• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بیٹھک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ طریقہ تھا کہ آپ دینی مسائل کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے عمومی احوال کے بارے میں بھی دریافت فرمایا کرتے تھے ، کبھی کسی کو اپنے پاس بھلا لیتے ، کبھی کسی آدمی کو بھیج کر صورت حال معلوم کرتے تو کبھی بذات خود چل کر اپنے ساتھیوں کی خبر گیری کرتے ۔
فورم پر عموما دینی ، دعوتی ، علمی قسم کے مسائل پر تبادلہ خیال رہتا ہے کیونکہ فورم کی تأسیس کا اصل مقصد ہی یہ ہے ۔
اس لیے ایک دوسرے کے احوال جاننا ، خبر گیری کرنے کا موقعہ نہیں ملتا ۔ اور اگر اس سلسلے میں کبھی کوئی بات ذہن میں آئے بھی تو کوئی مناسب جگہ کا انتخاب کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کہاں اور کس انداز سے یہ بات شروع کی جائے ۔
اس بات کے پیش نظر کافی دنوں سے ذہن میں آرہا تھا کہ اس حوالے سے کسی ایک لڑی کا افتتاح کیا جائے جس سے یہ ضرورت پوری ہوتی رہے ۔
اس لڑی کے مختلف عناوین رکھے جاسکتے تھے مثلا ’’ روز مرہ گفتگو ‘‘ یا ’’ آپس کی باتیں ‘‘ یا ’’ کچھ اِدھر اُدھر کی ‘‘ یا ’’ غبار خاطر ‘‘ لیکن فی الوقت ’’ بیٹھک ‘‘ پر آکر ہی تان ٹوٹی ہے ۔
بس یہ بات ذہن میں رکھیں کہ چونکہ باقاعدہ موضوعات کے لیے فورم کے مختلف زمرہ جات کھلے ہیں اس لیے کسی تفصیلی بات کو یہاں ذکر نہ کیا جائے ہاں اگر بات سے بات نکل کر ایک الگ موضوع بن جائے تو یہ ایک الگ امر ہے ۔
یہاں بحث و مباحثہ کرنے کی بھی کوئی ضرورت نہیں ۔
یہاں تو سب اراکین فورم نے مل کر ’’ المؤمن للمؤمن کالبنیان یشد بعضہ بعضا ‘‘ کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کرنی ہے ۔ اور ایک دوسرے کے بارے میں پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھنا ہے ۔
مثلا مفتی عابدالرحمٰن صاحب کافی عرصہ سے فورم سے غائب ہیں ۔
اسی طرح حسن شبیر صاحب بھی کم ہی نظر آتے ہیں ۔
کلیم حیدر بھائی بھی لگتا ہے آنے سے پہلے جانے کی تیاری میں ہوتے ہیں ۔
یا مثلا
سرفراز فیضی صاحب چند دن پہلے نیپال جارہے تھے خیر خیریت سے پہنچ گئے ہیں ؟
شاکر بھائی چین کے سفر پر تھے ۔ اہل فورم کے لیے کوئی خوش آئند خبر ؟
ڈاکٹر مکی پاکستانی (makki pakistani) صاحب سے ایک ہفتہ قبل مدینہ میں ملاقات ہوئی اس کے بعد سے اب تک فورم پر بھی کہیں نظر نہیں آئے ۔
باذوق صاحب سے گزارش کی جاسکتی ہے کہ مانا ہم بے ذوق ہی سہی لیکن اتنا عرصہ تک غائب ہونے کی اجازت پھر بھی نہیں دیں گے ۔

( مزید کچھ لکھنا ہے لیکن ابھی ایک ضروری کام سے جارہا ہوں اس لیے بعد میں ان شاء اللہ )
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ویسے یہ سلسلہ تقریبا ہر فورم پر مختلف ناموں سے موجود ہے۔لیکن مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ یہ نیکی کا کام بھی ہوسکتا ہے بلکہ یوں محسوس ہوتا تھا کہ بس وقت گزارنے کا ایک طریقہ ہے لیکن جس طرح آپ نے اسے حدیث سے مزین کرکے بامقصد بنا دیا ہے یہ کمال ہے۔جزاک اللہ خیرا
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ان ناموں میں کفایت اللہ بھائی کا بھی نام شامل کرلیں وہ بھی آج کل بالکل بھی لفٹ نہیں کروا رہے نجی پیغام پر میں نے ان سے کچھ دریافت کیا تھا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ممبئی سے ایک مجلہ کفایت اللہ سنابلی کی ادرات میں بنام اہل السنہ شائع ہوتا ہے ۔یہاں دیکھئے۔ مجھے اسکی ویب سائٹ چاہیے اور تمام رسالے پی ڈی ایف میں چاہیں اگر کسی بھائی کو معلومات ہوں تو شئیر کرے۔جزاک اللہ خیرا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
شاہد بھائی افسوس کی یہ مجلہ آئن لائن نہیں ہے اور نہ سارے شماروں کی پی ڈی ایف ہے ۔
عبدالرحیم بھائی ہمارے ساتھ تھے تو بعض شماروں کی پی ڈی ایف بن جاتی تھی فی ہم ان کی خدمات سے محروم ہیں۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حرب بن شداد بھائی بھی غائب ہیں۔
ماشاء اللہ علمی موضوعات پر ان کی تحاریر اور تبصرے بہت اچھے ہوتے تھے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ایک بھائی اہل الحدیث بھی کافی عرصہ سے غائب ہیں ۔
اسی طرح شیخ ابو مریم صاحب بھی۔
عمران اسلم بھائی بھی لگتا ہے پیغام ٹی وی دیکھنے میں ہی مصروف رہتے ہیں ۔ ( ابتسامہ )
 
Top