• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت کی سواری کا طریقہ یہ نیا ہے ۔

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
نامور مؤرخ مولانا اسحاق بھٹی صاحب حفظہ اللہ کی کتاب ’’ بزم ارجمنداں ‘‘ میں برسبیل تذکرہ مولانا ظفر علی کے چند اشعار کی صورت میں ایک لطیفہ قلم بند ہو گیا ہے ۔
اشعار سے پہلے ان کا پس منظر جو لکھا گیا اختصار کے ساتھ کچھ یوں ہے :
تحریک نمک کے سلسلے میں بہت سارے سیاسی قائدیں کی گرفتاریاں ہوئیں ان میں مولانا داؤدغزنوی رحمہ اللہ بھی تھے جب ان کی گرفتاری کے لیے پولیس والے آئے تو انہوں نےجانے سے انکا رکردیا پولیس والے اٹھا کر گاڑی میں بٹھا کر لے گئے جب وہاں پہنچے تو انہوں نے گاڑی سے اترنے کو کہا تو مولانا نےپھر انکار کردیا انہیں پھر مولانا کو خود اٹھا کر اتارنا پڑا ۔۔۔۔ مختصر یہ کہ عدالت وغیرہ اور اس کے بعد جیل تک جانے کے سارے مراحل سرکار کے کندھوں پر طے کیے تو اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے مولانا ظفر علی خان نے مندرجہ ذیل ابیات کہے :

دی مولوی داؤد کوچڈی جو پولیس نے
احباب نے پوچھا بہ تعجب کہ یہ کیا ہے
کیوں لد کے چلے دوشِ حکومت پہ حضور آج
حضرت کی سواری کا طریقہ یہ نیا ہے
فرمانے لگے ہنس کے کہ میں عالم دین ہوں
اور مرتبہ سرکار میں عالم کا بڑا ہے
اس واسطے مَرکَب کے عوض فرط ادب سے
پیش اپنے تئیں آپ حکومت نےکیا ہے
ہے فخر یہ مجھ کو کہ میری ران کے نیچے
خود حضرت عیسی کی سواری کا گدھا ہے


اگر کوئی بھائی ( چڈی ) کا معنی اور ( حضر ت عیسی کی سواری کاگدھا) کے بارے میں جانتا ہے تو وضاحت کرکے مشکور ہو ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اگر کوئی بھائی ( چڈی ) کا معنی اور ( حضر ت عیسی کی سواری کاگدھا) کے بارے میں جانتا ہے تو وضاحت کرکے مشکور ہو ۔
توجہ فرمائیں ۔۔۔ جزاکم اللہ ۔
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
عیسی کی سواری کا گدھا ہے
گدھا

گدھا بڑا مشہور جانور ہے۔ گدھے دو طرح کے ہوتے ہیں،چار پاؤں والے اور دو پاؤں والے۔ سینگ ان میں کسی کے سر پر نہیں ہوتے۔ آج کل چار پاؤں والے گدھوں کی نسل گھٹ رہی ہے دو پاؤں والوں کی بڑھ رہی ہے۔

گھوڑے کی شکل ایک حد تک گدھے سے ملتی ہے، بعض لوگ گدھے گھوڑے کو برابر سمجھنے کی غلطی کر بیٹھتے ہیں۔ دونوں کہ ایک تھان پر باندھتے ہیں، یا ایک لاٹھی سے ہانکنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر گدھا اس پر اعتراض کرے تو کہتے ہیں، سنو ذرا اس گدھے کی باتیں۔ سوچنے کی بات ہے اگر گھوڑا کسی لائق ہوتا تو حضرت عیسی اس پر سواری نہ کرتے، گدھے کو کیوں پسند کرتے؟ شاعروں نے بھی گدھے کی ایک خوبی کی تعریف کی ہے۔ خرِ عیسٰی ہو یا کوئی اور گدھا اگر وہ مکہ بھی ہو آئے تو گدھا ہی رہتا ہے۔ دوسرے جانور بشمول آدمی تو اپنی اصل بھول جاتے ہیں، واپس آکر القاب کے دُم چھلے لگاتے ہیں۔

معلوم ہوتا ہے ایک زمانے میں گدھوں کی مشابہت گھوڑوں کی بجائے آدمیوں سے زیادہ ہوتی تھی۔ غالب اپنے محبوب کے دروازے پر کسی کام سے گئے اُس کا پاسبان یعنی دربان ان کو حضرت عیسی کی سواری کا جانور سمجھ کر بوجہ احترام چُپ رہا، لیکن جب اُنھوں نے کنوتیاں جھاڑ کر اس کے قدم لینے کی کوشش کی تو سمجھ گیا کہ یہ تو نجم الدولہ دبیرالُملک مرزا اسد اللہ خاں بہادر ہیں۔ چناچہ کماحقہ بد سلوکی کی۔
http://www.urdulife.com/kt/biyan_janwaroon_ka.html
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہاں لفظ کوچڈی لکھا ہوا ھے اس کا مطلب: کندھوں پر اٹھانا

چڈی: بچوں کو پائجامہ کے نیچے جو نیکر پہنائی جاتی ھے اسے چڈی کہتے ہیں، چڈی کے اندر باریک پلاسٹک کی ایک تہہ ہوتی ھے جو بچہ کی پشاب کو باہر نہیں آنے دیتی کہ پائجامہ گیلا نہ ہو جس پر اب پیمپر استعمال ہوتے ہیں اور ایک زمانہ میں لنگوٹ استعمال کئے جاتے تھے۔

اشعار میں جو لفظ استعمال ہوا ھے وہ کوچڈی ھے، پولیس کا کندھوں پر اٹھانا

والسلام
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
Top