• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفیوں کی نماز باطل

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اس کے علاوہ قابل غوربات یہ ہے کہ پورے اس میں یہ کہیں بھی نہیں لکھاہے کہ حنفیوں کی نماز باطل ہے۔ جلال الدین سیوطی رحمہ اللہ نے صرف اتنی بات کہی ہے جیساکہ ابن دائود کی پیش کردہ عبارت سے قبل ہے کہ ہمارے مسلک میں احتیاط زیادہ اوردوسرے مسالک میں احتیاط کم ہے۔ان مسائل کی وجہ سے ہم نماز کے اعادہ کاحکم دیتے ہیں وہ اعادہ کاحکم نہیں دیتے۔
کیوں نہیں لکھا، دوبارہ پڑھ لیں:
وأبطلنا نحن الصلاة في هذه الوجوه، وأوجبنا الإعادة على من صلى خلف واحد من هؤلاء
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
ویسے جمشید بھائی! امام سیوطی﷫ نے احناف کے جو شرمناک مسائل ذکر کیے ہیں، آپ بھی ان کے قائل وفاعل ہیں؟؟؟
  1. سفر میں نبیذ سے وضو کا جواز
  2. پانی کے علاوہ دیگر مائع اشیاء سے بدن اور کپڑوں کی نجاست کا پاک ہوجانا
  3. ذبح کیے گئے کتے کی (بغیر دباغت) کھال پر نماز پڑھنے کا جواز
  4. بغیر نیت وترتیب کے وضو کا ہوجانا
  5. مس فرج وملامست سے وضوء نہ ٹوٹنا
  6. حمام میں نماز ہوجانا
  7. کپڑے پر درہم (کے سائز) کے برابر جامد نجاست (پاخانہ وغیرہ) کے ساتھ نماز ہوجانا
  8. چوتھائی کپڑا پیشاپ میں لتھڑا ہو، تب بھی نماز کا ہوجانا
  9. مکمل شرمگاہ ڈھکے بغیر نماز کا ہوجانا
  10. نماز میں تکبیر (اللہ اکبر) اور قراءت لازمی نہ ہونا
  11. قرآن کو الٹا یا فارسی زبان میں پڑھنا
  12. رکوع وسجود میں اطمینان لازمی نہ ہونا (یعنی نماز میں ٹھونگے مارنے کا جواز)
  13. قومہ اور دو سجدوں کے درمیان مکمل اعتدال (ہر عضو کا اپنی جگہ واپس آجانا) لازم نہ ہونا
  14. تشہد اور درود (ابراہیمی) کا نماز میں لازم نہ ہونا
  15. سلام پھیرے بغیر (مثلاً ہوا خارج کرکے) نماز سے فارغ ہونا۔
    وغیرہ وغیرہ
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
کیوں نہیں لکھا، دوبارہ پڑھ لیں:
وأبطلنا نحن الصلاة في هذه الوجوه، وأوجبنا الإعادة على من صلى خلف واحد من هؤلاء
آپ نے شاید غورنہیں کیایااس عبارت کو درست طریقے پر سمجھانہیں!
