• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بڑھے چلو بڑھے چلو

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
بڑھے چلو
عبد الرحمٰن عاجز (مالیر کوٹلوی)
توحید کے عَلم کو اُٹھا کر بڑھے چلو دنیائے کفر و شرک پہ چھا کر بڑھے چلو!
سوزِ دل و جگر سے جلا کر چراغِ دیں دینِ نبی ﷺ کی شان بڑھا کر بڑھے چلو!
ہر اِک نشانِ کفر مٹا کر جہان سے ہر بتکدے کو آگے لگا کر بڑھے چلو!
دیں ہی فقط ہے اہلِ محبت کا راستہ یہ راستہ ہر اک کو دکھا کر بڑھے چلو!
پھر سر اُٹھا سکے نہ کبھی کفر پیشِ حق، سر پہ وہ اس کے ضرب لگا کر بڑھے چلو!
آجائے اگر وقتِ شہادت زہے نصیب تیغ و تبر سے تن کو سجا کر بڑھے چلو!
عاجزؔ یہ جسم و جاں تو امانت خدا کی ہے
راہِ خدا میں ان کو لٹا کر بڑھے چلو!

بشکریہ ماہنامہ محدث
 
Top