• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جمعہ کے دن عمدہ سے عمدہ کپڑے پہنے جو اس کو مل سکے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 886
حدثنا عبد الله بن يوسف،‏‏‏‏ قال أخبرنا مالك،‏‏‏‏ عن نافع،‏‏‏‏ عن عبد الله بن عمر،‏‏‏‏ أن عمر بن الخطاب،‏‏‏‏ رأى حلة سيراء عند باب المسجد فقال يا رسول الله،‏‏‏‏ لو اشتريت هذه فلبستها يوم الجمعة وللوفد إذا قدموا عليك‏.‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إنما يلبس هذه من لا خلاق له في الآخرة ‏"‏‏.‏ ثم جاءت رسول الله صلى الله عليه وسلم منها حلل،‏‏‏‏ فأعطى عمر بن الخطاب ـ رضى الله عنه ـ منها حلة فقال عمر يا رسول الله،‏‏‏‏ كسوتنيها وقد قلت في حلة عطارد ما قلت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إني لم أكسكها لتلبسها ‏"‏‏.‏ فكساها عمر بن الخطاب ـ رضى الله عنه ـ أخا له بمكة مشركا‏.‏

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے نافع سے خبر دی، انہیں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (ریشم کا) دھاری دار جوڑا مسجدنبوی کے دروازے پر بکتا دیکھا تو کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! بہتر ہو اگر آپ اسے خرید لیں اور جمعہ کے دن اور وفود جب آپ کے پاس آئیں تو ان کی ملاقات کے لیے آپ اسے پہنا کریں۔ اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے تو وہی پہن سکتا ہے جس کا آخرت میں کوئی حصہ نہ ہو۔ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اسی طرح کے کچھ جوڑے آئے تو اس میں سے ایک جوڑا آپ نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو عطا فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ مجھے یہ جوڑا پہنا رہے ہیں حالانکہ اس سے پہلے عطارد کے جوڑے کے بارے میں آپ نے کچھ ایسا فرمایا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اسے تمہیں خود پہننے کے لیے نہیں دیا ہے، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ایک مشرک بھائی کو پہنا دیا جو مکے میں رہتا تھا۔


کتاب الجمعہ صحیح بخاری
 
Top