• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جلسہ استراحت سے پہلے اور بعد کی تکبیر اور تیسری اور چوتھی رکعت میں فاتحہ کے بعد دوسری سورت پڑھنا

AAIslami

رکن
شمولیت
اپریل 21، 2012
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
55
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ تمام بھائی اور بہنیں ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہوں گے۔
میرے آپ سے یہ سوالات ہے جن کے جوابات درکار ہیں، ان شاء اللہ۔
۱۔ جب ہم کسی رکعت میں سجود کے بعد جلسہ استراحت میں تھوڑی دیر بیٹھتے ہیں تا کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آ جائے اور پھر بعد میں ہم اگلی رکعت کے لئے اٹھتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا سجدے سے سر اٹھانے پر ایک تکبیر اور پھر تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد اگلی رکعت میں جانے کے لئے کھڑے ہونے پار ایک اور تکبیر ہو گی یا پھر ایک ہی تکبیر سے یہ دونوں مراحل طے کرنے ہیں۔

۲۔ فرض کریں کہ فجر کی نماز ہے تو کیا دوسری رکعت میں فاتحہ کے علاوہ کوئی اور سورت پڑھی جائے گی۔
ظہر کی تیسری اور چوتھی میں بھی کوئی دوسری سورت پڑھی جائے گی، فاتحہ کے علاوہ، اور اسی طرح عصر کی تیسری اور چوتھی ، مغرب کی تیسری اور عشاء کی تیسری اور چوتھی میں بھی فاتحہ کے علاوہ کوئی اور سورت پڑھی جائے گی؟

۳۔ اور آخری سوال یہ کہ جب امام سلام پھیرے تو کیا جب وہ "السلام علیکم ورحمتہ اللہ" کہتے تو ان کے کہنے کے بعد ہم دائیں طرف سلام پھیریں یا کب؟ یعنی کہ اقتداء کی کیا کیفیت ہونی چاہیے؟

امید ہے کہ مجھے جیسےایک عام طالبعلم کی قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کی جائے گی۔
جزاک اللہ خیراً۔
 

AAIslami

رکن
شمولیت
اپریل 21، 2012
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
55
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
کیا اہلِ علم حضرات میرے سوال کا جوب دیں گے؟ جزاک اللہ خیراً۔
 
Top