• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تبدیلی کا اسلامی طریقہ کار

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
السلام علیکم::

میرے محترم بھائیو اور بہنو! اسلام ہم سے یہ تقاضا تو کرتا ہی ہے کہ ہم اپنے 5 فٹ 6 انچ کے جسم پر اسلام نافذ کریں ، لیکن یہی کافی نہیں ہے...... اسلام کا تقاضا اس سے آگے بڑھ کر یہ ہے کہ ہم اجتماعی زندگی میں اسلام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کریں!!!

دوسرے الفاظ میں ایک آدمی کا محض پنج وقتہ نماز .رمضان کے روزے ،حج و عمرے اور زکٰوۃ اس کی روز حشر خلاصی کے لیے کافی نہیں ہے جب تک..... وہ اللہ کے دین اسلام کو اسکی زمین پر عملا نافذ کرنے کے لیے کوشاں نہیں ہو جاتا.....اس کا شعور حاصٌل نہیں کرتا اور اس کے لیے سرگرم عمل نہیں ہوجاتا....!!!

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اسلام کی غربت ثانیہ کا وہ دور جس کی طرف صحیح احادیث اشارہ کرتی ہیں بڑی حد تک ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں... فرق صرف اتنا ہے کہ پہلی دفعہ اسلام دنیا میں اجنبی تھا اور اب کی بار اسلام خود اہل اسلام میں اجنبی ہو کر رہ گیا ہے!!!

مسلمان فردا فردا بھی اور اجتماعی طور پر بھی اسلام سے عملا کہیں دور بھٹک رہے ہیں.... ایسی صورتحال میں ""نظام اسلام"" کا قیام ، مسلمانوں میں ::فرد:: کا عقیدہ اور عمل کی سمت درست ہوئے بغیر بہت مشکل ہے!!!

چنانچہ اس صورت میں پہلا کرنے کا کام یہ ہے کہ::

سب سے پہلے اپنے آپ کو خالص کیجئے..... بندگی اور عبادت کے ہر مظہر میں..... نبی علیہ السلام نے 13 سال اسی پر کام کیا.... اس کے بغیر زمین میں سیادت و قیادت کم از کم مسلمان حاصل نہیں کر سکتے.........یہ اس کی اہمیت کا محض ایک پہلو ہے !!!
قرآن سے رہنمائی.......توحید کو اپنے اندر جذب کرلینا........
بھیس بدل کر آتے ہوئے لات و منات......ہماری نظریں کہیں ان سے دھوکہ نہ کھا جائیں.... باطل خدا آج مورتیوں کی سورت ہی میں نہیں پائے جاتے.... بڑی تمکنت اور تکبر سے خلق خدا کو اللہ کا حکم چھوڑ کر اپنا حکم ماننے پر مجبور کرنے والے بھی اسی فہرست میں سرفہرست ہیں!!!

ان خداؤں کا ہر جگہ انکار،برات، ان کے باطل ہونے کا اعلان ہر مجلس، ہر چوراہے پر ، مستقل مزاجی اور ٹھیٹھ پن کے ساتھ، کسی لاگ لپٹ کے بغیر..... ان اعبدو اللہ مالکم من الٰہ غیرہ.... اورس کے ساتھ ساتھ خدائے واحد کی بندگی کی طرف دعوت..... یہ ہے::
فمن یکفر ابالطاغوت و یومن باللہ فقد استمسک بالعروۃ الوثقٰی (البقرۃ(
پہلے طاغوت کا انکار........پھر اللہ پر ایمان......دعوت دیتے وقت بھی یہہترتیب ہے اور جہاد فی سبیل اللہ میں بھی یہی ملحوظ خاطر ...پہلے::::وقاتلوھم حتٰی لا تکون فتنۃ ::اور پھر :: و یکون الدین کلہ للہ::....!!!

پھر یہ بات سمجھنا کہ عبادت صرف نماز روزہ نہیں بلکہ نظام کو بھی اپنے اندرشامل کرتی ہے..... اس سطح پر عبادت کو ، حکم کو اللہ کے لیے خالص کر نے کی دعوت دینا.....جو نظام اس وقت اللہ کے مقابلے پر کھڑے ہیں...لوگوں سے اپنی بندگی کروا رہے ہیں...شریعت الٰہی کی بجائے اپنے آئین اور دستور چلا رہے ہیں....ان سے صرف اسی نکتے پر اختلاف کرنا.... اس پر ڈٹ کر رہنا.......استقامت دکھانا.......ماریں کھانا......جیل جانا.....قطعا کوئی کمپرومائز نہیں.......ہر مشکل برداشت کرنا لیکن "" احد"" احد" کا پرچم سرنگوں نہ ہونے دینا...............!!!


یہ آپ کی کامیابی ہو گی اگر باطل آپ کو یہاں پر کمپرومائز پر کسی صورت آمادہ نہ کر سکے................... اس استقامت کے نتیجے میں سلیم الفطرت لوگ غور و فکر شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں کہ آخر ان لوگوں کا کیا جرم ہے؟؟؟ کیوں انہیں مارا جا رہا ہے اور یہ مار کھائے جا رہے ہیں؟؟؟ قید و بند جھیل رہے ہیں لیکن تس سے مس نہیں ہو رہے.....آخر یہ کہتے کیا ہیں؟؟؟

ان سختیوں کو دیکھ کر بھی جو لوگ دل و جان سے تبدیلی کے داعیوں کے ساتھ ہو جائیں وہ 313 کی مثل ہو تے ہیں کہ اللہ کی مدد و نصرت ان کے شامل حال اور لوگوں کے دل اللہ مسخر فرمانا شروع کر دیتے ہیں.....!!!

یہ صرف پہلا مرحلہ ہے جس سے کوئی بھی فرار نہیں ہے......تبدیلی کا رستہ بہر طور یہیں سے ہو کر گزرنا ہے.... اس کے علاوہ شارٹ کٹ اب تک کارگر پائے ہی نہیں گئے ہیں....

ہم اس مرحلے کو شروع کرنے والے اور اس سلسلے میں سرگرم ہو جائیں تو بڑی بات ہے............... اگلی باتیں تو بڑی نصیب کی ہیں اور فیصلے بڑے کرم کے....

والسلام
 
Top