• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جنگ کن سے ہے ؟۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَقَاتِلُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللہِ الَّذِيْنَ يُقَاتِلُوْنَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا۝۰ۭ اِنَّ اللہَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِيْنَ۝۱۹۰
اورخدا کی راہ میں ان سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں۔ اور زیادتی نہ کرو۔خدازیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں رکھتا۔(۱۹۰)
جنگ کن سے ہے ؟
۱؎ ہجرت سے پہلے مسلمان کفر کی طرف سے ہرزیادتی کو برداشت کرتے رہے اور ان کا عمل فاعف عنھم واصفح کی تصویررہا مگر جب ان کی زیادتیاں حد سے بڑھ گئیں اور مسلمانوں کا پیمانۂ صبر لبریز ہوگیا تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ تم ان لوگوں سے مصروف جہاد ہوجاؤ جو تمھیں دق کرتے ہیں یعنی وہ لوگ جو مسلمانوں سے تعرض نہیں کرتے اور ان سے دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں، ان سے جنگ درست نہیں۔ وہ لوگ جو اسلام کوبدنام کرنے میں کوئی دقیقہ نہیں اٹھارکھتے، وہ ان آیات کو غور سے پڑھیں اور یہ دیکھیں کہ اسلام نے جہاد میں بھی آداب واخلاق کی پابندی کو ضروری قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دیکھنا دشمن پر کسی قسم کی زیادتی نہ ہونے پائے۔ کیا آج مہذب سے مہذب قوم بھی جنگ میں ''اخلاق'' کو ملحوظ رکھتی ہے ؟ جنگ عظیم کی روئیداد تمہارے سامنے ہے ۔ دیکھو کس طرح تہذیب واخلاق کاگلا گھونٹا گیا ہے ۔
 
Top