وہ یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ حنفیوں کی نماز باطل ہے
وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان صورتوں میں ہمارےنزدیک نماز باطل ہوجاتی ہے اورہم نماز کے اعادہ کا حکم دیتے ہیں۔
اگرکوئی حنفی یہ کہے کہ فلاں فلاں صورتوں میں ہمارےنزدیک نماز باطل ہوجاتی ہے تواس کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ اگر فلاں فلاں صورتیں شافعی اورمالکی یاحنبلی کو پیش آتی ہیں توحنفی ان کی نماز کو باطل قراردے رہاہے۔ میں نے ماقبل میں جوبات کہی ہے کہ ان کا ادعاصرف اتناہی ہے کہ ہمارے نزدیک نماز میں احتیاط کا پہلو زیادہ ہے کیوں
کیوں کہ فلاں فلاں صورت میں ہم نماز کو باطل قراردیتے ہیں اوراحناف باطل قرارنہیں دیتے
اگرحنفیوں کی نماز کو وہ واقعتا باطل قراردیتے توان کا دعوی اس کا نہیں ہوتاکہ شافعیہ کے یہاں احتیاط کا پہلو زیادہ ہے بلکہ یہ دعوی ٰ ہوتاہے کہ شافعیہ کی نماز ہی درست اوراحناف کی نماز باطل ہے۔ جب حافظ سیوطی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے نزدیک نماز میں احتیاط کا پہلو زیادہ ہے تواس سے ہی یہ بھی واضح ہوگیاکہ وہ صرف اس کاادعاکررہے ہیں کہ ان کے نزدیک شافعیہ حضرات کے طریقہ کے مطابق نماز پڑھنے میں احتیاط پر زیادہ عمل ہے اوراحناف کے طریقہ کے مطابق نماز پڑھنے میں کم احتیاط ہے۔ اسی سے پتہ چلتاہے کہ وہ احناف کی نماز کے باطل ہونے کے قائل نہیں ہیں۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
ویسے جمشید بھائی! امام سیوطی﷫ نے احناف کے جو شرمناک مسائل ذکر کیے ہیں، آپ بھی ان کے قائل وفاعل ہیں؟؟؟
سفر میں نبیذ سے وضو کا جواز
پانی کے علاوہ دیگر مائع اشیاء سے بدن اور کپڑوں کی نجاست کا پاک ہوجانا
ذبح کیے گئے کتے کی (بغیر دباغت) کھال پر نماز پڑھنے کا جواز
بغیر نیت وترتیب کے وضو کا ہوجانا
مس فرج وملامست سے وضوء نہ ٹوٹنا
حمام میں نماز ہوجانا
کپڑے پر درہم (کے سائز) کے برابر جامد نجاست (پاخانہ وغیرہ) کے ساتھ نماز ہوجانا
چوتھائی کپڑا پیشاپ میں لتھڑا ہو، تب بھی نماز کا ہوجانا
مکمل شرمگاہ ڈھکے بغیر نماز کا ہوجانا
نماز میں تکبیر (اللہ اکبر) اور قراءت لازمی نہ ہونا
قرآن کو الٹا یا فارسی زبان میں پڑھنا
رکوع وسجود میں اطمینان لازمی نہ ہونا (یعنی نماز میں ٹھونگے مارنے کا جواز)
قومہ اور دو سجدوں کے درمیان مکمل اعتدال (ہر عضو کا اپنی جگہ واپس آجانا) لازم نہ ہونا
تشہد اور درود (ابراہیمی) کا نماز میں لازم نہ ہونا
سلام پھیرے بغیر (مثلاً ہوا خارج کرکے) نماز سے فارغ ہونا۔
وغیرہ وغیرہ
تفصیلاعرض حال کیلئے وقت چاہئے۔ سردست اتناکہہ دیتاہوں کہ کچھ چیزیں ا س میں ایسی ہیں جواحناف کے نزدیک واجب ہیں اورواجب کے ترک سے نماز کااعادہ احناف کے یہاں لازم ہے۔ کسی چیز کو فرض نہ ماننے کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ اس کی احناف کے یہاں کوئی اہمیت ہی نہیں۔
