• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید اور شرک کی حقیقت قرآن وسنت کی روشنی میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
توحید اور شرک کی حقیقت قرآن وسنت کی روشنی میں

مصنف کا نام
حافظ صلاح الدین یوسف

ناشر کا نام
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

خدا وند عالم نے اپنی آخری کتاب میں شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے ۔آج کلمہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد اس ظلم کی مرتکب ہو رہی ہے ۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ عوام الناس دینی تعلیمات کے حوالے سے جہالت اورلاعلمی کا شکار ہیں وہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ دین کیا اور اس کی اصل حقیقت کیا ہے ؟توحید کیا اور اس کے تقاضے کیا ہیں؟شرک کیا اور کن کن باتوں میں شرک کی آمیزش ہے ؟اور ان کے ارتکاب سے آدمی مشرک ہو جاتا ہے؟دوسری وجہ ،ان کے نام نہاد علما کے وہ مغالطے ہیں،جن کے ذریعے سے انہوں نے عوام کو مختلف عنوانات سے شرکیہ عقائد و اعمال میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔کبھی اسے ’عشق رسول‘اور ’محبت اولیاء‘ کا عنوان دیا جاتا ہے اور کبھی شرک کو صرف پتھر کی مورتیوں کے ساتھ مخصوص کر دیا جاتا ہے اور کبھی یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ مسلمان سے شرک کا ارتکاب ہی نہیں ہو سکتا۔زیر نظر کتاب میں توحید اور شرک کے حوالے سے مختلف مغالطوں کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے،جس سے انسان شرک سے بچ کر جادہ توحید پر گامزن ہو سکتا ہے ۔لہذا ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔
اس کتاب توحید اورشرک کی حقیقت قرآن وسنت کی روشنی میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top