• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جدید فقہی مسائل

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
جدید فقہی مسائل

مصنف
مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

ناشر
زمزم پبلشرز کراچی

title-jadeed-fiqhi-masail.jpg

تبصرہ
جدید صنعتی اور فکری انقلاب نے جو بہت سے مسائل پیدا کر دیے ہیں ان میں ایک جدید دور میں پیدا ہونے والے مسائل کا فقہی اور شرعی حل بھی ہے ۔ جو جدید ایجادات اور نئے معاملات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔ ان مسائل کا حل کرنا ایک مشکل اور دشوار کام ہے ۔ اس لئے کہ ان کے لیے قرآن و حدیث اور فقہ کے قدیم ذخیرہ میں ان کی نظائر اور ان سے قریب ترین صورتیں تلاش کرنی ہوتی ہیں ۔ احکام کی علتوں اور اسباب پر غور کرنا ہوتا ہے ۔ اور اپنے زمانہ کے عرف اور رواج کو بھی سامنے رکھنا پڑتا ہے ۔ اس مشکل اور دشوار کام کو حل کرنا علما کے ذمہ ہے ۔ اور وہی ان کے صحیح حل تلاش کرنے کے اہل ہیں ۔ چناچہ ہر زمانہ کے اہل علم اور اہل افتا نے اپنے اپنے دور کے مسائل حل کیے ہیں ۔ موجودہ دور میں بھی ایسی متعدد کوششیں ہو چکی ہیں ۔ زیر نظرکتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ مؤلف نے ایسے تمام جدید مسائل کو جن کا تعلق عبادات ، معاشرت اور معاملات اور اجتماعی مسائل سے ہے یکجا کر دیا ہے ۔ اور نہائت اختصار و ایجاز کے ساتھ ، سہل ، عام فہم زبان اور دل نشین اسلوب میں مسائل پر گفتگو کی ہے اور ہر مسلہ مستند کتابوں سے حوالے اور نظائر کی روشنی میں لکھا گیا ہے ۔ مصنف کی قابل تحسین بات یہ ہے کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ اختلاف سے بچنے کی کوشش کی ہے ۔ اور جہاں علما کی رائے سے اختلاف کیا ہے وہاں اپنی رائے فتوی کی بجائے تجویز کے لب و لہجہ میں پیش کی ہے ۔ نیز اس کے وجوہ دلائل بھی بیان کر دئیے ہیں ۔( ع۔ح)
اس کتاب جدید فقہی مسائل جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب جدید فقہی مسائل جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب جدید فقہی مسائل جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب جدید فقہی مسائل جلد4 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب جدید فقہی مسائل جلد5 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مکمل جلدوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد 1

عرض ناشر
پیش لفظ
تقدیم
دیباچہ طبع جدید
کچھ آراء۔اس کتاب کے بارے میں
جدید مسائل کا حل..اصول اور طریقہ کار
عبادات
نماز
روزہ
زکوۃ
حج
ذبخ وقربانی
معاشرتی مسائل
ازدواجی زندگی
زیبائش وآرائش
طب وعلاج
خوراک وپوشاک
تفریحی امور
معاشی مسائل
خریدوفروخت
اجارہ وذرائع معاش
سود وقمار
متفرقات امارات وقضاء
متفرق مسائل
وندے ماترم
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد 2

پیش لفظ
ابتدائیہ
رؤیت حلال کے احکام
زکوۃ کچھ نئے مسائل
عشر وخراج کچھ نئے مسائل
فی سبیل اللہ زکوۃ کا ایک اہم مصرف
بنو ہاشم وسادات اور زکوۃ وصدقات
زکوۃ میں سونا اور چاندی کے نصاب کو ملانے کا مسئلہ
حج کچھ نئے مسائل
ذبح اور مشینی ذبیحہ سے متعلق کچھ اہم مسائل
ذبیحہ مرغ کو گرم پانی میں ڈالنے کا حکم
اوقاف کے چند مسائل عصر حاضر کے تناظر میں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد3

عرض ناشر
ابتدائیہ
سخنہائے گفتی
اشتراط فی النکاح
مسئلہ کفاءت پر ایک نظر
خیار بلوغ کا حق اور اس کا استعمال
نفقہ نہ ادا کرنے کی بناء پر فسخ نکاح
مفقود الخبر اور غائب شخص کی بیوی کا حکم
زدوکوب اور ظلم وزیادتی کی بناء پر فسخ نکاح
امراض وعیوب کے باعث فسخ نکاح
نامردی اور جنسی حق سے محرومی کی بناء پر فسخ نکاح
خلع میں قاضی اور حکم کے اختیارات
حالت نشہ کی طلاق
ہندوستان اور نظام قضاء
تعزیر مالی کا مسئلہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد4

پیش لفظ
ابتدائیہ
نوٹ کی شرعی حیثیت
بینک انٹرسٹ، سودی قرض اور ہندوستان کی شرعی حیثیت
انشورنس کا مسئلہ
مکانات ودکانات کی پگڑی کا شرعی حکم
مال کی حقیقت اور حقوق کی خریدوفروخت
قبضہ کی حقیقت اور قبضہ سے پہلے خریدو فروخت ، فقہ اسلامی کی روشنی میں
خلاصہ بحث
باغات اور پھلوں کی خریدوفروخت
ادھار اور بالاقساط خریدوفروخت چند اہم مسائل
شیرز کی خریدوفروخت کچھ اہم سوالات اور ان کا حل
مچھلی کی خریدوفروخت
قفیز طحان والی روایت اور اس سے مستنبط احکام
خلاصہ بحث
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد5

تقریظ
ابتدائیہ مولف
طبی اخلاقیات شرع اسلامی کی روشنی میں
اعضاء کی پیوندکاری
فیملی پلاننگ اور اسلام
ٹسٹ ٹیوب سے تولید اور اس سے متعلق احکام
کلوننگ ، اسلامی نقطہ نظر
کتابیات
فہرست نامکمل
 
Top