• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تعصب کا اثر۔ تفسیر السراج۔پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ اشْتَرَوُا الضَّلٰلَۃَ بِالْہُدٰى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَۃِ۝۰ۚ فَمَآ اَصْبَرَھُمْ عَلَي النَّارِ۝۱۷۵ ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ نَزَّلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ۝۰ۭ وَاِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْا فِي الْكِتٰبِ لَفِيْ شِقَاقٍؚبَعِيْدٍ۝۱۷۶ۧ
انھوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب خریدا ہے ۔ سو کس چیز نے ان کو آگ پر صابر کیا؟(۱۷۵) یہ اس سبب سے ہے کہ خدانے سچی کتاب نازل کی اور جنھوں نے اس کتاب میں اختلاف ڈالا وہ حددرجہ کے ضدی ہیں۔۱؎(۱۷۶)
تعصب کا اثر
۱؎ قوم کے لیے جب کتاب اللہ سے تمسک قائم رہے فرق وجماعات الگ الگ نہیں بنتیں اور جب کتاب اللہ میں تحریف وتاویل کے ذریعہ مختلف قسم کے فرقے بنائے جائیں تو پھروحدتِ دینی اور اخوت مذہبی مفقود ہوجاتی ہے۔ یہودیوں نے جب تک توراۃ کو اللہ کی کتاب سمجھا، غالب رہے اور جب تعصب نے انہیں مختلف قوموں میں بانٹ دیا۔ قومی حیثیت سے مٹ گیے، اس لیے اصل شے جو مدارِ قومیت ہے ، جب وہی نہیں توپھر قومیت کہاں؟

ان آیات میں یہی بتایاگیا ہے کہ ان لوگوں نے توریت کی جو کتاب حق ہے ، مخالفت کی، اس لیے اب ان میں اختلافات اس قدر بڑھ گیے ہیں کہ مٹائے نہیں جاسکتے۔
حل لغات
{ شِقَاقٍ}پھوٹ۔ { بِرّ}نیکی۔ {وَجْہَۃٌ} منہ جمع وُجُوْہٌ۔
 
Top