• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حجاج بن یوسف اور خریم الناعم

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
خریم الناعم یہ شخص حجاج بن یوسف ثقفی کا ہم عصر تھا
نعمتوں میں ان کی شخصیت ضرب المثل بن چکی تھی،کہا جاتا تھا کہ آپ خریم سے بڑھ کر نعمتوں میں ہیں؟

حجاج بن یوسف ثقفی نے ایک دن خریم الناعم سے پوچھا کہ نعمت کیا ہے؟

خریم الناعم نے جواب دیا
امن،چونکہ میں نے ڈرے ہوئے شخص کو زندگی سے لطف اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا.

حجاج بن یوسف: اور کچھ؟
خریم الناعم: جوانی، چونکہ میں نے بوڑھے شخص کو زندگی سے لطف اٹھاتے نہیں دیکھا.

حجاج بن یوسف: اور کچھ ؟
خریم الناعم:صحت ،چونکہ میں نے کسی بیمار کو زندگی سے لطف اٹھاتے ہوئے نہیں دیکھا.

حجاج بن یوسف:اور کچھ؟
خریم الناعم:مال و دولت،چونکہ میں نے کسی فقیر کو زندگی سے لطف اٹھاتے نہیں دیکھا.

عربی سے ترجمہ
بقلم فردوس جمال!!!
 
Top