• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلافت ِ عثمانیؓ:

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
خلافت ِ عثمانیؓ:
خلافت ِ عثمانیؓ:سیدنا عثمان ذوالنورینؓ کے عہد میں اسلامی خلافت کی حدود جب غیر عربوں تک پھیلیں اور لوگ مسلمانوں کے کردار، اخلاق اور نیکی و پاکیزگی سے متاثر ہو کر اسلام میں جوق درجوق داخل ہوئے تو انہیں بھی قرآن مجید کو پڑھنے سمجھنے کا شوق ہوا۔ یہ نئے لوگ عربی زبان سے نابلد، قرآن مجید کے نزول کی اہمیت سے ناآشنا اور جو حالات نزول قرآن کے دوران پیش آئے ان سے بھی ناواقف تھے۔ انہیں شوق تلاوت تو تھا مگر عربی لہجہ کے نہ ہونے سے ان کا غیر عربی لہجہ تلاوت کلام پاک میں آہستہ آہستہ عام ہو گیا۔نیز اس وقت جو قرآن لکھا ہوا تھا اس کا رسم الخط بھی کچھ ایسا تھا جو تلاوت قرآن میںاختلاف کو عام کرنے کا سبب بنا۔
سیدنا عثمانؓ نے جس لغت اور خط کو اس امت کے لئے پسند فرمایا اسے رسم عثمانی کہا جاتا ہے جو علوم ِ قرآن کی ایک قسم ہے۔اسے علم رسم القرآن بھی کہا جاتا ہے۔اس طرح اس علم کا پہلا تعارف ہوا۔​
 
Top