• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تشنہ لب

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم بھائیو !
فورم پر کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی علمی موضوع پر بحث شروع ہوتی ہے لیکن کسی وجہ سے چند دن کا وقفہ آنے کے بعد وہ ’’ لڑی ‘‘ نسیا منسیا ہو جاتی ہے ۔ چونکہ بحث و مباحثہ کا اصل مقصد حقائق تک پہنچنا ہے ۔ لہذا اگر کسی بھی رکن کے علم میں کوئی بھی ایسا تھریڈ ہو جس میں کوئی بحث نامکمل ہے تو وہ یہاں اس کا ’’ دھاگہ ‘‘ لگا سکتے ہیں تاکہ متعلقہ حضرات سے اس موضوع کی تکمیل کی گزارش کی جاسکے ۔
بس یہ خیال رکھیں کہ حالیہ ’’ لڑی ‘‘ صرف یادہانی کے لیے ہے کسی بھی موضوع سے متعلقہ بحث کو یہاں شروع کرنے کی بجائے اسی موضوع تک ہی محصور رکھیں ۔
یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ کسی بھی مکتبہ فکر کا کوئی بھی رکن اگر سمجھتا ہے کہ ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیا گیا تو وہ یہاں شکایت (ابتسامہ ) درج کرواسکتے ہیں ۔
شرط یہ ہے کہ اس موضوع کو سرد خانے میں پڑے ہوئے کم ازکم ایک ماہ گزر گیا ہو کیونکہ اس سے کم مدت میں زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ متعلقہ افراد خود بخود بغیر یادہانی کے توجہ فرمائیں گے ۔
فی الوقت یہی کچھ ، اگر محسوس ہوا تو اس دھاگے میں مزید قواعد و ضوابط لاگو کرنے کا صاحب دھاگا پورا پورا حق رکھتے ہیں ( مسکراہٹ ) ۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
زرہ نوازی کا شکریہ کہ آپ کی نگہاں کرم ہزاروں ممبران میں مجھ ادنیٰ خاکسار پر پڑی آپ کی حکم کی بجاآوری کے لئے بندہ ناچیز مقدور بھر کوشش کرے گا ان شاء اللہ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
زرہ نوازی کا شکریہ کہ آپ کی نگہاں کرم ہزاروں ممبران میں مجھ ادنیٰ خاکسار پر پڑی آپ کی حکم کی بجاآوری کے لئے بندہ ناچیز مقدور بھر کوشش کرے گا ان شاء اللہ
اصل میں کچھ اراکین ایسے ہیں جن سے یہ سننے کو ملا ہے کہ ہماری فلاں فلاں بات کا جواب نہیں دیا گیا ۔ انہیں میں سے ایک آپ ہیں ۔
اسی طرح محترم عبدہ صاحب نے کئی دفعہ غالبا آپ سے ہی یہ مطالبہ کیا ہے آپ فلاں فلاں موضوع کو ادھورا چھوڑ آئے ہیں ۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
واقعی محترم بھائی بحث سے ہٹ کر بھی کوئی بات شروع کرنے کے بعد دوسری مصروفیت کی وجہ سے بھول جاتی ہیں اور ادھوری رہ جاتی ہیں کوئی بھائی اگر میری کسی بات کو ادھورا دیکھے تو یہاں ٹیگ کر کے مطلع کر دے اللہ جزا دے امین
البتہ محترم خضر بھائی کے سخت قوانین کا خیال رکھتے ہوئے ایسا کیا جائے ورنہ کہیں اس دھاگہ میں بین ہی نہ کر دیا جائے
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
سب سے پہلے ایک تھریڈ جو کہ" انکار حدیث کی ابتداء " کے عنوان سے فورم میں شامل کیا گیا تھا اس میں میرے ناقص خیال میں کچھ سوالات کے جواب تشنہ رہ گئے تھے مگر تلاش کے باوجود یہ تھریڈ اب مجھے محدث فورم پر نہیں نظر آرہا شاید یہ میری کوتاہ نظری کی بناء پر ہے آپ سے میری استدعاد ہے کہ مہربانی فرماکر اس تھریڈ کو تلاش فرماکر اس میں موجود سوالات کی وجہ سے جو تشنگی ہے ایسے دور فرمادیں شکریہ
اس علاوہ بھی آپ کو زحمت دینی ہے لیکن پہلے میں ان تھریڈ کو تلاش کرلوں پھر آپ کی خدمت میں پیش کردوں گا ان شاء اللہ
 
چلو یہ بھی اچھا ہوا ۔ یہ وضاحت مناسب ہے کہ یہاں نا مکمل موضوعات کے حوالے سے بات کی جائے ۔ ’’ گم شدہ موضوعات ‘‘ کو یہاں زیر بحث نہ لایا جائے ۔
 
علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
چلو یہ بھی اچھا ہوا ۔ یہ وضاحت مناسب ہے کہ یہاں نا مکمل موضوعات کے حوالے سے بات کی جائے ۔ ’’ گم شدہ موضوعات ‘‘ کو یہاں زیر بحث نہ لایا جائے ۔
کیا گم شدہ موضوعات کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا جس طرح گم شدہ افراد کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ایک اچھی سی مسکراہٹ
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
کیا گم شدہ موضوعات کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا جس طرح گم شدہ افراد کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ایک اچھی سی مسکراہٹ
مزاح بہت ہوگیا ۔
آپ سےگزارش ہے کہ فورم پر موجود موضوعات میں سے کوئی تشنہ بحث ہے تو اس کا دھاگہ دیجیے ۔
 
Top