• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت سے حالیہ کشیدگی اور جماعت الدعوہ کا موقف

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارت نے دعویٰ کیاہے کہ میں نے چند دن قبل کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا اور یہ سرحدی تنازعات اسی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔میں چیلنج کرتا ہوں کہ پچھلے چند دن تو دور کی بات بھارت سرکار پچھلے کئی مہینوں میں بھی میرا کنٹرول لائن کا دورہ ثابت کر دے ہم اس کے الزامات تسلیم کر لیں گے اور اگر وہ ایسانہیں کر سکتا تو پھر اسے مان لینا چاہیے کہ جماعۃالدعوۃ اور میرے خلاف لگائے گئے اس کے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام نے مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر بہت لمبا عرصہ فائدے اٹھا ئے۔

انگریز کے دورحکومت میں جھوٹی نبوت کے دعوے کئے گئے اورجہاد منسوخ ہونے کے فتوے دیے گئے۔ اب ایک بار پھرجب پوری دنیا میں مسلمانوں کے مقابلہ میں کفار شکست سے دوچار ہیں۔گیارہ برسوں کی جنگ کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی بھی افغانستان سے فرار کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔نیوورلڈ آرڈر بکھر رہاہے اور مسلمان قربانیوں و شہادتوں کا راستہ اختیار کر رہے ہیں تو اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور صوفی ازم کوپروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ مسلمان ہندوؤں، صلیبیوں اور یہودیوں کے ساتھ مل جل کر رہیں اور کفار آسانی سے مسلم ملکوں و علاقوں میں اپنے مذموم ایجنڈوں پر عمل کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں اس مقصد کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بہت بڑی سازش ہے۔ صلاح الدین ایوبی کے دور میں بھی منظم منصوبہ بند ی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا گیا اور جہاد کی سوچ ختم کرنے کیلئے صوفیت کو پروان چڑھایاگیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پہلی صلیبی جنگ میں نوے سال کے بعد مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔ آج پھر وہی سازشوں کے جال پھیلائے جارہے ہیں
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی افغانستان میں شکست پر بھارت سخت خوفزدہ ہے۔ پاک بھارت سرحد پر پاکستانی فوج پر حملے اورمیرے کنٹرول لائن کا دورہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈااسی خوف و ہراس کا شاخسانہ ہے۔ اتحادی ممالک افغانستان میں بدترین شکست پر پاکستان میں فرقہ واریت اور تشدد کو پروان چڑھا رہے ہیں۔بھارت کو یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ وہ محض پروپیگنڈا کی بات پر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔مسلمانوں کو قربانیوں و شہادتوں کے راستہ سے ہٹانے کیلئے صوفی ازم کو فروغ دیا جارہا ہے اورجہاد کے حوالہ سے انگریز کے نظریہ کی تبلیغ کیلئے مصنوعی لیڈر کھڑے کئے جارہے ہیں۔کوئٹہ اور سوات میں ہونے والے بم دھماکوں اور بلوچستان و سندھ میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے۔وہ گذشتہ روز جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
جماعة الدعوةکراچی کے امیر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ اپنی غلطی چھپانے کے لیے الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے۔ پسندیدہ بھارت کے گن گانے والے حکمران اس کی جارحیت پر خاموش کیوں ہیں۔ کراچی میں قتل و غارت گری،خیبرپختون خواہ اور کوئٹہ میں ہونے والی تخریب کاری میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں۔ پاکستان کو عدم استحکام کی جانب دھکیلنے والے پورے ملک یہی ماحول دیکھنا چاہتے ہیں۔حکمران عوام کو دھوکے میں رکھنے کے بجائے اسلام و پاکستان کے اصل دشمنوں کی نشاہدہی کریں۔ جب تک اسلام پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا جائے گا، تبدیلی ممکن نہیں، صلیبیوں و یہودیوں کی اسلام مخالف سازشوں کے لیے پوری دنیا کے مسلمانوں کا اتحاد ناگزیر ہو چکا ہے۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
دفاع پاکستان کونسل سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین نے بھارتی ایئرچیف کی پاکستان کو دی گئی اس دھمکی کہ ”سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے اگر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا“ پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی دھمکیاں محض گیدڑ بھبھکیاں ہیں۔ دفاع پاکستان کے ترجمان کے مطابق رہنماﺅں نے کہا کہ بھارت اپنی حیثیت یاد رکھے اور کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ پاکستانی قوم متحد ہے اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر پاکستان کا دفاع کرے گی۔ حافظ محمد سعید پر کنٹرول لائن کا دورہ کرنے کے الزامات جھوٹ کا پلندہ اور اپنی دہشت گردی و جارحیت جیسے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے ہیں بھارتی سازشیں اور مذموم عزائم بے نقاب کرنے پر حافظ محمد سعید پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، جنرل (ر) حمید گل، مولانا فضل الرحمن خلیل، اعجاز الحق، لیاقت بلوچ، حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبدالعزیز علوی، حافظ سیف اللہ منصور و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی حکمرانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ بھارت ہمارا دشمن ہے اور دشمن کبھی دوست نہیں بن سکتا امن کی آشا کا پراپیگنڈا والوں کو بھی ان دھمکیوں کے بعد گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی دھمکیاں کنٹرول لائن پر اپنی جارحیت کو چھپانے کیلئے ہیں۔ سیزفائر کی خلاف ورزیاں مسلسل بھارت کر رہا ہے ۔ پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور الزامات پاکستان پر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے چند دن قبل کنٹرول لائن کا دورہ کیا تھا اور یہ سرحدی تنازعات اسی وجہ سے پیش آرہے ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پچھلے چند دن تو دور کی بات بھارت سرکار پچھلے کئی مہینوں میں بھی میرا کنٹرول لائن کا دورہ ثابت کر دے ہم اس کے الزامات تسلیم کر لیں گے۔

