• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندھیاں اوتاڑ قصور کا اعزاز!

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,109
ری ایکشن اسکور
4,472
پوائنٹ
376
یہ جامعہ اللہ تعالی کی توفیق سے محترم قاری محمد ادریس ثاقب حفظہ اللہ نے سات سال قبل شروع کیا تھا ،اب مختصر عرصے میں اس جامعہ کا شمار پاکستان کے بڑے بڑے جامعات میں ہونے لگا ہے والحمدللہ ۔
یہ سب اللہ تعالی کے فضل و کرم کے بعد محترم قاری ادریس ثاقب حفظہ اللہ کے اخلاص اور محنت کا نتیجہ اور قابل اور محنتی شیوخ کرام کی دن رات کی محنت کی وجہ سے ہے ۔الحمدللہ
10مارچ 2012 کو اس جامعہ میں لاہور کی مشہور درس گاہ جامعہ لاہور الاسلامیہ لاہور کی شاخ بیت العتیق سے تمام شیوخ کرام کی ٹیم نے گندھیاں میں آکر اس جامعہ کا وزٹ کیا اور جامعہ کے تمام شیوخ سے علمی میٹنگ کی ،اس میں اعتراف کیا کہ ہم نے اس جامعہ کی علمی بہت زیادہ تعریف سنی ہے ۔
بہت تھوڑے عرصے میں اس قدر کامیابی کی وجواہات معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کے ہاں تعلیمی کیا شیڈول ہے اور آپ کے ہاں تدریس کے کیا امتیازات ہیں وہ ہمیں بیان کریں تاکہ ہم وہ چیزیں بہت العتیق میں نافذ کریں آپ ہماری خیر خواہی کریں ۔
بیت العتیق سے تشریف لانے والے شیوخ کرام !
محترم قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ
محترم شیخ شفیع طاہر حفظہ اللہ
محترم شیخ احسان اللہ فاروقی حفظہ اللہ
محترم قاری فیاض حفظہ اللہ
مذکورہ تمام شیوخ راقم الحروف کے ابتدائی درس نظامی کے اساتذہ بھی ہیں والحمدللہ ۔
محترم قاری خالد حفظہ اللہ
محترم قاری شفیق الرحمن حفظہ اللہ
محترم کوثر زماں حفظہ اللہ
محترم شیخ ظہیر حفظہ اللہ
محترم شیخ یحیی حفظہ اللہ

علمی میٹنگ میں جو کچھ جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندھیاں اوتاڑ قصور کے امتیازات پر شیوخ کرام نے بحث کی اس علمی میٹنگ کا خلاصہ درج ذیل ہے ۔۔۔۔
سوال و جواب پر مشتمل یہ میٹنگ تھی ہم اسے ویسے ہی پیش کرتے ہیں ۔
محترم قاری حمزہ حفظہ اللہ :آپ کے جامعہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس جامعہ کی گرائمر بہت مشہور ہے ہم خبریں سنتے رہتے ہیں ۔اس کی مین کیا وجہ ہے ؟؟!!
شیخ محمد یوسف قصوری حفظہ اللہ شیخ الحدیث جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندھیاں اوتاڑ :محترم یہ سب آپ کا حسن ظن ہے اور اللہ تعالی کا خاص فضل ہے ،ہم پر کہ تمام اساتذہ بچوں پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور دن رات طلباء کی فکر میں رہتے ہیں ،اور ہم بچوں کا پیچھابہت کرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے ہے اس جامعہ کی کامیابی کی ۔
شیخ نور اللہ سالارزئی حفظہ اللہ مدرس جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری:محترم جو بچے دیگر جامعات سے ہمارے پاس پڑھنے کے لئے آتے ہیں ان کو قواعد آتے ہیں لیکن ان پر محنت نہیں کی ہوتی اور ان قواعد کی تطبیق نہیں جاتی ۔اس ادارے میں تمام اساتذہ اس پر بھر پور توجہ دیتے ہیں ۔
مکمل تفصیل کے لئے
www.sadiqeen.com :: موضوع دیکھیے - جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندھیاں اوتاڑ قصور کا اعزاز!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ ۔۔۔ اللہم زد فزد ۔۔۔۔
یوسف قصوری صاحب کی طلاب المدارس کے درمیان صرف و نحو کے حوالے سے کافی شہرت سنی گئی ہے ۔ جزاہ اللہ خیرا ۔۔۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,109
ری ایکشن اسکور
4,472
پوائنٹ
376
محترم شیخ یوسف قصور صاحب کا خاص فن حرف و نحو ہے بس وہ ہر وقت طالب علموں کو اس کی تلقین کرتے رہتے ہیں اور ان محترم شیخ صاحب کی بیٹھک کا دروازہ ہمیشہ طلاب علم کے کھلا رہتا ہے
اللہ تعالی شیخ صاحب کو لمبی زندگی عطافرمائے اور اپنے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے آمین۔
 
Top