• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جانوروں کے جسم کے کون سے حصّے کھانا حرام ہے یا مکروہ ہے؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
شیخ صالح المنجد سے اس بارے جب سوال ہوا تو انہوں نے ذبیحہ کے تمام اعضاء کے کھانے کو مباح قرار دیا ہے۔
سوال:لدي بعض الأسئلة التي تتعلق ببعض الأطعمة 1) هل يجوز أكل خصية الذبيحة ۔۔۔۔۔
يجوز أكل خصية الذبيحة ؛ حيث لا دليل على عدم الجواز ، والأصل الإباحة .قال في "المدونة" : " مَا أُضِيفَ إلَى اللَّحْمِ مِنْ شَحْمٍ وَكَبِدٍ وَكَرِشٍ وَقَلْبٍ وَرِئَةٍ وَطِحَالٍ وَكُلًى وَحُلْقُومٍ وَخُصْيَةٍ وَكُرَاعٍ وَرَأْسٍ وَشِبْهِهِ ، فَلَهُ حُكْمُ اللَّحْمِ " . انتهى ۔"تهذيب المدونة" ، للبراذعي (1/93) ، وانظر: مواهب الجليل (6/204) .
سوال:کیا ذبیحہ کے خصیتین کھانا جائز ہے؟
جواب:ذبیحہ کے خصیتین کھانا جائز ہے کیونکہ ان کے عدم جواز کی کوئی دلیل نہیں ہے اور اصل اباحت ہے۔ ’مدونہ“ میں ہے کہ گوشت کے ساتھ ملی ہوئی چربی،جگر،معدہ یا اوجھڑی،دل،پھیپھڑے،تلی،گردے،گردن،خصیتین یا کپورے،پائے اور سری وغیرہ کا حکم وہی ہے جو گوشت کا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاکللہ علوی صاحب،
لیکن ہمارے ہندوستان میں گردے ،زبان،دل،آنکھیں، وغیرہ ایسی سات چیزیں کھانے کو حرام یا مکروہ لکھا گیا ہے، کیا ایسی کوئی حدیث نہیں ہے جس میں ان سب چیزوں کے بارے میں کوئی دلیل حلال یا حرام کا فتویٰ موجود ہو؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
اگرچہ بعض اہل علم نے طبیعت کی کراہت اور ناپسندیدگی کی بنیاد پر بعض چیزوں کے کھانے کو مکروہ قرار دیا ہے جیسا کہ خصیتین وغیرہ لیکن حرمت کا کوئی قول اس بارے نظر سے نہیں گزرا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
 
Top