• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت داخلہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
داعش کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے، سعودی وزارت داخلہ
ویب ڈیسک ہفتہ 18 جولائ 2015

144 کو انٹرینٹ کے ذریعے داعش کا پیغام پھیلانے اور نئے افراد کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ریاض: سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 430 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ ترکا تعلق سعودی عرب سے ہے، تنظیم کے کئی اہم گروہوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے گرفتار افراد سعودی عرب اور اس کے باہر حملوں، سفارت کاروں کو نشانہ بنانے، فرقہ واریت اور مسجدوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ گرفتار افراد سعودی عرب میں مسجد میں دھماکوں سمیت کئی دیگر دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران رمضان المبارک میں بم دھماکے کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں، گرفتار افراد میں سے 144 کو انٹرینٹ کے ذریعے داعش کا پیغام پھیلانے اور نئے افراد کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
 
Top