• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعزیہ کی تباہ کاریاں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
تعزیہ کی تباہ کاریاں !!!

(1) تعزیے میں روح حسین رضی اللہ عنہ کو موجود اور انہیں عالم الغیب سمجھا جاتا ہے، تب ہی تو تعزیوں کو قابل تعظیم سمجھتے اور ان سے مدد مانگتے ہیں حالانکہ کسی بزرگ کی روح کو حاضر ناظر جاننا اور عالم الغیب سمجھنا شرک و کفر ہے۔

(2) تعزیہ پرست تعزیوں کے سامنے سرجھکاتے ہیں جو سجدے ہی کی ذیل میں آتا ہے اور کئی لوگ تو کھلم کھلا سجدے بجا لاتے ہیں اور غیر اللہ کو سجدہ کرنا، چاہے وہ تعبدی ہو یا تعظیمی، شرک صریح ہے۔

(3) تعزیہ پرست نوحہ خوانی و سینہ کوبی کرتے ہیں اور ماتم و نوحہ میں کلمات شرکیہ ادا کرتے ہیں، اول تو نوحہ خوانی بجائے خود غیر اسلامی فعل ہے جس سے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے۔ پھر ان نوحوں میں مبالغہ کرنا اور زمین و آسمان کے قلابے ملانا اور عبد و معبود کے درمیان فرق کو مٹا دینا تو وہی جاہلانہ شرک ہے جس کے مٹانے کے لیے ہی تو اسلام آیا تھا۔

(4) تعزیہ پرست تعزیوں سے اپنی مرادیں اور حاجات طلب کرتے ہیں جو صریحاً شرک ہے۔ جب حضرت حسین رضی اللہ عنہ میدان کربلا میں مظلومانہ شہید ہو گئے اور اپنے اہل و عیال کو ظالموں کے پنجے سے نہ بچا سکے تو اب بعد از وفات وہ کسی کے کیا کام آ سکتے ہیں؟

(5) تعزیہ پرست حضرت حسین رضی ا للہ عنہ کی مصنوعی قبر بناتے ہیں اور اس کی زیارت کو ثواب سمجھتے ہیں یہ گویا ایسے ہے جیسے اس نے بت کی پوجا کی۔

جب تعزیہ میں اس قدر شرک وبدعت اور خرافات پائی جاتی ہیں تو امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنی طاقت وبل کے مقدار تعزیہ منانے والوں کو روکا اور سمجھایا جائے اور اس کے خطرات سے ان نابلدحضرات کو واقف کریاجائے ، انفرادی طور پر ہم اپنے گھر کی اصلاح کرسکتے ہیں مگر سماج کی اصلاح کے لئے گاؤں گاؤں میں اس کی روک تھام کے لئے کمیٹی کی ضرورت ہے تاکہ بآسانی اسے ختم کیا جاسکے۔

واللہ ولی التوفیق
 
Top