- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عربی گرائمر کی کلاس
پس منظر
محترم بھائیو جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ عرصہ سے محترم خضر حیات بھائی نے عربی گرائمر کی کلاس شروع کرنے کا ارادہ کیا تھا اور بہت سے بھائیوں نے اسکو پسند کیا تھا اور شمولیت کی درخواست کی تھی البتہ محترم خضر بھائی کی مصروفیات کی وجہ سے وہ شروع نہیں کر سکے- تو اب باہمی مشاورت سے یہ کام میں شروع کرنے لگا ہوں ساتھ ساتھ محترم خضر بھائی اور محترم انس بھائی کی نگرانی، اصلاح اور مدد کرتے رہیں گے ان شاءاللہ اللہ تعالی ہم سب سے یہ کام قبول فرمائے امین
کلاس کا طریقہ کار
اسکے لئے عربی سیکھیں کے نام سے ایک علیحدہ سیکشن بنا دیا گیا ہے
اس سیکشن میں مندرجہ ذیل دو دھاگے اور تین ذیلی فورم بنائے گئے ہیں
1-تعارف دھاگہ:
عربی سیکشن میں تعارف-گرائمر کلاس کے نام سے یہ دھاگہ بنایا گیا ہے جسکا مقصد لوگوں کو اس کے طریقہ کار سے متعارف کروانا ہے (تمام بھائی دوسرے بھائیوں کو بھی اس کی اطلاع پہنچا دیں جزاکم اللہ خیرا
2-ایڈمشن دھاگہ
وہ تمام ممبران جو کلاس پڑھنا چاہتے ہیں وہ اس دھاگہ میں محترم شاکر بھائی کو ٹیگ کریں ان ممبران کو ہی پھر آگے تدریس والے سیکشن میں پوسٹ کی رسائی مل سکے گی( اس دھاگہ کا لنک)
3-اسباق کا ذیلی سیکشن
اس میں دھاگہ بنانے کا اختیار کورس کی انتظامیہ کو ہو گا جو آسان طریقے سے اسباق تیار کر کے اس میں دھاگہ بنا دے گی تمام بھائی اسکا مطالعہ کر سکیں گے اور پھر اسکی بنیاد پر اگلے تدریس کے سیکشن میں پڑھایا جائے گا اس کے لئے پہلے سے موجود کسی کتاب کو بنیاد نہیں بنایا گیا کیونکہ کوشش کی جائے گی کہ اسباق اس طرح سے تیار کیے جائیں کہ سمجھانے کی ضرورت کم سے کم پڑے (اسباق کا دھاگہ)
4-تدریس کا ذیلی سیکشن
اس میں اسباق کے حوالے سے کلاس کے ارکان کو سمجھایا جائے گا اس میں دھاگہ بنانے کا اختیار تو ارکان کو نہیں ہو گا مگر ہر طرح کی پوسٹ کرنے اور سوال و جواب کا مکمل اختیار ہو گا مگر سنجیدگی دکھانا لازمی ہے
5-امتحان گاہ کا ذیلی سیکشن
کچھ اسباق کے بعد ایک امتحان کا بندوبست کیا جائے گا جس کے لئے ایک علیحدہ سیکشن بنا دیا گیا ہے جس میں سوال پوسٹ کر دیے جائیں گے اور ہر ممبر اسکے جواب پی ایم کے ذریعے ممتحن کو بھیج دے گا البتہ اس دھاگہ میں پوسٹ نہیں کر سکے گا کیونکہ ادھر جواب دینے سے امتحان کا مقصد ہی فوت ہو جائے گا
کلاس کی خصوصیات
1-بالکل ابتداء سے شروع کیا جائے اور آہستہ آہستہ انتہاء تک جایا جائے
2-ہر بات اور اصول جو پڑھایا جائے اسکا مقصد بھی لازمی بتایا جائے مثلا اسم کی قسمیں پڑھائیں تو ساتھ بتائیں کہ یہ کیوں پڑھ رہے ہیں اسکا گرائمر کے لحاظ سے کیا فائدہ ہے اس طرح سمجھ سے جو چیز پڑھی جائے اسکو یاد نہیں کرنا پڑتا
3-ہر نئی بات کا پچھلی بات سے لنک یا ربط بھی بتایا جائے تاکہ سمجھنا آسان ہو جائے
4-جہاں ہو سکے گا وہاں انگلش گرائمر کے ساتھ تقابل کر کے بتایا جائے گا تاکہ جو بھائی انگلش گرائمر جانتے ہیں انکو سمجھنے میں آسانی ہو جائے باقی بھائی اس انگلش کے موازنہ کو اگنور کر دیں
5-زیادہ سے زیادہ مثالوں سے سمجھایا جائے
کلاس کا سلیبس
اسکے لئے بنیاد اسباق ہوں کے اور اسباق کو تیار کرتے ہوئے انکو مندرجہ ذیل تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے (البتہ بعد میں تجربہ اور مشاورت سے تبدیلی کی جا سکتی ہے)
1-ابتدائیہ
اس میں گرائمر کا تعارف و مقصد اور صرف و نحو کا تعارف و مقصد اور کچھ بنیادی اصطلاحات پر مشتمل اسباق ہوں گے
2-علم النحو
جس میں نحو کی ابتداء سے انتہاء تک قواعد پر مشتمل اسباق ہوں گے
3-علم الصرف
اس میں صرف کی ابتداء سے انتہاء تک قواعد پر مشتمل اسباق ہوں گے
پہلے ابتدائیہ کے اسباق پڑھائے جائیں گے انکے مکمل ہونے پر پھر علم الصرف اور علم النحو کے اسباق ساتھ ساتھ چلائے جائیں گے
نوٹ: یہ ابھی ایک خاکہ ہے جس میں باہمی مشاورت سے تھوڑی بہت تبدیلی بھی ہو سکتی ہے