• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تحقیقات حدیثیہ

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کو اگر اس صدی کا مجدد کہا جائے تو غلط نہ ہوگا , کیونکہ انہوں نے اس صدی ہجری کے آغاز تک امت میں احادیث کی صحت وسقم کو پرکھنے کا ایک شعور بیدار کر دیا تھا اور اب الحمد للہ یہ شعور بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے پیش خدمت سافٹ ویر موصوف کی ان حدیثی تحقیقات میں سے چند ایک کا مجموعہ ہے ۔ جس میں شیخ البانی رحمہ اللہ کی درج ذیل کتب شامل ہیں :
1۔ سلسلہ صحیحہ
2۔ سلسلہ ضعیفہ
3۔ ارواء الغلیل
4۔ صحیح ابو داود
5۔ ضعیف ابو داود
6۔ صحیح ترمذی
7۔ ضعیف ترمذی
8۔ صحیح نسائی
9۔ ضعیف نسائی
10۔ صحیح ابن ماجہ
11۔ ضعیف ابن ماجہ
12۔ صحیح الجامع الصغیر
13۔ ضعیف الجامع الصغیر
14۔ مغنی عن حمل الأسفار
15۔ مجمع الزوائد
16۔ روضۃ المحدثین۔
یہ چند کتب پر مشتمل سافٹ ویر اپنی افادیت کے لحاظ سے بہت بڑا ہے کیونکہ یہ پورٹ ایبل ہے , یعنی سی ڈی پر رائیٹ کرکے یا فلیش میں ڈال کر آپ اسے کہیں بھی لے جاکر استعمال کرسکتے ہیں اور اسکا سرچ آپشن بہت تیز ہے ۔













ڈاؤنلوڈ :
دين خالص - الدين الخالص - deenekhalis || منظومۃ التحقیقات الحدیثیۃ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جزاكم الله خيرا ۔۔۔ رفيق طاهر بھائی ۔۔۔
آج تو آپ نے ماشاء اللہ کمال کردیا ہے ۔۔
اتنے سارے برامج سے تعارف کے ساتھ ساتھ حاصل کرنےاور استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے ۔۔۔
اللہ آپ کو اس کا بہترین بدلہ دے ۔۔۔

لیکن ایک بات کی وضاحت چاہتا ہوں کہ :
ہم عام طور پر مکتبہ شاملہ استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ جب اس میں یہ ساری کتب موجود ہیں تو شاملہ ان سب فوائد کو شامل نہیں ہے ۔۔۔ ؟
ذرا رہنمائی کریں کہ ان کی شاملہ سے کیا امتیازی خصوصیات ہیں ۔۔۔ ؟ تاکہ ان سے بھی مستفید ہوا جا سکے ۔۔۔
ایک دفعہ پہلے بھی مجھے اس طرح کے برامج کا شوق ہوا تھا تو میں نے سب حاصل کرکے استعمال کی کوشش کی تو نتیجا یہی سمجھ آئی کہ اتنے سارے برامج کی بجائے شاملہ استعمال کرنے سے مسئلہ حل ہوجاتا ہے اور وقت بھی بچ جاتا ہے ۔۔۔
شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے ان کو استعمال کرنے کا طریقہ اور ان کی خصوصیات سے استفادہ کرنے کا تجربہ نہیں تھا ۔۔۔
اب پھر آپ نے توجہ دلائی ہےتو میں ان محفوظ کر رہا ہوں ۔۔۔ اگر کوئی اس حوالے سےمدد کرسکتے ہیں تو ضرور رہنمائی فرمائیں ۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔۔


بلکہ رفیق طاہر بھائی سمیت تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اگر کوئی وقت نکال کر اس طرح کا ’’ موضوع ‘‘ شروع کرے جس میں اس طرح کے برامج کا موازنہ کیاجائے ۔۔۔ تاکہ ہر برنامج سے اسی حوالے سے مدد لی جائے جو اس کے میزات میں شمار ہوتا ہے ۔۔۔

مثال کے طور پر جوامع الکلم میں میرے علم کے مطابق دو ایسی خصوصیات میں جو مکتبہ شاملہ میں نہیں ہیں :
١۔ اس میں تخریج الرسائل کے حوالے سے ایک اضافی عنوان ہے جس سے رسائل وغیرہ کی تخریج کرنا کافی آسان ہو جاتا ہے ۔
٢۔ اس میں بعض نادر مخطوطات ہیں جو ابھی تک مخطوط ہیں اور مطبوع نہیں ہوسکے ۔ واللہ أعلم ۔۔
 
Top