• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفریحی یا دعوتی مقاصد سے گرجا گھر میں جاناجائزہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
تفریحی یا دعوتی مقاصد سے گرجا گھر میں جاناجائزہے؟


سوال:ہمارے ہاں متعدد گرجا گھر موجود ہیں، کیا وہاں پر موجود پادریوں سے بحث و تمحیص کیلئے جانا جائز ہے؟ اور کیا اُسے دیکھنے یا اُنکے افعال دیکھنے کیلئے گرجا گھر جا سکتے ہیں؟

الحمد للہ:

اہل علم حضرات کیلئے گرجا گھر میں دعوتی مقاصد کے ساتھ جانا جائز ہے، جبکہ تفریحی مقاصد کیلئے جانا جائز نہیں؛ کیونکہ اسطرح جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پھر یہ بھی خدشہ ہے کہ کوئی مسلمان اُن سے متاثر ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر دینی تعلیمات سے نابلد ہوتو متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے، کہ وہ اُن کی جانب سے اُٹھائے جانے والے شبہات کا ازالہ نہیں کر پائے گا .

ماخوذ از: "فتاوى اللجنة الدائمة" ( 13/257)
 
Top