• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حقوق رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
حقوق رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم

مصنف
محمد اقبال کیلانی

ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

تبصرہ

حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے بعد کائنات کی سب سے برگزیدہ ہستی ہیں۔ اسی لحاظ سے آپﷺ کے بہت سے حقوق ہیں جن کی ادائیگی امت مسلمہ کے لیے از بس ضروری ہے۔ ان کے بغیر کسی مؤمن کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ محترم محمد اقبال کیلانی نے اس ضمن میں امت مسلمہ پر عائد ہونے والے آپﷺ کے دس حقوق کا تذکرہ کیا ہے۔ موصوف کی اس سے قبل متعدد مسائل پر درجنوں کتب طبع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ اس کتاب میں بھی انہوں نے سادہ انداز میں حقوق النبیﷺ پر روشنی ڈالی ہے۔ آپﷺ کے جن حقوق کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں آپﷺ پر ایمان لانا، آپﷺ کی اتباع کرنا، محبت کرنااور آپﷺ کا دفاع کرنا جیسے متعدد حقوق شامل ہیں۔ محترم کیلانی صاحب نے ان حقوق کو صرف جمع کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ حقوق بیان کرنے کے بعد ان پر تفصیلی بحث و مباحثہ بھی کیا ہے۔کتاب کے شروع میں مختصر انداز میں سیرت رسولﷺ پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ’اہل مغرب کا پیغبر اسلام سے تعصب اور ہماری ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ (ع۔م
اس کتاب حقوق رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پہلا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا
دوسرا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنا
تیسرا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا
چوتھا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دفاع کرنا
پانچواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی نصرت کرنا
چھٹا حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ادب کرنا
ساتواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف بھیجنا
آٹھواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوستوں سے دوستی کرنا
نواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرنا
دسواں حق۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جفا نہ کرنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والے کی سزا
 
Top