• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل سے جو بات نکلتی ہے۔۔۔۔۔۔۔

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
دعا کا لغوی معنیٰ بلانا ‘ پکارنا جبکہ شرعی اصطلاح میں اس سے مراد اللہ کو پکارنا اور اس سے مدد مانگنا ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ ﴿١٨٦﴾
دعا نہ مانگنے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ ﴿٦٠﴾
نبی ﷺ نے فرمایا
من لا یدعو اللہ یغضب علیہ(صححہ الحاکم وحسنہ البانی)

انبیاء کرام کی دعائیں

قرآن مجید میں انبیاء کرام کی بہت سی دعائیں مذکور ہیںمثلا
ابوالبشر آدم کی دعا
رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴿٢٣﴾
ابراہیم کی دعا
وَإِذْ قَالَ إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَـٰذَا الْبَلَدَ آمِنًا وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ ﴿٣٥﴾ رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ ۖ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي ۖ وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿٣٦﴾ رَّبَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلَاةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُم مِّنَ الثَّمَرَاتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ ﴿٣٧﴾ رَبَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّـهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ﴿٣٨﴾ الْحَمْدُ لِلَّـهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ ۚ إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ ﴿٣٩﴾ رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ ﴿٤٠﴾ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
حضرت نوح کی دعا
رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا ﴿٢٦﴾
حضرت موسیٰ کی دعا
رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ ﴿٢٤
حضرت ایّوب کی دعا
وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ﴿٨٣﴾
حضرت یونس کی دعا
لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
حضرت ڑکریّا کی دعا
رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ﴿٨٩﴾

دعا اللہ اور بندے کے درمیان وہ تعلّق ہے جس میں انسان اپنے معبودِ حقیقی کو اپنی شہ رگ سے قریب تر محسوس کرتا ہے

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ﴿١٦﴾
عابد اور معبد کے درمیان ایسا تیز رفتار کمیونیکیشن سسٹم ہے جس کا مقابلہ ٖٖآج کی وہ جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی بھی نہیں کر سکتی جس نے رابطوں کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے کا دعوٰی کر رکھا ہے۔وہ مجیب المضطرّ جو کلمہۂ کن سے ہر ناممکن کو ممکن میں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے آج کا یہ دھاگہ اس مہربان ہستی کے نام
جی ہاں ! اس سلسلے میں ہم دعا ‘ دعا سے متعلّق شرعی احکام نیز دعاوں پر مشتمل ہمارے وہ تجربات جن سے ہمارا اللہ کے مجیب الدعوات ہونے پر ایمان مزید بڑھ گیا ہو ایسے سچے واقعات شیئر کریں گے۔یقین جانئے ہماری یہ شیئرنگ بہت سوں کے ایمان میں اضافے کا سبب بنے گی ان شاء اللہ
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں
یہ ایسا کثیرالاستعمال جملہ ہے جو ہم میں سے ہر ایک نے بہت بار سنا ہو گا ۔۔۔۔۔یہ ہو سکتا ہے ادابھی کیا ہو ۔۔اور پھر اس مسئلہ کے حل کے لیے کبھی دوسروں سے دعا کی درخواست کی جاتی ہے اور کبھی مزاروں درباروں کے چکّر لگائے جاتے ہیں۔۔جبکہ اللہ تعالی کا وعدہ ہے
وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۚ
آپﷺ نے فرمایا

وَعَن سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ رَبَّكُمْ حَيِيٌّ [ص:695] كَرِيمٌ يَسْتَحْيِي مِنْ عَبْدِهِ إِذَا رَفَعَ يَدَيْهِ إِلَيْهِ أَنْ يَرُدَّهُمَا صِفْرًا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعوات الْكَبِير


: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْعُو بِدُعَاءٍ إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ مَا سَأَلَ أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهُ مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رحم» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

ان نصوص سے ثابت ہوا کہ
اللہ تعالی دعا ضرور قبول کرتے ہیں
اللہ تعالی اس بات سے شرم محسوس کرتے ہیں کہ بندے کو خالی ہاتھ لوٹائیں
جب تک انسان خلافِ شرع کام کی دعا نہ مانگے اللہ تعالی اس کی دعا قبول کرتے رہتے ہیں
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بعض اوقات دعا فوری طور پر قبول ہوتی محسوس نہیں ہوتی جس سے انسان مایوس ہونے لگتا ہے
اس مسئلہ کے حل کے لیے درج ذیل حدیث ملاحظہ کریں

" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عنهُ من السُّوءِ مثلَها " قَالُوا: إِذنْ نُكثرُ قَالَ: «الله أَكثر» . رَوَاهُ أَحْمد

گویا ثابت ہوا کہ دعا کی قبولیت کی تین صورتیں ہیں
اللہ تعالی اس کی دعا من و عن قبول کر لیتے ہیں۔
آخرت میں اس کے لیے ذخیرہ کر لیتے ہیں۔
یا دنیا میں اس پر آنے والی کوئی آزمائش ٹال دیتے ہیں
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ماریہ انعام بہن!
ماشاءاللہ آپ نےبہت ہی عمدہ تھریڈ شروع کیاہے میں سمجھتاہوں کہ یہ وقت کی اہم ضروت بھی ہے۔
اگرآپ اس تھریڈ میں آیات مبارکہ اوراحادیث مبارکہ کےعربی متن کےساتھ ساتھ اردومیں ترجمہ بھی لکھ دیں تویہ تھریڈ بہترسےبہترہوتاجائےگاان شاءاللہ
Untitled_1.gif
 
Top