فارسی زبان میں نماز پڑھنے کا مسئلہ سے امام ابوحنیفہ نے رجوع کرلیاہے۔ جیساکہ کتب فتاوی میں لکھاہے۔ اعتدال ارکان احناف کے نزدیک واجب ہے۔آپ نے پتہ نہیں کیسے چوتھائی کپڑااخذ کیاہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتاکہ مکمل کپڑا ۔بلکہ کپڑے کے حصے کا چوتھائی حصہ ۔ مثلااگرآستین ہے توآستین کا چوتھائی حصہ۔دامن ہے تو دامن کا چوتھائی حصہ ۔ویسے نجاست خفیفہ میں چوتھائی حصہ ہے اورنجاست غلیطہ میں بقدرایک درہم یاہاتھ کی ہتھیلی کی گولائی کے برابر ہے۔مجھے اس بارے میں قطعی معلوم نہیں ہے۔آپ تحقیق کرلیں اورمزید گزارش ہے کہ نیٹ یافورم پر ادھر ادھر کی پڑی ہوئی تحریروں پر اعتماد کرکے استفسار کرنے سے قبل ایک مرتبہ ذرا خود بھی احناف کی کتب سے تحقیق کرلیں۔ یقین مانئے کہ اگرآپ نے تحقیق کی عادت ڈال لی تو بہت سی غلط فہمیوں سے بچے رہیں گے۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
فارسی زبان میں نماز پڑھنے کا مسئلہ سے امام ابوحنیفہ نے رجوع کرلیاہے۔ جیساکہ کتب فتاوی میں لکھاہے۔

1.jpg
2.jpg
3.jpg
4.jpg

کیا آپ کی ہدایہ میں جھوٹ لکھا گیا اور اگر بقول آپ کے امام ابو حنیفہ رحم اللہ نے فارسی میں نماز پڑھنے سے رجوع کر لیا ہے
تو یہ کہاں لکھا ہے - یہاں بتا دیں - اور صحیح سند سے امام ابو حنیفہ رحم للہ سے ثابت کرنا ہے آپ نے
جزاک اللہ خیر
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
آپ نے ہمیں صحیح سند سے امام ابوحنیفہ کا فارسی میں قرات کے جواز کا قول دکھایاہے جو صحیح سند کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یعنی اپنی مطلب کی بات آئے توسب کچھ الٹاسیدھاکچاپکاسب قبول اور جہاں خواہش نفس کے آگے رکاوٹ کھڑی ہوتو صحیح سند کا مطالبہ کھڑاکردو۔اس دورنگی پر کبھی غورکریں۔اہل حدیثیت کے خمار سے باہر نکل کر غورکریں گے توبات سمجھ میں آجائے گی۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
آپ نے ہمیں صحیح سند سے امام ابوحنیفہ کا فارسی میں قرات کے جواز کا قول دکھایاہے جو صحیح سند کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آپ کی کتابوں سے ہی حوالہ دیا ہے میں نے - مجھے کیا پتا کہ یہ قول صحیح سند سے ثابت نہیں
اس کا مطلب ہے کہ آپ کے علماء جھوٹی باتیں امام ابو حنیفہ رحم اللہ کی طرف منسوب کرتے رھے
اور آپ لوگ ابھی تک ان کتابوں کو صحیح کہہ رھے ہیں
سبحان اللہ
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
نہیں آپ کو آئینہ دکھایاہے کہ جب آپ امام ابوحنیفہ کا من ماناقول ذکر کرتے ہیں تواس وقت سند صحیح کی یاد کیوں نہیں آتی ۔ہاں جب لگتاہے کہ اس بات کا کسی طریقے سے جواب دیاجاسکتاہے توپھر سند صحیح کی رٹ لگانے لگتے ہیں۔ پیمانہ اورمعیار اپنے اوردوسرے کیلئے ایک رکھو۔
آپ نے فقہ حنفی سے ایک قول ذکر کیا۔بہت اچھاکیا۔ ہم بھی فقہ حنفی سے دوسراقول ذکرکردیں گے۔
لیکن خود جس وقت فقہ حنفی کا قول نقل کیاتھا توسند سے بے نیاز ہوکر اوردوسرے سے مطالبہ کررہے ہیں کہ سند ذکر کرو۔
یاتوایساکیجئے کہ فقہ حنفی سے سند صحیح سے قول ذکر کیجئے اورپھر ہم سے بھی سند صحیح کا مطالبہ کیجئے
فقہ حنفی کی کتابوں سے قول ذکر کیجئے اورہم سے بھی فقہ حنفی کی معتبر کتابوں سے حوالہ طلب کیجئے۔
ان دو کے علاوہ جوکچھ آپ کریں گے وہ ڈبل اسٹینڈرڈ ،دوہرامعیار اورعوامی زبان میں کہیں تو دوغلاپن کے علاوہ اورکچھ نہیں ہوگا۔چاہے اس کیلئے تاویلات کا طومار باندھ دیں۔ لیکن ہر شخص یہی کہے گاکہ معیار یکساں ہو۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
آپ نے فقہ حنفی سے ایک قول ذکر کیا۔بہت اچھاکیا۔ ہم بھی فقہ حنفی سے دوسراقول ذکرکردیں گے۔
لیکن کب ؟
دوسری بات یہ کہ فقہ حنفی میں تو یہ بھی لکھاہے کہ امام ابوحنیفہ رح نے زیرناف ہاتھ باندھنے سے رجوع کرلیا تھا ۔ یہ والی بات کیوں احناف اختیار نہیں کرتے ۔
 
Top