عبداللہ کشمیری
مشہور رکن
- شمولیت
- جولائی 08، 2012
- پیغامات
- 576
- ری ایکشن اسکور
- 1,657
- پوائنٹ
- 186
بسم اللہ رحمٰن الرحیم
وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون
جب صرف ایک خالق کائنات کی عبادت کرنا جن و انس کی تخلیق کا اصل مقصد ٹھہرا تو بنی آدم پر فطری طور واجب ہوجاتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ ہی کو اپنا خالق و مالک مانے اور اس کے آگے سر تسلیم خم کردے اور اسی کے احکامات کی پیروی کرے اسی کو نافع وضار سمجھ کر اسی سے تمام حاجات طلب کرے ۔ وما خلقت الجن والإنس إلا ليعبدون
اگرچہ بنی آدم فطرت کے مطابق اللہ تعالیٰ ہی کو خالق و مالک جان کر اس کی عبادت کرتا تھا اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا لیکن وقت گزر نے کے ساتھ ساتھ اس کا ازلی دشمن شیطان شرک کے مختلف دروازے کھول کر بنی آدم کو خالق حقیقی سے دور کرنے میں کامیاب ہوگیا اور محبت کے نام پر نبیوں ، ولیوں ، صالحین اور بزرگوں وغیرہ کی قبروں پر بڑے بڑے گنبد تعمیر کرنے کی ترغیب دے کر اس کے پاس ہی عبادات انجام دینے ، حاجات مانگنے ، نزر ونیاز پیش کرنے اور جانوروں کو وسیلہ اور تقرب کے نام پر ذبح کرنا ان کے لئے نئے عمل کو سجایا اور اس کو آہستہ آہستہ ان ہی اصحابہ قبور کو نافع وضار ہونے کا تصور دیکر ان ہی کی عبادت کرنے اور مزکورہ اعمال ان کے لئے ہی انجام دینے پر انکو مجبور کرکے شرک و ضلالت کی طرف ان کو گھسیٹا ۔
اس موضوع پر علماء حق نے کافی کتابیں تصنیف کی ہیں ۔’’ الخضرواثارہ بین الحقیقة والخرافة ‘‘ نام کی کتاب بھی اسی کی ایک کڑی ہے اور مصنف نے اس میں واضح کیا ہے کہ کس طرح خضر علیہ السلام کے نام پر لوگوں کو شرک و بدعات اور دیگر خرافات و توہمات میں ڈھکیل دیا گیا ہیں اور کس طرح لوگوں نے ان کی طرف جھوٹے قصے کہانیاں تیار کی ہے اور بناوٹی کرامات ان کی طرف منسوب کئے ہیں ۔ اس کتاب کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اور غیر عرب لوگوں کے اس کتاب سے استعفادہ کی غرض سے اربی ادب اور نحووصرف میں کافی مہارت رکھنے والے جناب محترم الاستاذ محمد سلیم المدنی حفظہ اللہ نے اس کا اردو ترجمہ سلیس اور آسان الفاظ کے ساتھ کیا ہیں اور امت مسلمہ کے تئین اپنی ایک اچھی خدمت کو انجام دی ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ محمد سلیم المدنی حفظہ اللہ کی ان کاوشوں کو قبول فرما کر اجر عظیم سے نوازے اور لوگوں کو اس کتاب سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ کرنے کی توفیق عطا کرئے ۔ آمین !!!!
الخضرواثارہ بین الحقیقة والخرافة
تالیف ، احمد بن عبدالعزیذالحصین
ترجمہ ، محمد سلیم ریشی المدنی
ناشر ، مکتبہ دارالسلام سرینگر کشمیر
ناشر ، مکتبہ دارالسلام سرینگر کشمیر
عناوین
۱۔عرض ناشر !!
۲۔تمہید مختصر!!
۳۔ مقدمہ!!
۴۔ مقصد تخلیق اور رسولوں کی دعوت!!
۵۔ قرآن میں خضر علیہ السلام کا قصہ!!
۶۔ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی خضر !!
۷۔ خضر علیہ السلام کے کچھ دوسرے نام !!
۸۔ کیا خضر علیہ السلام نبی ہیں !!
۹۔ منکرین نبوت خضر علیہ السلام کے دلائل !!
۱۰۔ مقرین نبوت خضر علیہ السلام کے دلائل !!
۱۱۔ زیارت قبور !!
۱۲۔ خضر علیہ السلام کے آثار کی طرف منسوب شعبدے !!
۱۳۔ خضر علیہ السلام کے گمان کردہ آثار کی زیارت کرنیوالوں میں سے چند کے ساتھ گفتگو !!
۱۴۔ اللہ تعالی کے انبیاء صرف اللہ کو ہی پکارتے تھے !!
۱۵۔ خضر علیہ السلام کے متعلق جھوٹی احادیث !!
۱۶۔ خضر علیہ السلام اور جبرائیل علیہ السلام و میکائیل علیہ السلام و اسرافیل علیہ السلام کی آپسی ملاقات !!!
۱۷۔ حضرت علیؓ کی ان سے ملاقات کا بیان !!
۱۸۔ عمر بن عبدالعزیذ کی ان سے ملاقات !!