• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کا وقت سورج ڈھلنے سے شروع ہوتا ہے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وكذلك يروى عن عمر وعلي والنعمان بن بشير وعمرو بن حريث رضى الله عنهم‏.‏
اور حضرت عمر اور حضرت علی اور نعمان بن بشیر اور عمرو بن حریث رضوان اللہ علیہم اجمعین سے اسی طرح مروی ہے۔


حدیث نمبر: 903
حدثنا عبدان،‏‏‏‏ قال أخبرنا عبد الله،‏‏‏‏ قال أخبرنا يحيى بن سعيد،‏‏‏‏ أنه سأل عمرة عن الغسل،‏‏‏‏ يوم الجمعة فقالت قالت عائشة ـ رضى الله عنها ـ كان الناس مهنة أنفسهم،‏‏‏‏ وكانوا إذا راحوا إلى الجمعة راحوا في هيئتهم فقيل لهم لو اغتسلتم‏.‏

ہم سے عبدان عبداللہ بن عثمان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں یحی بن سعید نے خبر دی کہ انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمٰن سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی تھیں کہ لوگ اپنے کاموں میں مشغول رہتے اور جمعہ کے لیے اسی حالت (میل کچیل) میں چلے آتے، اس لیے ان سے کہا گیا کہ کاش تم لوگ (کبھی) غسل کر لیا کرتے۔


حدیث نمبر: 904
حدثنا سريج بن النعمان،‏‏‏‏ قال حدثنا فليح بن سليمان،‏‏‏‏ عن عثمان بن عبد الرحمن بن عثمان التيمي،‏‏‏‏ عن أنس بن مالك،‏‏‏‏ رضى الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي الجمعة حين تميل الشمس‏.‏

ہم سے سریج بن نعمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے فلیح بن سلیمان نے بیان کیا، ان سے عثمان ابن عبدالرحمٰن بن عثمان تیمی نے بیان کیا، ان سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز اس وقت پڑھتے جب سورج ڈھل جاتا۔


حدیث نمبر: 905
حدثنا عبدان،‏‏‏‏ قال أخبرنا عبد الله،‏‏‏‏ قال أخبرنا حميد،‏‏‏‏ عن أنس،‏‏‏‏ قال كنا نبكر بالجمعة،‏‏‏‏ ونقيل بعد الجمعة‏.

ہم سے عبدان نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ بن مبارک نے خبر دی، کہا کہ ہمیں حمید طویل نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے خبر دی۔ آپ نے فرمایا کہ ہم جمعہ سویرے پڑھ لیا کرتے اور جمعہ کے بعد آرام کرتے تھے۔


کتاب الجمعہ صحیح بخاری
 
Top