• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بھارت سے منگوایا گیا کھانسی کے شربت کا خام مواد

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
122
ری ایکشن اسکور
422
پوائنٹ
76
دفاع پاکستان کونسل اور تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں نے کھانسی کے سیرپ میں بھارت سے منگوائے گئے ملاوٹ شدہ خام دوا کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی اموات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ازلی دشمن بھارت کی طرف سے خام دوا میں زہر ملا کر پاکستان بھیجا گیا جس کی وجہ سے اب تک بیسیوں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ان افراد کے قتل کے مقدمات موجودہ حکمرانوں پر درج ہونے چاہئیں جنہوںنے لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سے تجارت کے راستے ہموار کئے۔حالیہ اموات کے بعد انڈیا سے تجارت فی الفور بند کی جائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر اور دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، امیر جماعت اہلحدیث حافظ عبدالغفار روپڑی،تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین حافظ سیف اللہ منصور، تحریک حرمت رسول ﷺ کے سیکرٹری جنرل قاری محمد یعقوب شیخ، امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم، تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید و دیگر نے گذشتہ روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ماضی میں بھی ایسی مذموم حرکتیں کرتا رہا ہے ۔

1971ءمیں پاکستان کی ایک لاکھ فوج کوبھارت کی جانب سے آٹے میں شیشہ پیس کر مکس کر کے کھلایا جاتا رہا جس سے ہماری اتنی بڑی تعداد میں فوج ناکارہ ہو کر رہ گئی۔انسانیت کا دشمن ہندو بنیا تو نیچ ذات کے ہندوﺅں کو انسان نہیں سمجھتا مسلمانوں کے ساتھ وہ کس طرح اچھا سلوک کر سکتا ہے؟ اس لئے ہم شروع دن سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ لاکھوں مسلمانوں کا قاتل بھارت کسی طور پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین ملک نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہاکہ کھانسی کا سیرپ پینے سے ہونے والی اموات کے حالیہ واقعات سے ثابت ہو گیا کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخواہ اور دیگر علاقوں میں ہونے والی تخریب کاری اوردہشت گردی کی وارداتوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ دفاع پاکستان کونسل پاکستانی شہریوں کے قاتل بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور اس حوالہ سے جاری اپنی تحریک کو بھرپور انداز میں جاری رکھے گی۔
 
Top