حکمرانوں کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے اور بھارتی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہئے۔ جنرل (ر) حمید گل نے کہا کہ بھارت پیار کی زبان نہیں سمجھتا پاکستانی حکمران بھارت کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیں۔ امریکہ افغانستان سے بھاگ رہا ہے اور امریکہ و بھارت چاہتے ہیں کہ افغانستان سے نکلنے سے قبل پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل لگا دیا جائے۔ پاکستان طالبان کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے اسی لئے بھارت و امریکہ کو ذہنی خلفشار کا سامنا ہے۔ امریکہ پاکستان کی مرضی کے بغیر امریکہ افغانستان سے نہیں نکل سکتا اگر بھارت کشمیری مسلمانوں پر مظالم کرے گا اور ان کی بات نہیں مانے گا تو وہاں سے ضرور مزاحمت ہو گی۔

انصار الامة کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے مگر اس کے باوجود پاکستانی حکمران بھارت کے معاملے میں دباﺅ میں آجاتے ہیں حکومت تڑپ رہی ہے کہ بھارت کو پسندیدہ قرار دیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت ہر قیمت پر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بھارتی دھمکی کی پرزور مذمت کرتے ہیں پاکستان کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لئے متحد و بیدار ہیں۔ بھارت کو حافظ سعید فوبیا ہو چکا ہے اور اپنے جھوٹ کو آگے بڑھانے کے لئے ہمیشہ اور جھوٹ بولتا ہے۔

حافظ عبدالرحمن مکی، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی، تحریک حرمت رسول کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ، امیر جماعة الدعوة آزاد کشمیر مولانا عبدالعزیز علوی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور و دیگر نے کہاکہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ دھمکیاں دے کر پاکستان کو مرعوب نہیں کر سکتے۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کی طرف سے گزشتہ ادوار میں انڈیا کا اعتماد بحال کرنے کی یکطرفہ کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نہیں نکالتا، کشمیریوں کا ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اورپاکستانی دریاﺅں پر سے وہ اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا اس سے کسی قسم کے مذاکرات اور معاہدات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کشمیری و پاکستانی قوم ملکی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس قسم کے کوئی معاہدات قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت کو پسندیدہ تجارتی ملک قرار دینا دراصل پاکستان پر حملے سے کم نہیں۔ اس عمل سے بھارت کو فائدہ ملے گا اور پاکستان نقصان میں رہے گا۔ اعداد وشمارکے مطابق بھارت سے تجارت کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر کا تجارتی خسارہ اٹھا نا پڑاہے ۔

ہم بھی چاہتے ہیں کہ معاملات حل ہوں، بات چیت بھی ہو لیکن اس طرح کے کسی بھی عمل سے پہلے مسئلہ کشمیر، پانی کے مسائل اور دیگر تنازعات کو حل ہونا ضروری ہے۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت خطہ کا تھانیدار بننے کے چکر میں پورے جنوبی ایشیا کو جنگ کی دلدل میں دھکیل رہا ہے۔ من موہن سنگھ پاکستان کو اصلاح کے مشورے دینے کی بجائے دہشت گردی کی پالیسیاں ترک کریں۔

بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزیوں پر خاموشی اختیا ر کرنا درست نہیں۔ حکمران غیور پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کریں اوربھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کی بجائے اس کی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔انڈیانے پاکستانی دریاﺅں پر سے غیر قانونی قبضہ ختم نہ کیا توآئندہ پاک بھارت جنگ پانی کے مسئلہ پر ہوگی۔ بلوچستان میں بھارتی و امریکی مداخلت ختم کی جائے۔وہ گذشتہ روز جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اور جاری رہے گی۔ حکمران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کریں جب تک مقبوضہ کشمیر پر سے بھارتی قبضہ ختم نہیں ہوتا مظلوم کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کشمیری وپاکستانی مسلمانوں کا خون ایک ہو چکاانہی کسی صورت جدانہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اورمظلوم کشمیریوں کی کھل کر مدد وحمایت کی جائے۔ کشمیری قوم جنگ آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہداءکی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ افغانستان میں نہیں ٹھہر سکا بھارت بھی مقبوضہ کشمیر میں نہیں ٹھہر سکے گا، حکمرانوںکی مجبوریاں ہو سکتی ہیں ہماری کوئی مجبوری نہیں مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
بی جے پی اور شیوسینا اصل دہشت گرد ہیں انڈین وزیر داخلہ کے اعتراف کے بعد دنیا نیوز کو دیا گیا حافظ محمد سعید کا انٹرویو
Upload Audio | Listen to Audio | Hafiz Saeed on Hindu terrorism | YourListen
اسی ضمن میں آج جماعتہ الدعوہ نے مرکز القادسیہ میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا
https://www.facebook.com/photo.php?v=404905746261253&set=vb.138527896302653&type=2&theater
 
Top