں دوڑ
ہم ایسے کہتے تھے ۔۔۔۔۔
لائیں گے نئی پیالیاں
بجا بجا کے تالیاں
منے کو منائیں گے
دودھ ملائی کھائیں گے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
کھیرا

منے نے کھیرا
چاقو سے چیرا
منے کی بہنیں
منے کے بھائی
منے کی خالہ
منے کی تائی
منے کا نوکر
منے کا نائی
ہر ایک آیا
یوں غُل مچایا
منے نے کھیرا
چاقو سے چیر
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
منا

چمچہ لمبا،تھالی گول
بندر لے کر آیا ڈھول
پیڑ پہ ناچا کالا ناگ
چوہا گاتا آیا راگ
چاند پہ جا کر کودا شیر
بلی کھا گئی سارے بیر
چمچہ تھالی لے گیا ساتھ
منا رہ گیا خالی ہاتھ:)

 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہم ہیں بچے پاکستانی
ہر دم محنت کرنے والے
محنت کا دم بھرنے والے
ہم ہیں بچے پاکستانی

کام کریں سب مل جُل کر ہم
آپ سنواریں اپنا گھر ہم
ہم ہیں بچے پاکستانی

سچی بات پہ ہم اَڑ جائیں
حق کی خاطر ہم لَڑ جائیں
ہم ہیں بچے پاکستانی
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہمدردی
ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا
کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی
اڑنے چگنے میں دن گزارا
پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہر چیز پہ چھا گیا اندھیرا
سن کر بلبل کی آہ و زاری
جگنو کوئی پاس ہی سے بولا
حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے
کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا
کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
صبح ہوا جب نور کا تڑکا
سو کر اٹھا اچھا لڑکا

غسل کیا،پھر ناشتا کھایا
بستہ اپنی بغل دبایا

پھر مکتب کا رستہ پکڑا
راہ میں اس کو ملا اک مرغا

مرغا بولا"آؤ کھیلیں"
شور مچائیں اور ڈنٹر پیلیں

لڑکا بولا"او بھائی مرغے!"
کھیلنے کا یہ وقت نہیں ہے

میں اب پڑھنے جاتا ہوں
مرغا بولا"ککڑوں کڑوں"

خیر سے پھر آگے کو بڑھا وہ
جلدی جلدی چلنے لگا وہ

پیڑ پہ چڑیاں بول رہی تھیں
اڑنے کو پر تول رہی تھیں

لڑکا ان کے پاس سے گزرا
گزرا تو،بولی اک چڑیا

آہا بھیا! آؤ کھیلیں
آج ذرا سکول نہ جاؤ

لڑکا بولا"پیاری چڑیا"
کھیل سے ہے پڑھنا اچھا

میں اب پڑھنے جاتا ہوں
چڑیا بولی"چوں چڑ چوں"
حفیظ جالندھری
 
Top